آپ خطاط ہفت قلم ہیں ۔خطاطی کی تربیت ممتاز خطاط محمد یوسف سدیدی سے حاصل کی اور آپ کے انداز خطاطی میںحافظ صاحب کا رنگ نمایاں نظرآتا ہے۔ جلی و خفی دونوںپر کمال حاصل ہے۔ وہ خط ثلث ، نسخ، نستعلیق اور کوفی و محقق خوب لکھتے ہیں۔ ایک عرصہ نوائے وقت میںکام کیا۔ کئی اخبارات کی پیشانیاںآپ کے حسن قلم کا شاہکار ہیں۔ مخزن خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم سے لیا گیا۔