جن کو نستعلیق کی ضرورت ہو، ان کے لئے
اسد کے مبدل سے کنورٹ کر کے
ہم بھی مانگیں مُراد ہوکچھ تو
جب رہا تیرے بعد ہو کچھ تو
کیسے پیماں کہاں کے قول و قرار
اُس سِتمگر کو یاد ہو کچھ تو
کفر ہے ، بے جواز مے پینا
توُ ہو یا ابْر و باد ، ہو کچھ تو
کیوں ابھی سے گِلہ تغافل کا
مِلنا جُلنا زیاد ہو کچھ تو
آؤ رو لیں فراز دُنیا کو
خوش دلِ نامُراد ہو کچھ تو