طالوت
محفلین
(Omayra Sánchez ) اومیرا سانچز ، 1985 میں کولمبیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ہزاروں افراد میں سے ایک تھی ۔ 13 سال کی عمر میں اس حادثے کا شکار ہونے والی اومیرا تین دن تک پانی اور کنکریٹ میں پھنسی رہی ۔ اومیرا کی موت سے کچھ دیر قبل لی گئی ۔ افراد اومیرا کی آنکھوں میں کرب و مایوسی کے بعد پیدا ہونے والی ہر چیز سے عاری کر دینے والی کیفیت بخوبی دیکھ سکتے ہیں ۔
سوڈان سے لی گئی ایک ایسی تصویر جو ساری انسانیت کے منہ پر طمانچے کی حیثیت رکھتی ہے ۔ 1994 میں لی گئی اس تصویر میں بھوک سے نڈھال یہ بچہ ایک کلیومیٹر دور اقوام متحدہ کے کیمپ برائے خوراک کی طرف رینگ رہا ہے ۔ اور پس منظر میں ایک منتظر گدھ ، بچے کی موت کا انتظار کر رہا ہے ۔ کوئی نہیں جانتا اس بچے کے ساتھ کیا بیتی ، حتیٰ کے فوٹو گرافر کیون کارٹر بھی نہیں ، ضمیر کی ملامت سے تنگ آ کر کیون کارٹر نے کچھ عرصے بعد خودکشی کر لی تھی ۔