ادبی شخصیات پہچانیے

محمد وارث

لائبریرین
آج کل محفل پر شخصیات پہچاننے کا ایک سلسلہ چل رہا ہے، ایک تصویر میرے پاس بھی ہے اس کھیل کیلیے۔

درج ذیل تصویر نقوش کے ایک شمارے میں چھپی تھی اور ناموں کی بجائے لکھا ہوا ہے 'بھارت اور لاہور کے ادبا'۔

میں نے ان شخصیات کو پہچاننے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ خاص کامیابی نہیں ہوئی، سخنوارن و دانشواران اور ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کیلیے تصویر پوسٹ کر رہا ہوں اور نمبر بھی لگا دیے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آپ اس تصویر میں کیا دیکھتے ہیں :)


Puzzle.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
میں جن کو پہچان سکا:

نمبر 3 - ڈاکٹر وحید قریشی
نمبر 6 - انتظار حسین
نمبر 8 - ڈاکٹر سلیم اختر
نمبر 13 - عطا الحق قاسمی
نمبر 14 - محمد طفیل
نمبر 15 - احمد ندیم قاسمی
نمبر 17 - میرزا ادیب

بس :)
 

مغزل

محفلین
میں اتنا پرا نا نہیں ،۔ وگرنہ کچھ میں بھی کام آجاتا۔شکریہ پیش کرنے کو ، شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت سلسلہ ہے قبلہ۔ واہ!
افسوس کہ میں باوجود کوشش کے کسی کو نہ پہچان پایا سوائے عطاء الحق قاسمی اور احمد ندیم قاسمی صاحبان کے لیکن جب دوسرا مراسلہ دیکھا تو پایا کہ آپ ان کے اسماء پہلے ہی درج کر چکے ہیں۔
21، 23، 24، 25 اور 26 کے ادیبوں کے چہروں کے نقوش جانے پہچانے لگ رہے ہیں لیکن نام ذہن میں نہیں آ کر دے رہے۔:(
 
Top