زین
لائبریرین
اراکین اسمبلی کی طرف سے اردو میں سوالوں کے جوابات دینے کا مطالبہ سپیکر نے مسترد کردیا
اسلام آباد ……… اراکین اسمبلی کی طرف سے اردو میں سوالوں کے جوابات دینے کا مطالبہ سپیکر نے مسترد کریا۔ جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران اقتصادی امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی طرف سے انگلش میں جواب دینے پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالقادر خانزادہ نے مطالبہ کیا کہ مجھے انگریزی سمجھ نہیں آتی محترمہ وزیر صاحبہ اردو میں بات کریں سپیکر نے کہا آپ مائیک لگا لیں ٹرانسپلیشن ہورہی ہے مسلم لیگ ن کے راجہ اسد نے کہا جناب سپیکر وقفہ سوالات براہ راست نشر ہوتا ہے اور لاکھوں عوام اسے دیکھتے اور سنتے ہیں وہ انگریزی نہیں جانتے ان کی سہولت کیلئے اردو میں بات ہونی چاہئے۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ یہ کسی رکن کی مرضي پر منحصر ہے کہ وہ اردو یا انگریزی میں جس زبان میں چاہیں بات کریں۔