اردوفونٹ

sahameedpgr

محفلین
السلام علیکم میرے پاس کچھ اردوفونٹ ہیں جوکہ میں دوسری ساءٹسے ڈاؤنلوڈ کیاہوں کیامیں اردومحفل کوروانہ کروں ہاں تو مجھےاس کی اطّلاع دیجے کس پتہ پرروانہکروں خداحافظ
 
سلام مسنون!

محفل میں خوش آمدید!
پہلے تو آپ تعرف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں کہ کچھ آگاہی ہو اور مراسم بڑھیں۔ اس سلسلے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بلا تکلف عرض کریں۔

فونٹس کا معاملہ یہ ہے کہ پہلے آپ یہ اطمینان فرما لیں کہ سارے کے سارے فونٹ مطلق مصدر (اوپن سورس) ہیں۔ اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی کاپی رائٹ نہیں ہے۔ پھر یہاں ارسال کریں۔

اگر ممکن ہو تو ان کے نام یہاں درج کر دیں شاید اھل محفل کی نظروں میں پہلے سے ہی وہ فونٹ ہوں۔

بہت شکریہ آپ کی خوبصورت کوشش کا۔
 

دوست

محفلین
پاء جی فونٹس آپ کے کمپیوٹر میں عبارت دکھانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ کبھی مائیکروسافٹ ورڈ استعمال کیا ہے آپ نے؟ اس میں لکھنے کا انداز بدلنے کے لیے فونٹ ہی بدلا جاتا ہے۔
اردو کے لحاظ سے دیکھیں تو فونٹ ایک خط ہے۔ جیسے خط نستعلیق ہے، خط نسخ ہے، اگر کسی خطاط سے پوچھیں تو وہ خط کی درجنوں اقسام گنوا سکتا ہے۔ یہی خط انگریزی میں اور کمپیوٹر کی اصطلاح میں فونٹ کہلاتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن حمید میاں۔ خود ہی تو شروع میں کہا ہے کہ بہت سئ اردو فانٹس داؤن لوڈ کر رکھے ہیں جن کو ہم سے شئیر کرنا چاہتے ہیں؟؟؟؟
 

دوست

محفلین
کوئی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ جوائن کیجیے وہ آپ کو پہلے مبادیات سکھائیں گے۔ اس کے بعد آپ فیصلہ کرسکیں گے کہ روزی کمانے کے لیے مزید کیا سیکھا جاسکتا ہے۔
 
Top