"اردومحفل"خداحافظ، حمزہ بلوچ کا الوداعی پیغام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
H

hamza1983

مہمان
اردو محفل کے دوستو سلام علیکم
اس محفل میں ایک ماہ سے زائدعرصے گزارنے کے بعد راقم اس نتیجے پرپہنچاہے کہ ہمارا پانی ایک نہرمیں نہیں بہہ سکتا۔ اگرچہ منتظمیں کارویہ مایوس کن ہے مگر اس فیصلے کی پوری ذمہ داری انتظامیہ پرنہیں آتی، میری عجلت پسندی کی عادت کادخل بھی ہے۔
میرا انداز قدرے طنزیہ ہے۔میری وجہ سے اگرکسی ممبریا منتظم کودکھ پہنچاہو تومعافی چاہتاہوں۔ "ترکی بہ ترکی"کی رو سے مجھے بھی ایسے جوابات ملے جن سے دوست محظوظ ہوئے۔;):battingeyelashes:
چونکہ اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کیلئے آسان شرائط والے فورمز دستیاب ہیں اس لیے یہاں خواہ مخواہ بحث مباحثے میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
"اردومحفل"سدا خوش رہو۔۔۔۔۔دعاہے ہماری۔۔۔۔
انتظامیہ سے درخواست ہے جلدازجلدمہربانی کرکے میری رکنیت منسوخ کردے۔
یہ تھریڈ پوسٹ ہونے کے بعد کچھ طنزیے فقرے/ہوسکتاہے دکھ کے اظہارپرمبنی خیالات پوسٹ ہوں۔کوئی استغنا وفخرکااظہارکرے گاکوئی افسوس کا،:( ہرصورت میں سب کاشکریہ
دوستی جاری رکھناہو تو ان فورمزپر تشریف لایئے:
http://www.alqlm.org/forum/

http://www.urduonline.pk/

http://www.oururdu.com/forums/profile.php?do=editavatar
 
H

hamza1983

مہمان
آخری تھریڈ آج صبح پوسٹ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔اس کی وجہ نیٹ کاپرابلم تھی۔ اللہ حافظ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top