نبیل
تکنیکی معاون
محفل فورم پر وکی شامل کرنے کا مقصد بنیادی طور پر لائبریری پراجیکٹ پر بہتر انداز میں کام کرنا اور مفید معلومات کا ترتیب دینا تھا۔ میں نے ابھی تک وکی پر مواد کو ترتیب دینے کا آغاز بوجوہ نہیں کیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ تو یہی ہے کہ وکی مارک اپ میں فارمیٹنگ کی سہولتیں کچھ محدود ہیں۔
میں نے کچھ وقت وزی وگ ایڈیٹر TinyMCE پر تحقیق کرنے میں صرف کیا ہے لیکن اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ابھی TinyMCE میں اردو سپورٹ شامل کرنے میں کافی کام کرنا پڑے گا۔ ویسے بھی یہ آن لائن وزی وگ ایڈیٹرز کچھ unreliably کام کرتے ہیں۔
میرے خیال میں فارمیٹنگ کے محدود امکانات سے قطع نظر وکی پر مواد ترتیب دینے کا آغاز ہو جانا چاہیے اور بہتر ہوگا کہ اس سے قبل اس کا سٹرکچر کسی حد تک ڈیفائن کر لیا جائے۔ اس تھریڈ میں وکی پر مواد کی ممکنہ ترتیب پر بات ہوگی۔ آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں اپنی آراء سے آگاہ کریں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پرانے اردو وکی کا مواد بھی فورم میں موجود وکی پر شفٹ کر دیا جائے گا۔