اسد
محفلین
18 اگست 2015 کو ورڈپریس کا ورژن 4.3 ریلیز ہو گیا ہے۔ اسی کی مناسبت سے اردوپریس (نیم حکیم) بھی اپڈیٹ ہوا ہے۔ تینوں ڈیفالٹ تھیمز اپڈیٹ ہوئی ہیں اور سٹرنگز میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔
ورڈپریس 4.3 نامکمل اردو ترجمہ فائلز اور نو اردو تھیمز اور اردو ایڈیٹر پلگان کے ساتھ: اردوپریس 4.3 (نیم حکیم) پریویو
نامکمل اردو ایڈیٹر پلگان کا ڈھانچہ شامل ہے، جو صرف صارفین کے لئے فرنٹاینڈ پر تبصرے اور تلاش کے لئے دستیاب ہے۔ کیبورڈ لےآؤٹ بھی میرا ذاتی ڈیزائن ہے اور اوپن پیڈ سے تھوڑا مختلف ہے، ٹیسٹ کر کے دیکھ لیے گا۔ اس میں نورمل، شفٹ کے ساتھ، آلٹ کے ساتھ اور آلٹ+شفٹ کے ساتھ ٹائپ ہو سکتا ہے (صرف اوپرا 12 اور فائرفوکس میں، ویبکٹ/بلنک براؤزرز میں صرف نورمل اور شفٹ کے ساتھ ٹائپنگ ہو سکتی ہے)۔ اردو حروف صرف انگلش حروف پر ہیں۔
ورڈپریس انسٹال کرنے پر settings میں 'ur' زبان دستیاب ہو گی۔
تھیمز:
تمام اردو تھیمز اصل تھیمز(ٹمپلیٹس) کی چائلڈ تھیمز(سٹائلشیٹس) ہیں، یعنی یہ اسی وقت کام کریں گی جب ان کی اصل تھیم بھی ورڈپریس میں انسٹال ہو گی۔ یہی ورڈپریس کا مجوزہ طریقہ ہے۔
مندرجہ ذیل اردو تھیمز شامل ہیں:
1: بیس پندرہ (twenty fifteen) ورژن 1.3
2: بیس چودہ (twenty fourteen) ورژن 1.5
3: بیس تیرہ (twenty thirteen) ورژن 1.6
4: ایسٹیروئڈ (Asteroid) ورژن 1.2.0
5: کیچ بوکس (Catch Box) ورژن 3.6.1
6: فرنٹیر (Frontier) ورژن 1.2.4
7: ایمایچ پیورٹی (MH Purity Lite) ورژن 1.1.6
8: ربرسول (Rubbersoul) ورژن 1.4.6
9: زیرو گریوٹی (Zerogravity) ورژن 1.4.6
نوٹ: ورڈپریس کی تینوں ڈیفالٹ تھیمز اور کیچ بوکس، ربرسول اور زیرو گریوٹی اپڈیٹ ہوئی ہیں۔
یہاں سے 7زپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں فائل سائز 8 ایمبی۔ (ورڈپریس 4.3 مع اردو مواد) (urdupress4.3.7z)
صرف `wp-content` میں موجود اردو مواد، یعنی ورڈپریس کی اردو ترجمہ فائلیں، اردو تھیمز اور پلگانز یہاں سے 7زپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں، سائز 1.7 میگابائٹ۔ اردو تھیمز فعال کرنے کے لئے ان کی پیرنٹ تھیمز بھی انسٹال کرنی ہوں گی۔ (UrduPress-fo4.3.7z)
اردو ورڈپریس کے لئے لوکل ڈویلپمنٹ پورٹایبل انوائرنمنٹ برائے ونڈوز یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں، فائل سائز 23میگابائٹ۔ (USBWeb4.7z)
کسی بھی مسئلے کی صورت میں یہاں لکھیں۔ ترجمہ کی نامکمل فائلیں مختلف ذرائع سے حاصل کی ہیں اور کئی میں ترجمہ غلط تھا۔ جہاں جہاں مجھے نظر آیا وہاں درستگی کی کوشش کی ہے لیکن اب بھی کئی سٹرنگز غلط ہیں۔ بہت سے ترجمے میں نے خود کیے ہیں اور ان میں سے بھی چند نامناسب ہیں، کیونکہ میں خود ورڈپریس استعمال نہیں کرتا۔