مکی
معطل
ابنٹو کا حالیہ ایل ٹی ایس ہارڈی 8.04 ہے جسے اپریل 2011ء تک سپورٹ مہیا کی جانی ہے، اسی کے پیشِ نظر میں نے ابنٹو ہارڈی پر مبنی ایک اردو ڈیسٹرو تیار کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ یہ اگلے ایل ٹی ایس تک کار آمد رہے، جس میں الحمد للہ کافی کامیابی ہوئی ہے، ڈیسک ٹاپ کے طور پر میں نے LXDE کو منتخب کیا ہے، یہ نہ صرف سادہ ہے بلکہ پرانے سے پرانے کمپیوٹر پر بھی چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی اسے منتخب کرنے کی وجہ ہے، ابھی تک سب کچھ تقریباً ٹھیک ہے، ڈیسک ٹاپ اردو میں تبدیل ہوچکا ہے، کیبورڈ بھی کام کر رہا ہے، تاہم ابھی تک میں نے اسے نصب نہیں کیا ہے، ہوسکتا ہے کہ تنصیب کے بعد کوئی نئی صورتحال پیدا ہوجائے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو میں اسے جلد جاری کردوں گا بصورتِ دیگر یہ پراجیکٹ سرد خانے کی نذر ہوجائے گا، کیونکہ ابنٹو کو سدھانا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے، ساتھ ہی مجھے یہ احساس بھی ہو رہا ہے کہ ایسے کاموں کے لیے ذرا تگڑا کمپیوٹر ہونا چاہیے کیونکہ کل میرا نوٹ بک بری طرح ہیٹ اپ ہوگیا اور اگر میں کمپائل کے عمل کو نہ روکتا تو یہ یقیناً شہید ہوچکا ہوتا..!!
ابھی تک تو میں اسے یو ایس بی سے بوٹ کر کے ٹیسٹ کر رہا ہوں، صرف ایک مسئلہ درپیش ہے کہ سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ کسی طور بدل کے نہیں دے رہا، کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ابنٹو میں فونٹس کا تعین کہاں پہ ہوتا ہے؟ ورنہ مجھے مجبوراً تنصیب کے بعد صارف سے فونٹ بدلوانا پڑے گا..
یہ پوسٹ اسی سے لکھ رہا ہوں اور یہ رہا ایک سکرین شوٹ جس میں انسٹالر بھی ایک کونے میں پڑا نظر آرہا ہے:
ویسے اس دفعہ وال پیپر کون بنا رہا ہے..