اردو انسائیکلوپیڈیا ڈومین ختم ہوگئی؟

محمد امین

لائبریرین
میں www.urduencyclopedia.org باقاعدگی سے استعمال کرتا ہوں۔ لیکن پچھلے دو تین دنوں سے کھل نہیں رہی۔ شاید ڈومین ایسکپائر ہوگیا ہے۔۔۔

دوسری بات یہ کہ ایک اور ویب سائٹ ہے، www.urdulughat.info اس پر جو مواد ملتا ہے وہ اردو انسائیکلوپیڈیا جیسا ہی ہوتا ہے۔ کون سی سائٹ کس کی نقل ہے اور اگر نقل ہے تو کیا اس پر دعویٰ نہیں ہوسکتا؟

ابن سعید hackerspk نبیل
 
وصی اللہ

محفلین
کیا واقعی ڈومین ایکس پائر ہوگئی ہے؟؟ اللہ نہ کرے ایسا ہو۔۔۔ اگر محترم ایڈمن کے پاس وقت ہو تو براہِ مہربانی اس بارے میں آگاہ کریں۔۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
دوسری بات یہ کہ ایک اور ویب سائٹ ہے، www.urdulughat.info اس پر جو مواد ملتا ہے وہ اردو انسائیکلوپیڈیا جیسا ہی ہوتا ہے۔ کون سی سائٹ کس کی نقل ہے اور اگر نقل ہے تو کیا اس پر دعویٰ نہیں ہوسکتا؟
اردو انسائکلوپیڈیا اور اردو لغت ڈاٹ انفو میں الفاظ اور ان کے معانی کا وہی ڈیٹا ہے جو وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی آنلائن لغت (جو پہلے کرلپ[۱] اور اب مرکزِ تحقیقاتِ لسانیات[۲] کی جانب سے ہوسٹِڈ ہے) میں موجود تھا۔

چند سال پہلے اردو لغت ڈاٹ انفو کے منتظم سے ای‌میل پر بات چیت ہوئی تھی جس میں انہوں نے کرلپ کے ڈیٹا میں خالی اینٹریز حذف کرنے اور لغت کے بیک اینڈ اور فرنٹ اینڈ کو بہتر بنانے کا ذکر کیا تھا۔ کام اچھا تھا، لیکن میں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اپنی ویب سائٹ پر کم از کم لغت کے ڈیٹا کا کریڈٹ کرلپ/مرکزِ تحقیقاتِ لسانیات کو ضرور دیں ( البتہ انہیں شاید یہ مشورہ پسند نہیں آیا :)

[۱] http://crulp.org/oud/ (ربط مردہ ہے۔)
[۲] http://182.180.102.251:8081/oud/default.aspx (ربط کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں۔ اس وقت نہیں چل رہا!)
 
آخری تدوین:
اردو انسائیکلو پیڈیا در اصل اردو ویب کے زیر اہتمام ضرور ہے لیکن اس کی نظامت برادرم زوہیب (hackerspk) کے ذمہ ہے جو اپنی تعلیمی مصروفیات کے چلتے اسے کچھ زیادہ توجہ نہیں دے پاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس کی ڈومین نیم ان کے کسی جاننے والے کے ذمہ ہے۔ ہم بہت عرصہ سے کوشش کر رہے ہیں کہ ڈومین نیم اردو ویب کو منتقل کر دی جائے تاکہ اردو ویب کے دیگر ڈومینز کے ساتھ اس کے اخراجات اور دیکھ ریکھ اردو ویب کا ذمہ ہو۔ موجودہ بکھراؤ کی صورت میں کوالٹی آف سروس متاثر ہونا بعید از امکان نہ تھا۔ آج ہم نے who is ریکارڈس چیک کیے تو پتا چلا کہ ڈومین نیم غالباً چند روز قبل ایکسپائر ہو گیا تھا جسے آج ری نیو کرایا گیا ہے لیکن ڈی این ایس ریکارڈ اب کسی اور آئی پی ایڈریس کو پوائنٹ کر رہا ہے اس لیے ٹریفک اردو ویب سرور تک نہیں آ رہی ہے۔ ہم اس مسئلے کا جلدی ہی کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
فی الحال یہ مسئلہ حل ہو گیا لگتا ہے۔ غالباً ڈی این ایس ریکارڈ درست کر دیے گئے ہیں۔ شاید کچھ لوگوں کے لیے اب بھی تھوڑا وقت لگے درست ڈی این ایس ریکارڈ پروپگیٹ ہونے میں۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
فی الحال یہ مسئلہ حل ہو گیا لگتا ہے۔ غالباً ڈی این ایس ریکارڈ درست کر دیے گئے ہیں۔ شاید کچھ لوگوں کے لیے اب بھی تھوڑا وقت لگے درست ڈی این ایس ریکارڈ پروپگیٹ ہونے میں۔ :) :) :)
اگر زوہیب بھائی کو اعتراض نہ ہو تو اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے اردو ویب پر موجود اس ڈومین کی روٹ ڈائریکٹری کو اردو ویب ڈاٹ آرگ کا ایک سب ڈومین بنا کر مثلاً لغت ڈاٹ اردو ویب ڈاٹ آرگ سے بھی پبلش کر دیا جائے تا کہ اگر اردو انسائیکلو پیڈیا ڈاٹ آرگ کے ڈومین تک کسی سبب رسائی نہ ہو رہی ہو تو اس سب ڈومین کے ذریعے رسائی ممکن ہو۔
 
ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں بجز اس کے کہ پھر ہر کسی کو یہ کیسے بتایا جائے کہ فلاں مواد تک رسائی کے لیے فلاں فال بیک ایڈریس موجود ہے۔ جو لوگ بک مارک وغیرہ کی مدد سے اسے کھولتے ہیں ان کو مشکل ہوگی نیز سرچ انجن کی طرف سے آنے والی ٹریفک کا کچھ نہیں ہو سکے گا۔ مجموعی طور پر ایک ہی ریسورس کو ایک سے زائد روابط پر دستیاب کرانا اچھا نہیں مانا جاتا، اسی لیے کئی سائٹیں اپنی برانڈ کو محفوظ کرنے کی غرض سے کئی ٹاپ لیویل ڈومینز میں نیم رجسٹریشن کرناے کے بعد تمام ناموں کو کسی ایک ہی کینونیکل نام پر ری ڈائریکٹ کرتی ہیں، الا یہ کہ ان ٹی ایل ڈیز کا کوئی کاص استعمال ہو مثلاً لوکلائزیشن! :) :) :)
 
زیک

مسافر
اردو انسائیکلو پیڈیا در اصل اردو ویب کے زیر اہتمام ضرور ہے لیکن اس کی نظامت برادرم زوہیب (hackerspk) کے ذمہ ہے جو اپنی تعلیمی مصروفیات کے چلتے اسے کچھ زیادہ توجہ نہیں دے پاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس کی ڈومین نیم ان کے کسی جاننے والے کے ذمہ ہے۔
اس میں تو گڑبڑ کا کافی potential ہے۔
 
Top