نبیل
تکنیکی معاون
میں نے اس پوسٹ میں ونڈوز ایکس پی پر لینگویج سپورٹ انسٹالیشن ایکٹیویٹی مانیٹر کرنے کے بارے میں لکھا تھا اور اس سے متعلقہ کچھ ڈیٹا بھی پوسٹ کیا تھا۔
میں نے یہاں پوسٹ کی گئی فائلوں میں ڈیٹا کا جائزہ لیا تو اس سے ایک دلچسپ مشاہدہ سامنے آیا۔ لینگویج سپورٹ انسٹالیشن کے دوران جتنی فائلیں کاپی ہوتی ہیں وہ ttf یا fon فائلیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف فونٹ فائلیں کاپی ہوتی ہیں اور باقی لینگویج سپورٹ رجسٹری کیز (Registry keys) کے ذریعے انیبل کی جاتی ہے۔
ایک خوشخبری تو یہ ہےکہ میں ایک ایسا سیٹ اپ پروگرام بنانے میں کامیاب ہوگیا ہوں جو کہ کم از کم ونڈوز ایکس پی پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال (اور ان انسٹال) کر دیتا ہے۔ مہلت ملنے پر میں ایسا ہی سیٹ اپ پروگرام ونڈوز 2000 کے لیے بھی بنانے کی کوشش کروں گا۔
اس سیٹ اپ پروگرام بنانے کے ساتھ ہم اپنے مجوزہ اردو انسٹالر کے کچھ قریب آ گئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایسے اردو انسٹالر پروگرام کی ضرورت پر گفتگو ہوئی تھی جو کہ ذیل کے کمپوننٹ کمپیوٹر پر انسٹال کر سکے:
۔اردو لینگویج سپورٹ
۔اردو کی بورڈ
۔اردو فونٹس
۔اردو ایڈیٹر
میرا خیال ہے کہ یہ تمام چیزیں ایک ہی انسٹال پروگرام میں ڈال دینے سے اس کا سائز بہت بڑھ جائے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ اردو انسٹالر ایک سے زائد فلیورز میں پیش کیا جائے۔ مثال کے طور پر اردو انسٹالر کے ذیل کے ورژن پبلک کیے جا سکتے ہیں؛
1۔ اردو انسٹالر بیسک = اردو لینگویج سپورٹ+اردو کی بورڈ
2۔ اردو انسٹالر پلس = اردو لینگویج سپورٹ+اردو کی بورڈ+اردو فونٹس
3۔ اردو انسٹالر پرو ( ) = اردو لینگویج سپورٹ+اردو کی بورڈ+اردو فونٹس + اردو ایڈیٹر
میری کوشش ہو گی کہ کم از کم اردو انسٹالر کا بیسک ورژن جلدی تیار کر سکوں۔ اس کے لیے مجھے مذکورہ سیٹ اپ پروگرام میں اردو کی بورڈ کا سیٹ اپ بھی شامل کرنا پڑے گا۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس مقصد کے لیے کونسا اردو کی بورڈ استعمال کیا جائے۔ ہم لوگ صوتی 3 یا اردو ویب کے کی بورڈ لے آؤٹ کو ترتیب دینے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کا انتظار کیا جائے یا پھر صوتی 2 یا کرلپ لے کلیدی تختوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے؟