اردو اور انگریزی شاعری پہ ایک مشورہ درکار ہے

ماما شا

محفلین
چودہویں صدی کے انگریز شاعر جیفری چاوسر کی ایک طویل نظم ہے ۔ ۔ ۔دی کینٹربری ٹیلز
زمانے، طوالت اور جامعیت کے اعتبار سے اردو شاعری میں اس نظم کے مقابل کیا ہوگا ؟
 
عباس اعوان

محفلین
چودہویں صدی کے انگریز شاعر جیفری چاوسر کی ایک طویل نظم ہے ۔ ۔ ۔دی کینٹربری ٹیلز
زمانے، طوالت اور جامعیت کے اعتبار سے اردو شاعری میں اس نظم کے مقابل کیا ہوگا ؟
زمانے کے حساب سے تو اردو میں اس کا مقابل نہیں ملے گا کیوں کہ چودہویں صدی عیسوی میں اردو نہیں تھی۔
میں نے مذکورہ نظم نہیں پڑھی کہ موضوع کی جامعیت کے بارے میں کچھ کہہ سکوں، لیکن کیا شاعرِ مشرق کی نظمیں، شکوہ و جوابِ شکوہ آپ کے معیارپر پورا نہیں اترتیں ؟
 
ماما شا

محفلین
https://sarwataj.wordpress.com/2014/04/23/کینٹربری-کہانیاں-پہلا-حصہ-2/
میں نے کینٹربری ٹیلز کو اردو میں پیش کیا ہے ۔ ۔ ۔
اب اس کے ہم پلہ اردو ادب سے کوئی توشہء خاص چاہیئے

چودہویں صدی میں تو نہیں ملتا البتہ اردو کا آغاز جوکہ سولہویں صدی میں سلطان محمد قلی قطب شاہ کے دیوان کو مانا جاتا ہے ، اُسی لگ بھگ کوئی شاعری مل جائے ۔ ۔ ۔ورنہ مزید اگلے دور کی طرف دیکھنا ہوگا ۔
 
اوشو

لائبریرین
ماشاءاللہ
ماما شا بہت زبردست اور دلچسپ بلاگ ہے آپ کا۔
انگریزی ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے بہت سا سامان مہیا کیا ہے آپ نے۔
 
https://sarwataj.wordpress.com/2014/04/23/کینٹربری-کہانیاں-پہلا-حصہ-2/
میں نے کینٹربری ٹیلز کو اردو میں پیش کیا ہے ۔ ۔ ۔
اب اس کے ہم پلہ اردو ادب سے کوئی توشہء خاص چاہیئے

چودہویں صدی میں تو نہیں ملتا البتہ اردو کا آغاز جوکہ سولہویں صدی میں سلطان محمد قلی قطب شاہ کے دیوان کو مانا جاتا ہے ، اُسی لگ بھگ کوئی شاعری مل جائے ۔ ۔ ۔ورنہ مزید اگلے دور کی طرف دیکھنا ہوگا ۔

اردو کی تاریخ انگریزی سے کافی مختلف ہے۔ بہر حال جس قسم کی نظم کا آپ نے ذکر کیا ہے اس کے مقابلے یا بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر اردو میں میر حسن کی مثنوی بنام سحر البیان ہے۔ باقی یہ کہ اردو میں اصل توجہ غزل گوئی کی جانب زیادہ ہے جس میں اس کا کوئی مقابلہ موجود نہیں ہے۔
 
ماما شا

محفلین
بالکل ۔ ۔ ۔مثنوی سحر البیان ہی کی طرف ذہن جارہا تھا لیکن صرف ایک چیز مانع ہے کہ یہ مثنوی مافوق الفطرت موضوع پر مشتمل ہے اور حقیقت پسندی سے قدرے دور ہے ۔۔۔ اس کے مقابلے میں طوطا کہانی زیادہ موزوں نہ ہوگی ؟ یا قصہ چہار درویش؟
 
لٹریری اقدار کے مدَ نظر میں سحر البیان کے علاوہ باقی آپ کے ذکر کردہ منظومات کا نام نہیں لے سکتا۔ سحر البیان گو کہ مافوق الفطرت ہے لیکن اس سے اس کی ادبی حیثیت کم نہیں بلکہ زیادہ ہوتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس پائے کی مثنوی فارسی اور عربی میں بھی شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔
جہاں تک آپ کا "حقیقت پسندی" کا مقدمہ ہے تو اس کا اردو اور فارسی ادب میں کوئی مقام نہیں۔
 
ماما شا

محفلین
انشاءاللہ ۔ ۔ اگلا کام اردو سے انگریزی میں پیش کرنے کا ہوگا ۔ ۔ ۔جس کے لئے یہ چھان بین ہورہی ہے
مادری زبان سے اعلٰی انتخاب کی کوشش ہے
 
اوشو

لائبریرین
ان کو بھی دیکھ لیجیے ۔
قطب مشتری ۔ ملّا وجہی
پرستانِ خیال۔سراج اورنگ آبادی
مثنوی دریائے عشق ۔ میر تقی میر
سحر البیان۔ میر حسن
مثنوی خواب و خیال ۔میر اثر
مثنوی گلزارِ نسیم۔ دیا شنکر نسیم
مثنوی زہرِ عشق ۔نواب مرزا شوق
مثنوی فریادِ داغ۔داغ دہلوی
 
اوشو

لائبریرین
ویسے پنجابی زبان میں بھی بہت مثنوی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ اور میری ذاتی رائے میں پنجابی زبان میں جس پائے کی مثنوی لکھی گئی اردو کم از کم اس صنف سخن میں پنجابی سے پیچھے ہے۔
جیسا کہ آفاقی شہر ت اور عزت حاصل کر نے والی سیف الملوک ہے جسے کھڑ ی شریف کے معروف صوفی شاعر حضرت میاںمحمد بخشؒ نے تخلیق کیا۔ اور مثنوی احسن القصص (یوسف زلیخا) ہے جو حضرت مولوی غلام رسول عالمپوریؒ نے تخلیق کی ہے۔
 
ماما شا

محفلین
آپ کی توجہ کا بہت شکریہ
لیکن تاحال مطلوبہ معیار کی چیز کا انتخاب نہیں ہوسکا
کچھ اور رہنمائی
 
آپ کی توجہ کا بہت شکریہ
لیکن تاحال مطلوبہ معیار کی چیز کا انتخاب نہیں ہوسکا
کچھ اور رہنمائی

سچ بات کی جائے تو آپ جس قسم کا مواد اردو میں ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں وہ چیز اردو نہیں ملے گی۔ اس کی وجہ انگریزی اور اردو کے ارتقا کی مختلف النوع کیفیت ہے۔ دونوں کے زمانے اور اصنافِ شاعری کے مطلوب و مقبول مزاج میں ابن تیمیہ اور ابنِ بطوطہ جیسا فرق ہے۔
 
ماما شا

محفلین
زمانہ، طوالت اور جامعیت، تین پیمانوں میں سے کسی پہ بھی پورا اترنے والا ادبی پارہ ہو ،۔۔۔۔۔ تا حال زمانے کے اعتبار سے بات ہوتی رہی
اگر طوالت کو بھی استثناء دے دیا جائے اور اپنی تلاش صرف موضوع پہ مرکوز کریں تو کیا اختیارات ہوں گے ؟
 
آخری تدوین:
Top