سویڈش میں اسطرح کی کوئی خاص مزیدار چیز نہیں۔ بہت سے الفاظ انگریزی ہی سے ملتے جلتے ہیں، بس پڑھنے میں کافی فرق ہے۔ جیسے 'انفارمیشن' کو لکھتے تو انگریزی ہجوں سے ہی ہیں مگر پڑھتے 'انفارمیخون' ہیں۔ یعنی 'شن' کا خون کر دیتے ہیں
۔ سٹیشن سے سٹاخون۔
اِس کے علاوہ جرمن زبان کی طرح یہ بھی دو تین الفاظ جوڑ کر ایک لفظ بنانے کے شوقین ہیں۔
انگریزی حروف تہجی کے علاوہ تین زائد حروف ہیں جن کی ادائیگی غیر ملکیوں کے لیے وبالِ جان ہے۔
گرائمر زیادہ تر سادہ ہی ہے، مگر ایک چیز جس کا کوئی قایدہ نہیں وہ ہے انگریزی کے 'دِس' کا سویڈیش میں 'دِن' اور 'دِت' ہونا۔ کس اسم کے ساتھ 'دت' آئے گا اور کس کے ساتھ 'دن' اِس کا کوئی اصول نہیں، بس نسل در نسل یاد ہے لوگوں کو۔ بہت سے لوگ جو ویسے بہت اچھی سویڈش سیکھ لیتے ہیں اِس دن اور دت کی غلطی سے پکڑے جاتے ہیں۔