اردو اوپن پیڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

آج اردو اوپن پیڈ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہو رہا ہوں۔ اس کے متعلق میں کافی عرصے سے ذکر کرتا آ رہا تھا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے میں اسی کو مکمل کرنے میں مصروف تھا، اسی لیے فورم پر بھی زیادہ باقاعدگی سے پوسٹ نہیں کر پایا۔ اردو اوپن پیڈ کے متعلق تفصیل آپ اردو بلاگنگ پر میری اس پوسٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔ اگرچہ صوتی اردو کی پورڈ استعمال کرنے والوں کے لیے اردو اوپن پیڈ کے استعمال میں زیادہ فرق نہیں ہے لیکن اس میں قابل ذکر بات ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹس سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اوپن پیڈ کا نام اس کے اوپن آرکیٹکچر کی نشاندہی کرتا ہے۔ میں نے اس میں سندھی اور پشتو کی بورڈ لے آؤٹس بھی شامل کر دیے ہیں۔ اس کی بنیاس میں نے ان دونوں کے لیے یونی پیڈ کے کی بورڈ لے آؤٹس کو بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں توقع رکھوں گا کہ لوگ اس میں حسب ضرورت دوسرے کی بورڈ لے آؤٹ شامل کرتے رہیں گے۔ اس کی ایک مثال اردو کے دوسرے کی بورڈ لے آؤٹس یعنی آفتاب، مقتدرہ وغیرہ ہیں۔ ان کی بورڈ لے آؤٹس کے اوپن پیڈ میں شامل ہونے سے ویب پر اردو استعمال کرنے والوں کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ میں نے پرانے اردو ویب پیڈ کے فائرفاکس والے کچھ بگ ٹھیک کیے ہیں۔ فی الحال میں اسے محفل فورم میں انٹگریٹ نہیں کر رہا۔ کچھ عرصے تک استعمال کنندگان کا رد عمل دیکھتا ہوں، اگر مثبت نظر آیا تو پھر اسے فورم میں شامل کر دوں گا۔

میں اوپن پیڈ میں شامل سندھی اور پشتو کی بورڈ سپورٹ کے صحیح ہونے کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کیونکہ مجھے یہ دونوں زبانیں نہیں آتی۔ آپ مین سے جو خواتین و حضرات یہ زبانیں جانتے ہوں، ان سے درخواست ہے کہ وہ کچھ وقت نکال کر اس فیچر کو بھی چیک کریں۔ اردو اوپن پیڈ کی ڈیمانسٹریشن کے لیے آپ یہاں اور یہاں تشریف لائیں۔ اردو اوپن پیڈ استعمال کریں اور اپنی رائے سے نوازیں۔

والسلام
 

Attachments

  • openpad_111.zip
    13.2 KB · مناظر: 822

زیک

مسافر
زبردست نبیل۔ ایک سرسری استعمال میں تو فائرفاکس کے مسائل لگتا ہے دور ہو گئے ہیں۔

میں سوچ رہا ہوں کہ وقت ملنے پر اس کو اپنے بلاگ پر بھی ڈال دوں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
بہت اعلی۔۔۔تعریف کے کئے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس(دل سے کہہ رہا ہو)۔۔۔ ۔میں اسے اپنے بلاگ پر استعمال کر و گا۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب صفدر، اس سے پہلے کہ تم شکایت کرو، میں پہلے کہے دیتا ہوں کہ میں نے اسے اوپرا کمپیٹبل بنانے پر توجہ نہیں دی لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس جانب ضرور توجہ دوں گا۔ کیا ہی اچھا ہو، اگر تم ہی یہ کام کر دو۔۔۔ :D
 

شعیب صفدر

محفلین
نبیل نے کہا:
شعیب صفدر، اس سے پہلے کہ تم شکایت کرو، میں پہلے کہے دیتا ہوں کہ میں نے اسے اوپرا کمپیٹبل بنانے پر توجہ نہیں دی لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس جانب ضرور توجہ دوں گا۔ کیا ہی اچھا ہو، اگر تم ہی یہ کام کر دو۔۔۔ :D
نبیل سچی بات بتاؤ مجھے نہیں پتا کہ یہ java وغیرہ کیا چیز ہے میں تو بس تھوڑی بہت جو سمجھ بوجھ مجھ میں ہے اور ادھر اُدھر سے جو HTML سیکھ لی ہے اسے کام میں لا کر دوسروں کے کئے ہوئے کام کو اپنے استعمال میں لاتا ہو۔۔۔۔لہذا معذرت۔۔۔میں آپ کی مدد نہیں کرسکتا۔۔۔مگر آپ کے کام کی داد دیتا ہو۔۔۔اور شاباشی۔۔۔آپ کے لئے دعا گو بھی ہو۔۔۔امید ہے برا نہیں لگے گا۔۔۔اگر میں آپ کی مدد کرسکتا تو انکار نہ کرتا۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب صفدر، ارے برا لگنے والی کیا بات ہے، میں نے تو پہلے ہی صفائی پیش کر دی تھی تاکہ بعد میں لعن طعن نہ سننی پڑے۔ اور اوپن پیڈ میں جاوا نہیں جاوا سکرپٹ استعمال ہوئی ہوئی ہے۔ تم نے اپنے بلاگ پر اردو ویب پیڈ کو انٹگریٹ کیا تو میں نے سوچا کہ شاید تمہیں بھی اس کام میں شدھ بدھ ہو۔ میں بھی زیادہ تر تک بندیوں سے کام چلا رہا ہوں۔ :p
 

شعیب صفدر

محفلین
شکریہ !!!!!!
ویسے جاوا ہو یا جاوہ اسکرپٹ !!!! میں تو دونوں سے ہی نا واقف ہو۔۔۔۔ آپ اگر ایسی تک بندی کرتے ہیں تو کیا بات ہے جاری رکھے۔۔۔
 

دوست

محفلین
لاجواب

بھئی لاجواب اب ہم اس بات پر کیا کہیں ۔ آُپ نے تو کمال کر دیا یعنی فائر فاکس جیسے اڑیل براؤزر کو اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ اردو لکھے(اگر یہ صرف تاہوما میں لکھ رہا ہے وہ بھی کسی بچے کی لکھائی میں مگر پھر بھی غنیمت ہے)۔ میرے خیال میں اس میں ایک خامی کہ فونٹ بدلے سے ساری عبارت کا فونٹ بدل جاتا ہے اگر صرف مخصوص حصے کا ہوتو کیا کہنے میرا مطلب ہے منتخب شدہ حصے کا۔ شائد یہ جاوا سکرپٹ کے استعمال کی وجہ سے ہے۔
نبیل بھائی آپ سے ایک اور جگہ اردولنک ای میل کے بارے میں بات ہوئی تھی۔ اس پروگرام کا انٹر فیس بھی جاوا میں تھا ۔ اب انٹر فیس شائد حلیہ ہوتا ہے۔ مگر میرا خیال ہے ان صاحب سے اس سلسے میں مدد مل سکتی ہے ۔ یعنی اردو اوپن پیڈ کو ایک باقاعدہ اردو ورڈ پرسیسر بنانے کے سلسلے میں۔ اصل میں یہ ایچ ٹی ایم ایل میں ہم ونڈوز ٩٨ والوں کو اردو لائٹ اور اوپن پیڈ وخت پا دیتے ہیں سسٹم میں ایرر آجاتا ہے بعض اوقات ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے۔ تو اگر کوئی ذرا بڑے حجم کا پروگرام بن جائے مگر فیچر بڑھ جائیںاور سافٹ وئیر کلی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کرے یعنی سسسٹم کو نہ چھیڑے تو میرا خیال ہے کہ لاجواب کام ہوگا۔ باقی ویب کے لحاظ سے اوپن پیڈ بہترین ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے تو میں یہ بتانا چاہوں گا کہ اوپن پیڈ میں کچھ بگ نکل آئے ہیں جنہیں میں بوجہ مصروفیت ویک اینڈ سے پہلے نہیں دور کر سکوں گا۔ اس کے لیے معذرت۔۔

شاکر، میں اوپر یہ وضاحت کر چکا ہوں کہ اوپن پیڈ میں جاوا نہیں بلکہ جاوا سکرپٹ استعمال ہوئی ہے۔ مزید وضاحت کے لیے بیان کرتا چلوں کہ جاوا کا استعمال براؤزر پر کافی بھاری پڑتا اور اس سے نیٹ کا استعمال قدے سست رفتار ہو جاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو جاوا ورچوئل مشین بھی انسٹال کرنا پڑتی ہے جو بذات خور ہارڈ ڈسک اور مین میموری میں خاصی جگہ گھیرتی ہے۔ دوسری جانب جاوا سکرپٹ پر مبنی کنٹرول کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو محض ایک مناسب براؤزر کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی ایسا جس میں جاوا سکرپٹ چل سکے۔

اوپن پیڈ ایک سادہ ٹیکسٹ ایریا کنٹرول ہے اور اس میں کسی مخصوص ٹیکسٹ کے خواص تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کی پراپرٹیز میں جو بھی تبدیلی کی جائے گی، اس کا اثر تمام ٹیکسٹ پر ہوگا۔ ویسے اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ موجود ہے تو اوپن پیڈ کو از خود تو ٹاہوما پر سوئچ نہیں کرنا چاہیے۔

جہاں تک اردو ایڈیٹر لائٹ کا تعلق ہے تو اس کے پس منظر میں یہی آئیڈیا تھا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو اپنے پروگرام میں embed کرکے ونڈوز 98 پر اردو ایڈیٹر کی سہولت فراہم کی جائے۔ ابھی تک مجھے کوئی ایسی شکایت نہیں ملی کہ اس کی وجہ سے سسٹم میں کوئی ایرر آجاتا ہو۔

ایک مرتبہ اوپن پیڈ میں موجود سقم دور ہو جائیں تو انشاءاللہ ایک ویب بیسڈ WYSIWYG اردو ایڈیٹر بھی آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا۔ میں اس سمت میں بھی کچھ عرصے سے کام کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاباش!!!!!!!

نبیل
آپ کا پرانا اردو پیڈ ونڈوز 98 میں کام نہیں کرتا۔ کچھ ٹائپ کرتے ہی ایررس شروع ہو جاتی ہیں: لائن 2، پھر لائن 22، 44، 49 وغیرہ وغیرہ۔ اب یہ اوپن پیڈ بھی دیکھنا ہے۔ اردو پیڈ کو حیدرآباد میں گھر پر دیکھا تھا۔
اوپن پیڈ فائر فاکس میں توکام کر رہا ہے۔ اور یہ یہاں ہی ٹائپ کر رہا ہوں۔ مگر فائر فاکس میں فانٹ کا انتخاب کامیاب نہیں، وہ محض اردو پیڈ میں یہ نئی فائلیں کاپی کرنے سے فانٹ منتخب کرنے دیتا ہے۔ لیکن براؤزر میں نہیں۔ اوپیرا میں تو کرتا ہی نہیں، چاہے زبان انگریزی لیں یا اردو، یہ انگریزی ہی ٹائپ کرتا ہے۔ اور تم تو کہتے ہی ہو کہ یہ اوپیرا کامپیٹبل نہیں ہے اس لئے یہ لکھنا بھی ضروری نہیں۔ لیکن اس لئے لکھ رہا ہوں کہ جب تم سے سدھارو تو اس بات کا خیال رکھو۔
اس کے علاوہ اب فانٹس کا انتخاب تو تم نے رکھ دیا ہے لیکن محض مخصوص فانٹس کی فہرست دے رکھی ہے، وہ چاہے سسٹم میں انسٹال ہوں یا نہ ہوں۔ کیا یہ مکن نہیں کہ یہ پروگرام تلاشچ کر سکے کہ عربی کے کون کون سے فانٹس انسٹالڈ ہیں اور انھیں کو وہ پیش کرے۔ مائکروسافٹ ورڈ میں آپ جیسے ہی زبان چنتے ہیں، سلیکٹ فانٹ کے باکس میں کامپلیکس سکرپٹ فانٹس کے تحت محض اسی زبان کے فانٹس قابلِ انتخاب ہوتے ہیں۔ پروگرام ویسے واقعی زبردست ہے۔ بہت جی خوش ہوا۔ موگامبو والا 'مسکھڑا" (سمائلی کا ایک صاحب نے یہ ہندی ترجمہ کیا ہے) یہاں لگایا جا سکتا ہے اگرچہ میں اس میں وقت ضائع نہیں کرتا (اور یہ لمبی بات لکھ رہا ہوں!!!۔ (ایک اور مسکھڑا۔۔۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، السلام علیکم

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ اب چونکہ اوپن پیڈ منظر عام پر آ گیا ہے تو میں اسی کو صحیح کرنے پر توجہ دوں گا۔ جہاں تک بگ فکسنگ کا تعلق ہے، میں چند دن انتظار کروں گا تاکہ اکٹھے ہی کافی بگ فکس کرکے پوسٹ کردوں۔ پرانے ویب پیڈ کو صرف ضرورت پڑنے پر سپورٹ کروں گا۔ جس Editor.htm فائل کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس کے متعلق وضاحت کرتا چلوں کہ یہ اوپن پیڈ کی ڈیمانسٹریشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ جاوا سکرپٹ کے ذریعے سسٹم میں انسٹالڈ فونٹس کا کیسے پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اتنا البتہ کیا جا سکتا ہے کہ ٹاہوما فونٹ کو تمام فونٹس کے بیک اپ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے تاکہ کم از کم ٹاہوما فونٹ تو اپلائی ہو جائے۔ اوپرا کمپیٹبلٹی کی جانب بھی انشاءاللہ جلد ہی توجہ دوں گا۔

والسلام
 

دوست

محفلین
بنیل بھائی یہ خصوصیات اردو لائٹ میں بھی پیدا کریں نا۔ فونٹ اور کی بورڈ لے آؤٹ وغیرہ۔ یعنی کچھ تو ہو ۔ ہم کم از کم فائل سیو تو کر سکیں اوپن پیڈ میں تو فائل ایچ ٹی ایم ایل میں سیو ہوتی ہے (میری مراد یوٹی ایکس ایکسٹینشن سے ہے)
 

الف عین

لائبریرین
مزید مشورے

اور نبیل، ابھی اوپن پیڈ پر ٹائپ کرنے سے معلوم ہوا کہ تم نے اس میں‘سلیش‘ اور ‘سٹروک‘ نہیں رکھا ہے، یا جس کنجی میں ہے اس کا پتہ نہیں ہے۔ اس لئے کی بورڈ کی شکلیں بھی زپ فائل میں تقسیم کرو تو بہتر ہے۔
ہندی کے لئے ایسا ہی ایک پروگرام ہے ‘تختئی‘۔ اس میں ہندی میں ٹائپ کرنے کے لئے اسکرول لاک دبانا پڑتا ہے، فانٹ چن سکتے ہیں اور یہ سسٹم میں انسٹالڈ سارے دیوناگری فانٹس تلاش کر کے فہرست دیتا ہے اور آپ سائز گھٹا بڑھا سکتے ہیں بلکہ ہر لفظ کو الگ فانٹ کی قسم اور سائز میں لکھ سکتے
اوپن پیڈ میں بھی کچھ ایسا رکھا جائے۔ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اوپر اعجاز اختر صاحب بتا چکے ہیں کہ اگر editor.htm اور اس سے معتعلقہ گرافکس کو اردو ایڈیٹر لائٹ کی ڈائریکٹری میں پرانی فائلوں کی جگہ کاپی کیا جائے تو یہ خود بخود اردو ایڈیٹر لائٹ میں استعمال کے قابل ہو جاتی ہے۔ اردو ایڈیٹر لائٹ میں بطور html یا یونیکوڈ ٹیکسٹ دونوں طرح فائل محفوظ کرنے کی صلاحیت ہے۔

اعجاز اختر صاحب آپ جو سسٹم فونٹس کو ازخود تلاش کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ کم از کم ویب اپلیکیشن کے بس کی بات تو نہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کی اس تجویز کو اردو ایڈیٹر لائٹ میں رو بہ عمل لے آؤں۔ آن سکرین کی بورڈ میں بہتری کی تجویز بھی اچھی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ ان تجاویز پر جلد عمل درآمد کروں۔
 

دوست

محفلین
میں نے حسبِ ہدایت کیا تھا لیکن یہ سکرپٹ ایرر دے رہا ہے۔ پہلے بھی یہ کاپی پیسٹ کی تھی مگر وہ ان فائلز کی نہی تھی۔ مگر اس وقت کھلتا ہی نہیں تھا اب کھل تو گیا ہے مگر سکرپٹ ایرر ہے۔
 
Top