اردو ایڈیٹر سے اردو میں ای میل کریں

پردیسی

محفلین
سب پرانے اور نئے دوستوں کو سلام
بہت عرصہ بعد حاضر ہوا ہوں اورمیں اس مضمون کو اردو آئی ٹی کے زمرے میں تحریر کرنا چاہتا تھا مگر شاید فورم کی کچھ نئی پالیسیوں کی وجہ سے پوسٹ کی تعداد کی وجہ سے یا شاید کوئی اور مسلہ ہو گا،ادھر تحریر نہ کر سکا۔اس لئے ایڈمن حضرات سے گزارش ہے کہ اگر یہ زمرہ اس تحریر کے لئے غلط ہو تو اس تحریر کو مناسب زمرے میں منتقل کر دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت عرصہ پیشتر محترم نبیل بھائی نے اردو ایڈیٹر ریلیز کیا تھا جس کے مضمون میں انہوں نے اردو ایڈیٹر کے زریعہ سے اردو ای میل کی سہولت کا بھی بتایا تھا۔اس وقت میں نے '' پوپ ای میل'' کے زریعہ سے اس سے بہت سی ای میل اردو میں تحریر کیں تھیں۔۔بعد میں مصروفیت کی وجہ سے اس طرف دھیان نہ جا سکا۔اب چند دن پیشتر میں نے اردو ایڈیٹر پر '' ویب میل '' کے زریعہ سے اردو ای میل ارسال کی ہیں جن کی تفصیل میں نیچے لکھ رہا ہوں کہ شاید اس سے اردو کے استمال کرنے والوں کو فائدہ حاصل ہو

سب سے پہلے تو آپ ڈائنلوڈ سیکشن سے نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر ڈاؤن لوڈ کر لیں
ڈاؤن لوڈ کر نے کے بعد اسے کھولیں
TOOLS میں جائیں
urdu-editor-01.jpg


CONFIGURTION میں جائیں
urdu-editor-02.jpg

ایک ونڈو کھلے گی
اپنا نام لکھیں
اپنا جی میل کا ای میل ایڈریس لکھیں
تیسرے خانے میں AUTH LOGIN کو سیلیکٹ کریں
چوتھے خانے میں اپنا یوزر نیم دیں
پانچویں خانے میں اپنے ای میل کا پاسورڈ ڈالیں
چھٹے HOST NAME کے خانے میں smtp.gmail.com لکھیں
ساتویں خانے کو اسی طرح رہنے دیں
Auto connect to the internet کو چیک کر دیں
باقی نیچے اسی طرح رہنے دیں اور اوکے کر دیں
دیکھئے تصویر
urdu-editor-03.jpg

اردو ایڈیٹر کھولیں اس میں جو آپ ای میل لکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں،جب لکھ چکیں تو اوپر چھوٹے سے بنے ہوئے ای میل آئی کان کو کلک کریں۔۔دیکھیں تصویر
urdu-editor-04.jpg

جب آپ ای میل آئی کان کو کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھلے گی۔۔آپ دیکھیں گے کہ جو آپ نے ای میل کے لئے پیغام تحریر کیا تھا وہ نیچے ظاہر ہو رہا ہے۔ اس میں آپ نے جس کو ای میل کرنا ہے اس کا میل ایڈریس لکھیں ۔اور نیچے send کا بٹن دبا دیں آپ کی اردو میل پہنچ چکی۔۔۔دیکھئے تصویر
urdu-editor-05.jpg


پردیسی
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ پردیسی بھائی۔ اردو ایڈیٹر میں ای میل کی فیچر اب کافی پرانی ہوگئی ہے۔ لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اسے اب بھی کچھ لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ اب انشاءاللہ جلد ہی اردو میں ای میل کرنا کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔ میں ایک اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ تیار کر رہا ہوں جس کے ذریعے براہ راست جی میل اور ہاٹ میل میں بھی اردو لکھنا ممکن ہو جائے گا اور نوری نستعلیق خط میں پیغام رسانی کی جا سکے گی۔ ذیل کی وڈیو ملاحظہ کریں:

 

dxbgraphics

محفلین
آف لائن میں اردو ایڈیٹر میں اگر ہم اپنا یوزر ڈیفائنڈ کی بورڈ بنانا چاہیں تو کیسے بنائیں گے؟
میں چاہتا ہوں کہ یو ایس بی میں آف لائن اردو ایڈیٹر محفوظ کر کے کسی بھی کمپیوٹر میں اردو کا استعمال کرنا آسان ہو
 

پردیسی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی
اس میں کوئی شک نہیں کہ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ اردو دانوں کے لئے ایک بہت سود مند اضافہ ہو گا۔مگر ونڈو اپلیکیشن میں آپ کے اردو ایڈیٹر کا بھی کوئی جوڑ نہیں۔جس کسی نے اپنے کمپیوٹر سے ہی اردو میں میل کرنی ہو تو میری نگاہ میں اردو ایڈیٹر سے بہتر اور سبک رفتار کوئی اردو میل کلائنٹ نہیں ہے۔
بحرحال آپ کے اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کا بی شدت سے انتظار رہے گا
پردیسی
 
برادرم پر دیسی، جس سیکشن میں آپ کو یہ مراسلہ ارسال کرنا تھا وہاں مضامین کی ادارت کے نام سے ایک زمرہ ہے۔ جس میں آپ باسانی پیغامات ارسال کر سکتے ہیں نیز ترمیم و اضافے کر سکتے ہیں۔ جنھیں موڈریٹرز اور ناظمین نظر ثانی کے بعد مناسب زمرے میں منتقل کر کے تمام محفلین کے لئے جاری کر دیتے ہیں۔ اس زمرے میں پوسٹ کیئے گئے مراسلے صرف صاحب مضمون اور ناظمین و مدیران کے لئے قابل رسائی ہوتے ہیں۔ :)
 
اپنے نبیل بھائی تو چھپے رستم نکلے۔ اتنی اچھی یوٹیلیٹیز ایجاد کررہے ہیں اور مفت لٹا رہے ہیں۔ہیٹس آف ٹو نبیل بھائی۔
ابھی آدھا سمجھ میں آیا ہے ۔ دوبارہ کوشش کریں گے، لیکن آئیڈیا شاندار ہے۔ کیا یہ آؤٹ لک کی طرح آف لائن ای میل ایڈیٹر ہے؟
سوال نمبر دو۔ اب بھی ہم اردو انسٹال کرکے گوگل اور ہاٹ میل میں اردو لکھ رہے ہیں، اس یوٹیلیٹی میں کیا چیز مختلف ہے؟ ایک بات جو سمجھ میں آتی ہے وہ نستعلیق میں ای میل لکھنا ہے جو ایک شاندار آئیڈیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خلیل! اردو اڈیٹر ان کو استعمال کرنا چاہئے جو بوجوہ اپنے کمپیوٹر پر اردو انسٹال نہیں کرتے اور اردو لکھنا چاہتے ہیں۔
 
اچھا اب سمجھ میں آگیا۔ شکریہ استادِ محترم
جب ایک مرتبہ اردو بحیثیت مشرقی زبان کے ، اپنے کمپئوٹر پر انسٹال کرلی تو پھر یہ سب باتیں بے معنی ہوگئیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اپنے نبیل بھائی تو چھپے رستم نکلے۔ اتنی اچھی یوٹیلیٹیز ایجاد کررہے ہیں اور مفت لٹا رہے ہیں۔ہیٹس آف ٹو نبیل بھائی۔
ابھی آدھا سمجھ میں آیا ہے ۔ دوبارہ کوشش کریں گے، لیکن آئیڈیا شاندار ہے۔ کیا یہ آؤٹ لک کی طرح آف لائن ای میل ایڈیٹر ہے؟
سوال نمبر دو۔ اب بھی ہم اردو انسٹال کرکے گوگل اور ہاٹ میل میں اردو لکھ رہے ہیں، اس یوٹیلیٹی میں کیا چیز مختلف ہے؟ ایک بات جو سمجھ میں آتی ہے وہ نستعلیق میں ای میل لکھنا ہے جو ایک شاندار آئیڈیا ہے۔

اچھا اب سمجھ میں آگیا۔ شکریہ استادِ محترم
جب ایک مرتبہ اردو بحیثیت مشرقی زبان کے ، اپنے کمپئوٹر پر انسٹال کرلی تو پھر یہ سب باتیں بے معنی ہوگئیں۔

برادرم خلیل یہ پروگرام محض ایک اردو ایڈیٹر ہے جس میں ایک فیچر ای میل بھیجنے کی بھی ہے۔ لیکن اس میں ای میل وصول کرنے اور ان باکس وغیرہ فراہم نہیں کیے گئے ہیں اس لیے اسے ای میل کلائنٹ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ اپنے کمپیوٹر پر اردو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ اس پر اردو لینگویج سپورٹ اور اردو کی بورڈ کا استعمال ہی ہے۔ اگرچہ میں آپریٹنگ سسٹم کا اردو کی بورڈ کم ہی استعمال کرتا ہوں اور زیادہ تر اپنے لکھے ہوئے ایڈیٹر ہی استعمال کرتا ہوں۔ جہاں تک اردو اایڈیٹر بکمارکلٹ کا تعلق ہے تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اسے کسی بھی کمپیوٹر اور اور کسی بھی آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کیا جا سکے گا اور یہ تقریباً سب براؤزرز میں کام کرے گا۔
 
Top