اردو ایڈیٹر کا ذہنی توازن

اظفر

محفلین
میرے پاس کنٹرول پلس سیس سے لینگویج ٹوگل نہیں‌ ہو رہی ۔ صرف محفل نہیں‌ ہر جگہ جہاں جہاں اردو ایڈیٹر ہے وہاں یہ آپشن کام نہیں کر رہا ۔
اللہ جانے اردو ایڈیٹر کا ذہنی توازن خراب ہو گیا یا میرے پی سی کا یا میرا

براوز ۔۔ فایر فاکس
 

فرخ منظور

لائبریرین
اچھا اب میں سمجھا آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ اصل میں محفل میں میں نے اردو اور انگریزی ایڈیٹر کا جھگڑا ہی ختم کر دیا ہے۔ یعنی عام انگریزی ایڈیٹر ہی سیلیکٹ کیا ہوا ہے اور ہر جگہ اردو کی بورڈ سے ہی اردو لکھتا ہوں۔ آپ بھی اسے ہی استعمال کریں۔ اردو کی بورڈ کو ٹوگل کرنے کا یہی شارٹ کٹ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظفر آپ کونسا براؤزر استعمال کر رہے ہیں۔ کنٹرول پلس سپیس والا شارٹ کٹ فی الحال انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر کام کرتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
نبیل بھائی میں کومٹ‌برڈ یز کرتا ہوں‌۔ یہ موذیلا کے پلگ انزر سے ہی بنایا گیا ہے ۔
یہ لینگویج ٹوگل اس وقت انٹرنیٹ‌ایکسلپورر پر بھی نہیں‌ہو رہی تھی ۔
میں نے اچھی طرح‌چیک کیا تھا سپیس اور کنٹرول دونوں ٹھیک تھے ۔
اس کے بعد بجلی گئی ۔ بعد میں پی سی چلایا تو ٹھیک تھا ، یعنی ری سٹارٹ‌پر ٹھیک ہو گیا لیکن پھر بھی مجھے ہضم نہیں ہو رہا کہ وہ رک کیوں گیا تھا اس وقت ۔
 

الف عین

لائبریرین
چلو مسئلہ تو حل ہو گیا، لیکن ایسا میرے ساتھ بھی کبھی کبھی ہوتا ہے، اچانک بند ہو جاتا ہے، اور سبز فریم میں بھی انگریزی لکھنا شروع ہو جاتا ہے،
 

اظفر

محفلین
ھاھھا
اصل میں میں یہ چاہ رہا تھا وجہ معلوم ہو ایسا کیوں‌ ہوا ۔ جب تک معلوم نہیں‌ہوگا اس کا حل نہیں ہوگا ۔
 

محمدصابر

محفلین
میرے پاس تو اکثر ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ایڈیٹر کاکوڈ مکمل لوڈ نہیں ہوتا اور پھر بعض اوقات Cache صاف کرنے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس کے بعدبراؤزرز ری سٹارٹ البتہ ٹھیک رزلٹ دیتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
یہ تو نبیل پر آگیا
ویسے نبیل بھائی میں نے ایک جگہ ایڈیٹر کے بیک گراونڈ کا رنگ بدلا تھا ۔ لیکن لینگویج ٹوگل کے بعد واپس اردو میں آے تو نیا رنگ نہیں آتا بلکہ وہی پرانا آجاتا جس کو بدلا تھا:cool:
 
Top