اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ پر کام!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں چند روز سے جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو بہتر بنانے پر کچھ کام کر رہا ہوں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ فورم کو وی بلیٹن کے ورژن 4 پر اپگریڈ کرنے کے بعد اس میں جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کا استعمال کیا جائے۔ میں اردو ایڈیٹرکو سفاری، اوپیرا اور کروم براؤزرز کے ساتھ بھی کمپیٹیبل بنانا چاہتا ہوں۔ ابھی تک یہ انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر ہی درست کام کرتا ہے۔ مجھے اپنے تجربات میں کچھ کامیابی ہوئی ہے۔ اس ربط پر ایک جاواسکرپٹ ورچوئل کی بورڈ دستیاب ہے۔ میں نے اردو ایڈیٹر کی براؤزر کمپیٹیبیلیٹی کو بہتر بنانے کے لیے اسی ورچوئل کی بورڈ کا کوڈ ری یوز کیا ہے۔ اسے میں فورم میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن مجھ پر ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اگر میں اسے بطور موڈ ریلیز کرنا چاہوں تو کیا میں اس جاوا ورچوئل کی بورڈ کو اس موڈ کے ساتھ پیکج کر سکوں گا یا نہیں۔ میں اس جاوا ورچوئل کی بورڈ کو بھی ایک علیحدہ سٹائل میں آفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو کی بورڈ کے کئی سٹائلز دستیاب ہیں۔ البتہ اس میں‌ لینگویج موڈ تبدیل کرنے کے لیے کنٹرول+سپیس کا شارٹ کٹ نہیں ملے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اچھی خبر یہ ہے کہ میں مذکورہ بالا ورچوئل کی بورڈ میں لینگویج موڈ تبدیل کرنے کے لیے کنٹرول+سپیس والا شارٹ کٹ شامل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں۔ یہ ابھی پروٹوٹائپنگ کے فیز میں ہی ہے لیکن اس پر مزید کام کرکے اس ورچوئل کی بورڈ کو موجودہ اردو ایڈیٹر کی مکمل رپلیسمنٹ کے طور پر استعمال کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ میں اس کے بارے میں مزید پیشرفت سے آگاہ کرتا رہوں گا۔
 
نبیل بھائی اس کی بورڈ کا سرسری مطالعہ کیا تھا۔ توجہ دلانا چاہوں گا کہ اس کا لائسینس قدرے مختلف ہے۔ لہٰذا خیال رکھیئے گا۔ میں ان دنوں ای ایکس ٹی جے ایس کے لئے کی بورڈ ترتیب دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، پلیز اس معاملے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ مجھے ان لائسنسز کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ کیا میں اس ورچوئل کی بورڈ کو کسی موڈ کے ساتھ ڈسٹڑیبیوشن کے لیے پیکج کر سکتا ہوں؟
 
جی نبیل بھائی آپ بالکل اس کا پیکیج تیار کر سکتے ہیں۔ ان کی خواہش صرف یہ ہے کہ ایڈیٹر پر ان کا ربط موجود رہے۔ ان کی سائٹ پر پیٹنٹ انفارمیشن کے علاوہ و طرح کے لایسنسیز موجود ہیں۔ فری اور کامرشیل۔ جو ہمارے کام کا ہے اسے یہاں نقل کر رہا ہوں۔


Free license

Keyboard is distributed under LGPL/BSD license with these additional restrictions:

1. Published keyboard should contain the visible copyright information and active link to the Official page.
2. Custom keyboard design should keep copyright visible and accessible.
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید، میں ایڈیٹر پر کاپی رائٹ انفارمیشن اور ربط شامل رکھوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ کے بارے میں مزید پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ اب تک مجھے اپنے تجربات کے اچھے نتائج ملے ہیں۔ میں نے ورچوئل کی بورڈ کے لیے ایک جے کویری ریپر لکھا ہے جس اس کا استعمال قدرے آسان ہو جاتا ہے۔ میرے اندازے کے مطابق ہم مستقبل قریب میں ورچوئل کی بورڈ کو موجودہ اردو ایڈیٹر کی رپلیسمنٹ کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ میں اردو اوپن پیڈ اور اردو ویب پیڈ کو legacy وجوہات کی بنا پر صارفین کے لیے بطور آپشن باقی رکھوں گا۔ ابھی تمام تر اردو سوفٹویر میں یہی اردو ایڈیٹر استعمال ہو رہے ہیں۔ ایک مرتبہ ورچوئل کی بورڈ کے استعمال کا تجربہ کامیاب ثابت ہو جاتا ہے تو اسی کو ورڈپریس، جملہ اور دوسرے سوفٹویر میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ورچوئل کی بورڈ کی ایک اور مفید فیچر اس میں نئے کی بورڈ لے آؤٹس کی شمولیت کا ممکن ہونا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے لیے مائیکروسوفٹ کی بورڈ لے آؤٹ منیجر میں تیار کیے گئے لے آؤٹ استعمال ہوتے ہیں۔ میں نے ابھی تک خود سے نئے کی بورڈ‌ لے آؤٹس کی شمولیت کا تجربہ نہیں کیا ہے لیکن بعد میں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
 

ابنِ آدم

محفلین
زندگی کی گوناگوں مصروفیت کی وجہ سے میں تقریباً تین سال کے بعدمحفل میںواپس آیا ہوں۔ بہت ساری چیزیں بدل چکی ہیں مگر ماشاللہ نبیل صاحب اور ان کی ٹیم کااردو کی ترقی و ترویج کے لیئے جذبہ، انرجی اور ڈیڈیکیشن ہمیشہ کی طرح پہلے جیسی ہی ھے۔انٹرنیٹ کے ہم جیسے اردودانوں کے لیے ان کااور اردو ویب ویب سائیٹ کا وجود کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ اللہ ان کو نظرِ بد سے بچائے رکھے۔ آمین
 
Top