اردو بلاگرز کانفرنس "پہلا دن"

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
379618_3999633999803_1182347546_n.jpg
آج 26 جنوری کو بلاگرز کانفرنس کا پہلا دن تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نظامت کے فرایض مشہور شاعرفرحت عباس شاہ صاحب کے حوالے کیے گے۔ فرحت عباس شاہ صاحب نے اپنے الفاظ میں بلاگرز کانفرنس کی تعریف کی اور پروگرام کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے محسن عباس صاحب کو دعوت دی۔ محسن صاحب نے اپنے الفاظ کا تبادلہ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا میں نے سوچا تھا کہ اگر 10 بلاگرز بھی اس کانفرنس میں شامل ہوئے تو میں اس کو کامیاب کانفرنس سمجھوں گا۔ لیکن الحمداللہ بلاگرز کی تعداد آپ کوتصویریں میں نظر آ رہی ہے۔ ان کے بعد شاکر عزیز بھائی نے اپنا اور اپنے بلاگ کا تعارف پیش کیا ۔ کچھ پُرانے بلاگرز کا ذکر کیا ۔ ان کے بعد چیمبر آف کامرس کے چیر مین صاحب نے گفتگو کا آغاز کیا۔ جس میں انہوں نے بلاگرز کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی اس کے بعد شیلڈ اور کچھ گفٹ کا تبادلہ ہوا اور اس کے ساتھ ہی ریفریشمنٹ کا آغاز ہو گیا۔جس میں چائے اور دوسرے لوازمات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ریفریش منٹ کے ساتھ ساتھ گپ شپ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز ہوا۔
45569_3999656120356_2044516770_n.jpg
379238_3999677640894_1293204056_n.jpg
دوسرےسیشن کے آغازمیں ہی ”قراردادِ لاہور” ” گریجوایشن تک اردو کی لازمی تعلیم اور کمپیوٹر ایجوکیشن میں اردو کمپیوٹنگ کا مضمون لازمی قرار دیا جائے۔” پر سب بلاگرز نے اپنے دستخط کیے اور امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ یہ قرارداد منظوربھی ہوگی۔ دستخط کے بعد تمام بلاگرز نے باری باری اپنا اپنا تعارف اور اپنے بلاگ کے بارے میں مختصر بتایا کہ وہ کہاں سے ہیں اور کس نام سے بلاگنگ کرتے ہیں۔ تعارف اور دستخط کا سلسلہ ختم ہوا تو کھانے کا وقت ہو گیا ۔ کھانے میں بریانی کا اہتمام تھا کھانے کے ساتھ ساتھ گپ شپ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔کھانے کے بعد کچھ بلاگرز تو چلے گے اور باقی بلاگرز کو کانفرنس انتظامیہ کی طرف سے بادشاہی مسجد کی سیر کروائی گئی۔ اس دوران سب بلاگرز ہنسی مذاق بھی کرتے رہے لیکن محمد شاکر اور شعیب صفد بھائی کا نشانہ میں ہی بنا رہا۔ بہت مزہ آیا آج کا دن میرے لیے بہت خوشگوار رہا۔ ایک تو میں ذکر بہت زیادہ ہوتا رہا ( وہ چاہے شاکر بھائی اور شعیب صفدر بھائی کے مذاق کا نشانہ بنتا رہا) لیکن ذکر ہوتا رہا۔ اس کے بعد تمام بلاگرز ہوٹل کی طرف روانہ ہو گے اور میں اپنے کزن کے ساتھ ان کے گھر آ گیا۔ باقی کی تفصیل کل ان شاء اللہ
67089_3999696281360_334068346_n.jpg

مکمل تصویریں یہاں دیکھیں
 
تلمیذ

لائبریرین
زبردست، میں انتظار ہی کررہا تھا کہ کون اس تقریب کی رپورٹ اور تصاویر سب سے پہلے پوسٹ کرتا ہے۔اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی آپ سب سے بازی لے گئے۔
شراکت کے لئے شکریہ۔جزاک اللہ!!
 
ساجد

محفلین
ہم تو آج کل دل کے ہاتھوں مجبور ہیں اور اس کی ضد سے مجبور ہو کر ہسپتال جا پہنچے جہاں سےچند گھنٹے قبل ہی ایمر جنسی سے گھر وارد ہوئے ہیں۔ پردیسی بھائی نے رابطہ کر کے کل کے لئے دعوت دی ہے انشاء اللہ کل کی نشست میں حاضری ہو گی اورشاکر عزیز ، خرم شہزاد و بلال بھائی کے علاوہ دیگر محفلین کے لاہور میں موجود ہونے کے باوجود رابطہ نہ کرنے پر ان سے بھی دو دو ہاتھ ہوں گے
 
عاطف بٹ

محفلین
مصروفیت کی وجہ سے میرے ذہن سے ہی نکل گیا کہ آج کانفرنس کا پہلا دن تھا۔ تقریبآ ڈیڑھ بجے تلمیذ صاحب کے پوچھنے پر یاد آیا کہ آج تو کانفرنس میں جانا تھا۔ شام میں نجیب پردیسی بھائی کی کال آئی اور انہوں نے کل کی نشست میں شرکت کرنے کی تاکید کی۔ کل انشاءاللہ ضرور شرکت ہوگی اور بیرونِ لاہور سے آنے والے اراکینِ محفل کو ظہرانے یا چائے پر لاہور میں خوش آمدید بھی کہا جائے گا۔
 
کیا ہو گیا بھائی آپ کو اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے آمین
 
نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ محترم خرم شہزاد بھائی
" بلاگرز کانفرنس " میں ہم بھی شریک ہوگئے آپ کی تحریر کی وساطت سے ۔
 
نایاب

لائبریرین
ہم تو آج کل دل کے ہاتھوں مجبور ہیں اور اس کی ضد سے مجبور ہو کر ہسپتال جا پہنچے جہاں سےچند گھنٹے قبل ہی ایمر جنسی سے گھر وارد ہوئے ہیں۔ پردیسی بھائی نے رابطہ کر کے کل کے لئے دعوت دی ہے انشاء اللہ کل کی نشست میں حاضری ہو گی اورشاکر عزیز ، خرم شہزاد و بلال بھائی کے علاوہ دیگر محفلین کے لاہور میں موجود ہونے کے باوجود رابطہ نہ کرنے پر ان سے بھی دو دو ہاتھ ہوں گے
" یہ دل پگلا دیوانہ " نہ مانا کریں اس کی " ضد " محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کو اپنی امان میں رکھتے صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔ آمین
 
تلمیذ

لائبریرین
ساجد صاحب، اللہ تعالے آپ کو صحت وکاملہ عاجلہ سے نوازے۔ براہ مہربانی اپنا خصوص خیال رکھیں اور اپنی صحت کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رسک نہ لیں، سرکار۔
میں لائیو اسٹریم کے ذریعے تقریب کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن صرف پندرہ منٹ کی نشریات ہی سن سکا۔ دیکھنے میں کافی رکاوٹ تھی لیکن پھر بھی خوش قسمتی سےاس دوران عزیز، نجیب اور بلال صاحب کی باتیں سن کر خوشی ہوئی۔
دوست
@ پردیسی
بلال
 
ساجد

محفلین
کیا ہو گیا بھائی آپ کو اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے آمین
" یہ دل پگلا دیوانہ " نہ مانا کریں اس کی " ضد " محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کو اپنی امان میں رکھتے صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔ آمین

ساجد صاحب، اللہ تعالے آپ کو صحت وکاملہ عاجلہ سے نوازے۔ براہ مہربانی اپنا خصوص خیال رکھیں اور اپنی صحت کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رسک نہ لیں، سرکار۔
میں لائیو اسٹریم کے ذریعے تقریب کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن صرف پندرہ منٹ کی نشریات ہی سن سکا۔ دیکھنے میں کافی رکاوٹ تھی لیکن پھر بھی خوش قسمتی سےاس دوران عزیز، نجیب اور بلال صاحب کی باتیں سن کر خوشی ہوئی۔
دوست
@ پردیسی
بلال
آپ سب کے خلوص کا بہت بہت شکریہ۔ دل پاگل ہے نہ دیوانہ بس ”وراثتی روایات“ کا بہت زیادہ امین ہو گیا ہے۔ :)
سردی کا موسم تو ویسے بھی دل کے مریضوں کے لئے قاتل ہوتا ہے اس لئے موسم کی شدت سے بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے جونہی ذرا سی غفلت ہوئی یہ پھڑکنے لگ جاتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
مصروفیت کی وجہ سے میرے ذہن سے ہی نکل گیا کہ آج کانفرنس کا پہلا دن تھا۔ تقریبآ ڈیڑھ بجے تلمیذ صاحب کے پوچھنے پر یاد آیا کہ آج تو کانفرنس میں جانا تھا۔ شام میں نجیب پردیسی بھائی کی کال آئی اور انہوں نے کل کی نشست میں شرکت کرنے کی تاکید کی۔ کل انشاءاللہ ضرور شرکت ہوگی اور بیرونِ لاہور سے آنے والے اراکینِ محفل کو ظہرانے یا چائے پر لاہور میں خوش آمدید بھی کہا جائے گا۔
عاطف بھائی کتنے بجے جانے کا ارادہ ہے؟۔
 
متلاشی

محفلین
میں بھی کچھ ذاتی مصروفیات کی بناء پر لاہور میں ہوتے ہوئے اس کانفرنس میں شرکت سے معذور رہا۔۔ جس کا مجھے انتہائی قلق ہے ۔۔۔!
امید واثق ہے کہ کل انشاء اللہ ضرور حاضری دوں گا۔۔۔!
 
ساجد

محفلین
میں بھی کچھ ذاتی مصروفیات کی بناء پر لاہور میں ہوتے ہوئے اس کانفرنس میں شرکت سے معذور رہا۔۔ جس کا مجھے انتہائی قلق ہے ۔۔۔ !
امید واثق ہے کہ کل انشاء اللہ ضرور حاضری دوں گا۔۔۔ !
تو پھر کل آپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
 
Top