اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد اور اردو بلاگر

پردیسی

محفلین
پہلی اردو بلاگرز کانفرنس کا انعقاد مورخہ 26-27 جنوری 2013ء کو ایوانِ صنعت و تجارت لاہور پاکستان میں کیا گیا
اچھی مینجمنٹ کی بدولت اس کانفرنس کو سال کے شروع کی بہترین کانفرنس کہا جا سکتا ہے
ایسی کانفرنس جو نظم ظبط کا اعلی ترین نمونہ تھی جس میں تمام اردو بلاگرز کو عزت و احترام دیا گیا
اس کانفرنس میں ناشتے اور کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا
لاہور شہر سے باہر والوں کی خصوصی نگہداشت اور ان کے آرام کا خیال رکھا گیا اور انہیں لاہور کے مقامات کی سیر بھی کروائی گئی

پچھلے چند سالوں میں اردو زبان نے انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے ترقی کی ہے جس کا فائدہ جہاں اردو دانوں کو ہوا ہے وہاں بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی سنجیدگی سے اس طرف دھیان دینا شروع کر دیا ہے ۔کیونکہ جو بات کسی کو اس کی مادری زبان میں سمجھائی یا دماغ میں ڈالی جا سکتی ہے وہ دوسری زبان میں نہیں ۔سوچوں کو بدلنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں سوچوں کے انداز کو اپنا کر انہیں اپنا رنگ دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔

میری نظر میں اس کانفرنس کے مقاصد یہ تھے

گزشتہ تین چار ماہ سے سوشل میڈیا والوں نے پاکستانی ٹی وی میڈیا کی دھجیاں بکھیر دی تھیں ۔ان کا سد باب کرنا
تمام پاکستانی اردو بلاگرز کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا
ایسے بلاگرز کی نشان دہی اور جانکاری جو انتہا پسند خیالات کے مالک ہیں
اردو بلاگرز کی سالوں میں کی گئی محنت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا اور فائدہ اٹھانا
پروفیشنل صحافیوں کو بلاگنگ کی تربیت کے لئے اردو بلاگرز کی گئی کاوشوں سے استفادہ حاصل کروانا
خام مال کو اپنے لئے حاصل کرنا۔۔۔خام مال سے مراد ایسے اردو بلاگرز جن کے ذہن ابھی پختہ نہ ہوئے ہوں
خاص کر گاؤں ، دیہات یا کہ چھوٹے شہروں کے بلاگرز کو ترجیح دے کر ان کی سوچ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر ان سے کام لینا
مصر میں بلاگرز کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے حالات کو مد نظر رکھ کر اسی کے مطابق ان سے کام لینا ۔
اردو بلاگرز کو اپنے دئے گئے پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا اور ان سے اپنی مرضی کے مطابق کام لینا
بلتستان ، پختونخواہ سے بلاگرز تیار کرنا تاکہ وہ اپنی زبان میں اپنی قوم کی رہنمائی کر سکیں

باقی رہی بات کہ وہاں کون کون تھا اور کیا کیا ہوا ۔۔۔۔اس پر خاطر جمع رکھئے اور فی الوقت تصاویر کا نظارہ کیجئے۔۔کیونکہ یار زندہ صحبت باقی

ub-27-01-13-5.jpg
 

فخرنوید

محفلین
اردو بلاگنگ کی تاریخ میں پہلی دفعہ منعقد ہونے والی اردو بلاگر کانفرنس کا ہونا ایک نہات ہی خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے اردو بلاگران کے لئے۔ اس میں ملک بھر سے شرکا آئے۔ جن کے جزبے کو جتنا سلام کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔ اس کے علاوہ اردو بلاگر انتظامیہ نے بھی اسے آرگنائز کروانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی تھی۔ لیکن کمی بیشی ہر جگہ نکل آتی ہے۔ اگر کہیں اچھا کانا بھی پکا ہو تو غلطی نکالنے کو بندہ کہہ دیتا ہے نمک کم ہے۔
اس کانفرنس میں اردو بلاگنگ کمیونٹی کے صرف 50 فی صد ہی لوگ شریک ہو سکے۔ جو نہیں آسکے ان لوگوں کو اردو بلاگران نے بہت مس کیا۔ بقول حسن معراج جو کوئٹہ سے شریک ہوئے تھے۔ کہ یہاں جتنے لوگ حاضر ہیں۔ وہ رضیہ ہیں اور جو نہیں آئے۔ وہ سارے غنڈے ہیں۔

پہلی بین الاقوامی اردو بلاگر کانفرنس کے شرکا کی گروپ فوٹو
اب تعریفوں کے کافی پل باندھ لئے ہیں۔ اب شکوؤں کے جھنڈے بھی گاڑنے چاہیں۔
مزید تفصیل برائے شکوے و شکایتیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نجیب صاحب، آپ نے نہایت عمدہ انداز میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد کا ذکر کیا ہے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ لیکن ہر فوٹوگرافر کی طرح حاضرین کے اسمائے گرامی لکھنے کی طرف آپ کا خیال نہیں گیا ہے۔ کسی ایک تصویر کے نیچے نام لکھ دینے سے ناظرین کے ساتھ ان کا تعارف ہو جاتا۔
خیر یہ بھی بڑی بات ہے کہ آپ نے یہ پوسٹ لگا کر ہمیں اس کانفرنس میں شریک کر لیا۔ اپنی اردو محفل کے اراکین کو دیکھ کر بہت مسرت ہوئی۔ جزاک اللہ!!
 
Top