اردو بلاگنگ ہم اور اُس کے تجربے قسط نمبر3

اکرام

محفلین
السلام علیکم دوستوں

اس سے پہلے میں نے کافی کچھ تحریر کردیا تھا جس کی مدد سے آپ اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں آج میں ایک ایسی کام کی بات لے کر آیا ہو ں جو ہر بلاگر کو معلوم ہونی چائیے وہ یہ کے آپ اپنے بلاگ کام بیک اپ کیسے بنا سکتے ہیں کیوں کہ اکثرایسا ہوتا ہے کے کس بھی سائٹ پر بلاگ بنایا اور سال بعد اگر وہ سائٹ بند ہو جائے یا پھر جس ویب سرور پرآپ نے اپنا بلاگ رکھا ہو ا ہےاس میں کو خرابی ہو جائے تو آپ کی تو ساری محنت ختم ہو جاتی ہے اور بلاگ کو نئے سرے سے لکھنا پڑھتا ہے جو کے ایک بہت ہی مشکل کام ہے آئیں آج اس پر بات کرتے ہیں پہلی بات یہ ہے کے اس بیک اپ کے ذریعے آپ صرف اپنی تحاریر کا بیک اپ بناسکتے ہیں

سب سے پہلے لاک ان ہو کر ایڈمن میں جائیں۔
پھر Mange پر جائیں اور اس کے سب مینو Export میں جائیں ۔

جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے ۔



کے نیچے باکس میں سے کسی خاص یوزر یا پھر تمام (All) کو منتحب کریں
پھر Download Export File>> کے بٹن پر کلک کر دیں
اب آگے فائل کو اپنے سسٹم میں سیو کریں جو کہ فائل نام کے بعد اس کی ایکسٹنشن .xmlہو گی
اس طرح آپ کا بیک اپ بن جائے گا۔
نوٹ: بیک اپ بننے کے بعد اصل پوسٹ و کمنٹ بلاگ پر موجود رہیں گی

ڈانلوڈ کے بعد فائل اس طرح ہو گی جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے



اس کے بعد آپ اپنے نئے بلاگ میں لاگ ان ہو جائے اور اس کے بعد ایڈمن میں جائیں۔
پھر Mange پر جائیں اور اس کے سب مینو import میں جائے اس میں آپ دیکھے گے کے مختلف بلاگ سائٹ یا بلاگ کے سوفٹ وئیر کے بارے میں لکھا ہوا ہوتا ۔اس میں آپ سلیکٹ کرتے ہیں کے آپ نے کہاں سے import کرنا ہے کیوں کے میں نے اپنادوسرا بلاگ ورڈپریس ڈاٹ پی کے پر بنایا ہے اس لے میں نے سب نیچے ورڈپریس پر کلک کیا ہے

جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے



اس کے بعد آپ browes میں جا کر اپنے کمپیوٹر سے فائل کو اپلوڈ کر لے جو آپ نے پہلے ڈانلوڈ کی تھی ۔



اس کے بعد آپ submit پر کلک کردیں تو وہ آپ کی ساری تحایریں آپ کے نئے بلاگ پر دیکھائے گا ۔

جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے







یہ میرے بلاگ کی import کرنے سے پہلے کی سکرین ہے



یہ میرے بلاگ کی import کرنے کے بعد کی سکرین ہے





امید کرتا ہوں آپ سب دوستوں کو یہ تحریر بہت مدد دے گی ۔

پھر بھی کو ئی مسلہ ہو تو یہ فورم آپ کے لیے ہی بنایا ہے ۔ابھی سلسلہ جاری ہے اور اس کے لے پڑھتے رہیں

اکرام کی ڈائیری

(جاری ہے )
 

ہمسفر

محفلین
ما شاء اللہ
اکرام بھائی آپ نے کمال انداز میں بہت کچھ سمجھا دیا ہے
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
آپ کے دوسرے حصے کا انتظار رہے گا
 
Top