اردو بلاگ اور اردو فورم ہوسٹنگ؟

نبیل

تکنیکی معاون
ہم لوگ مختلف ویب اپلیکیشنز، جیسے کہ phpbb اور ورڈپریس، کی اردو لوکلائزیشن پر کام تو کر رہے ہیں لیکن لوگ ان سوفٹویر کے پریکٹیکل استعمال سے قاصر رہتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ان کے استعمال کے لیے ایک ویب ہوسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے ذہن میں اس کا ایک ممکنہ حل ہے جو فی الحال اردو ویب کے سکوپ سے باہر ہی ہے۔

ویب پر کئی ورڈپریس پر مبنی بلاگ ہوسٹ ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد فورم ہوسٹس پر بھی ایک phpbb پر مبنی فورم شروع کرنا ممکن ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان ہوسٹس پر ٹمپلیٹ تبدیل کرنا یا دوسری تبدیلیاں لانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ان پر اردو کونٹینٹ پبلش کرنا مشکل ہوتا ہے۔

میری تجویز یہ ہے کہ کسی پاکستانی یا انڈین ویب ہوسٹنگ کمپنی کو اردو بلاگ اور اردو فورم ہوسٹ کرنے پر آمادہ کیا جائے۔ اس کے لیے مقامیایا گیا سوفٹویر اردو ویب فراہم کرے گا۔ اگر ایسا ہو جائے تو لوگوں کے لیے اردو بلاگ بنانا اور اردو فورم سیٹ اپ کرنا حد درجہ آسان ہو جائے گا۔
 
لو جی یہ مسئلہ حل ہو گیا اب آپ یہ اعلان کر دیں 40 ڈالر سالانہ میں اردو سائٹ کے مالک بنیں 1 ٹاپ لیول ڈومین نیم اور پچاس میگا بائیٹ ویب اسپیس ۔ سی پینل ۔ ای میل ایڈریس ۔ ایف ٹی پی اکاؤنٹ ۔ پی ایچ پی ۔ مائی ایس کیو ایل ۔ میری طرف سے حاضر ہے ۔

اردو بلاگ سوفٹ ویئر اردو ویب دے گی ۔ پی ایچ پی بی بی اردو ویب دے گی ۔ اردو کارڈز سیٹ اپ اردو سنٹر کرے گی ۔ اردو پورٹل سیٹ اپ اردو سنٹر کرے گی ۔ اور کیا چاہیئے کسی کو اردو سائیٹ کے لیئے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، میں نے ویب پر جب بلاگ ہوسٹس اور فورم ہوسٹس کا ذکر کیا تھا وہ یہ سہولت مفت مہیا کرتے ہیں۔ وہ ان سے دوسرے طریقے سے ریونیو جنریٹ کرتے ہیں یعنی ان پر اپنے اشتہارات ڈال کر۔
 
پھر بھی اردو سنٹر حاضر ہے

میرے پاس اپناسرور ہے ۔ بینڈ وڈتھ کا بھی مسئلہ نہیں ہے ۔ اردو بلاگنگ اور اردو فورم کی ابتداء کے لئے میں یہ خدمت پیش کرتا ہوں جس کسی کو بلاگ یا فورم بنانا ہو وہ مجھے بتائے میں بنا بینرز کے ہی سب ڈومین بنا کر یہ خدمت فراہم کرنے کو تیار ہوں ۔ جب اسپیس ختم ہوجائے گی تو بڑھا بھی لیں گے ۔ اور کوئی معاوضہ بھی مطلوب نہیں ہے ۔ کیا خیال ہے ۔ ۔ ۔ ؟


کام شروع تو ہو ۔ ۔ ۔؟
آگے آپ لوگ بتائیں کیا چاہیئے ۔
 
فیصل بھائي میری خواہش ہے کہ میرا ورڈ پریس پر ایک بلاگ ہو ۔ کیا آپ مجھے وہاں بلاگ بنانے کی ایجازت دیں گے ۔ عین نوازش ہوگي ۔
 
سب ڈومین نام آپ کی پسند کا ۔ سرور ہمارا ۔ سوفٹ ویئر اردو ویب کا اور کام اردو کا بتائیے کیا نام رکھنا پسند کریں گے ۔ شمیل ڈاٹ اردو سنتر ڈاٹ کام کیسا رہے گا ۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ آغاز اللہ کو اگر آپ سے منظور ہے تو یوں ہی سہی ۔ بسم اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل اس سے پہلے کہ تم کچھ کرو، میں اپنی بات کی مزید وضاحت کر دیتا ہوں۔

اور میری بات کا مقصد phpbb فورم اور ورڈ پریس بلاگ ہوسٹنگ سروس پرووائیڈ کرنے کے متعلق گفتگو کرنا تھا۔ اس قسم کی سروسز میں یوزر کو ایک بنی بنائی انسٹالیشن مہیا کی جاتی ہے جس میں وہ خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ یعنی یہ کوئی صحیح معنوں میں ویب ہوسٹنگ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں ftp یا MySQL کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔

اس وقت ویب پر کئی فری ورڈپریس بلاگ ہوسٹ موجود ہیں جیسے کہ wordpress.com ۔ اسکے علاوہ متعدد فری فورم ہوسٹنگ کی سائٹس بھی موجود ہیں۔ ان سائٹس کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں ایک فورم انسٹال کرکے ایک سوفٹویر کے ذریعے اسی پر کئی فورمز رجسٹر کی جا سکتی ہیں۔ میں نے خود سے کبھی ان سوفٹویر کو استعمال نہیں کیا ہے لیکن اتنا جانتا ہوں کہ یہی ان فری ہوسٹس پر استعمال ہو رہی ہیں۔

مختلف ورڈ پریس بلاگ ہوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے سوفٹویر استعمال کیے جا سکتے ہیں:

HostPress : (کمرشل)
Mu WordPress (فری ویر)

جبکہ ایک ہی phpbb انسٹالیشن پر ان لمیٹڈ فورمز ہوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے حل استعمال کیے جا سکتے ہیں:

Multi-Forums Pro Host for phpBB

اس موضوع پر مزید تحقیق کے ذریعے شاید اور اچھے حل بھی تلاش کیے جا سکتے ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ شاید اپنی بات کی کچھ وضاحت کر سکا ہوں۔
 
بسم اللہ

نبیل بھائی آپ مجھے سب سے بہتر حل بتادیجئے میں کر لیتا ہوں ۔ اور اردو ورڈ پریس ہوسٹنگ (اردو سنٹر ڈاٹ نیٹ پر ہو جائے گی) جبکہ اردو پی ایچ پی بی بی (اردو سنٹر ڈاٹ کام پر کر دیتے ہیں) جبکہ میں اردو سنٹر کی موجودہ پورٹل کو اردو سنتر ڈاٹ آرگ پر منتقل کر لیتا ہوں) ۔ آپ کا کیا خیال ہے
 
فیصل بھائی : آپ کا یہ احسان میں کبھی نہیں بھولوں گا ۔ جی آپ نے اچھا نام تجویز کیا ہے ۔ میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ میں اپنے بلاگ کے لیے ورڈ پریس ( اردو ) کا سوفٹویر استعمال کروں جو زکریا بھائي تیار کرنے میں مصروف ہیں ۔ اور یقیناً میرا بلاگ اردو میں ہی ہوگا ۔ تو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں انٹرنیٹ کے ایچ ٹی ایم ایل والے کاموں سے نابلد ہوں تو یہ بتائیے کہ وہاں پر ورڈ پریس کی تنصیب کون کرے گا ؟
 

زیک

مسافر
اس کے لئے کوئی ویب ہوسٹ ہو تو بہتر ہے۔ اگر آپ لوگ کسی ویب ہوسٹ سے واقف ہیں تو ایسی سروسز دینا چاہتا ہو تو ہم ان کو سیٹ‌اپ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ورنہ کم از کم یہ کام ایک عام آدمی یا اردوویب کے بس کا نہیں۔

ایک اور بات خاص ورڈپریس کی کہ ہم wordpress.com والوں سے بات کر سکتے ہیں کہ اردو ترجمہ اور اردو کے لئے ایک دو تھیم ڈالیں مگر یہ اردو ترجمہ مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، ہمارا اس تجویز کو سامنے لانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی ویب ہوسٹنگ مہیا کرنے والی کمپنی اس کے پوٹینشل کو سمجھے اور اس پر عمل کرکے اردو فورم یا اردو بلاگ ہوسٹنگ پرووائیڈ کرے۔ مجھے یقین ہے کہ ایسی کسی بھی سروس کی بہت ڈیمانڈ ہوگی۔ اسی لیے یہ کام ویب ہوسٹ پرووائیڈر کو ہی کرنا چاہیے۔ اپنی خریدی ہوئی ہوسٹنگ، جیسی کہ اردو ویب یا اردو سینٹر کی ہے، کی یہ بس کی بات نہیں ہے۔ تم حوصلہ مت ہارو، انشاءاللہ ضرور کسی نہ کسی کو ہماری تجویز پسند آ جائے گی۔
 
اگر کوئی ہوسٹنگ کرنا چاہے تو اس کے لیئے کیا ضروری باتیں ہیں جنکا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مثلا اگر میں اردو سنٹر کے ہی پلیٹ فارم پر ہوسٹنگ شروع کرنا چاہوں تو مجھے کمپنی سے بات کرنے میں کن کن چیزوں پر دھیان دینا ہوگا ۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ ہوسٹنگ پر کیا کیا ہونا چاہیئے یا کیسے ۔
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:
یعنی اب میرا خواب شرمندائے تعبیر نہیں ہو پائے گا ۔ کیونکہ میں ویب ہوسٹینگ کمپنی کے اخراجات اٹھانے کے قابل نہیں ۔ :cry:
شمیل بھائی دل چھوٹا کیوں کرتے ہیں میں جہاں تک ممکن ہوا اس کام میں سپورٹ کروں گا ۔ اب نبیل بھائی بتا دیں کہ ہوسٹنگ کرنے کے کیا التزامات ہیں تو میں بات کروں گا ۔ اور جو اللہ کو منظور ہوا ہو ہی جائے گا ۔ انشاء اللہ
 

جیسبادی

محفلین
فیصل، اگر واقعی آپ کے پاس اپنا ہوسٹ ہے، تو پھر آپ آسانی سے mysql, php, ،apache,،wordpress فراہم کر سکتے ہو۔ آغاز میں تھوڑے ہی بلاغر ہوں گے اس لیے منتظمی کا بھی زیادہ مسلئہ نہیں ہونا چاہیے۔

ویسے جن لوگوں کے پاس تیزرفتار انٹرنیٹ ہے اور flat-rate قیمت پر ہے وہ اپنے ذاتی کمپوٹر کو بھی ہوسٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، ویب ہوسٹ پرووائڈنگ تو ایک الگ لائن آف بزنس ہے اور مجھے اس کا عم نہیں ہے کہ یہ بزنس کیسے شروع کیا جا سکتا ہے۔

اردو بلاگ اور اردو فورم ہوسٹ کرنے کا ایک امکان یہ ہو سکتا ہے کہ تم میرے بتائے ہوئے سوفٹویر کے استعمال کے ذریعے یہ کام شروع کر دو۔ اردو فورم کا سوفٹویر تو تیار ہے۔ اردو بلاگ کے لیے بھی ورڈ پریس کے ترجمہ کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔ اصل میں تو سٹائل شیٹ ایڈجسٹ کرکے ہی اردو پبلش کی جا سکتی ہے۔ میرے خیال میں یہ کام کم از کم اس حد تک تجارتی بنیادوں پر کیا جانا چاہیے کہ ان بلاگز اور فورمز پر انہیں ہوسٹ کرنے والا، مثلاً اردو سینٹر، اپنے اشتہارات رکھ سکے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ اس سروس کی خاصی مانگ ہوگی اور اس کے لیے خاصی جلد ہی بڑی capacity والی ویب ہوسٹنگ کی ضرورت پڑ جائے گی۔
 
جی میں نے دونوں سوفٹ ویئر حاصل کر لیئے ہیں ۔ اور ان کی انسٹالیشن پر آج تھوڑا سا کام کیا ہے ۔ امید ہے کہ اگلے ہفتے تک دونوں ہوسٹس کام شروع کر دیں گے ۔ پی ایچ پی بی بی کا تو تقریبا تیار ہے باقی بچے گا ورڈ پریس کا اسے میں نے سائیٹ پر اپ لوڈ تو کر دیا ہے مگر کل جمعرات ہے اور جمعہ کو میں کام نہیں کرتا تو اگلے ہفتے میں انشاء اللہ دونوں سوفٹ ویئر کام شروع کر دیں گے ۔ ورڈ پریس بھی اور پی ایچ پی بی بی بھی ۔

آگے جیسے اللہ کو منظور
 

الف عین

لائبریرین
فیصل۔ وہ فونِکس(Phoenix)کو اردو میں کیا کہتے ہیں۔ تمھارے اردو سینٹر کا معاملہ ایسا ہی نظر آ رہا ہے۔ خدا تمھیں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔
 
سمت اور شمیل کا سب ڈومین تیار ہے ۔ ورڈ پریس پر شمیل کا بلاگ بنایا ہے اور سمت کے لئے میں کوئی مناسب ویب ایپلیکیشن ڈھونڈ رہا ہوں جس کے استعمال میں اعجاز بھائی کو تکلیف نہ ہو اور وہ آسانی سے فائلیں اپلوڈ کر سکیں ۔ البتہ شمیل اور اعجاز بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اپنا اپنا مطلوبہ ایڈمن یوزر نیم اور مطلوبہ پاس ورڈ مجھے بھیج دیں (یقینا دونوں ساتھی اسے بعد میں تبدیل بھی کر سکیں گے)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، یار اس اشتہار کی وضاحت تو کرو۔ کیا تم واقعی ویب ہوسٹنگ کا بزنس شروع کر رہے ہو؟
 
Top