الف نظامی
لائبریرین
Urduca-türkçe ,türkçe-Urduca sözlük
Urdu-Turkish , Turkish Urdu Dictionray
ممتاز معلم ، صحافی اور ترکی میں روزنامہ جنگ کے نمائندہ ڈاکٹر فرقان حمید کی اردو-ترکی ، ترکی-اردو لغت کی تقریب رونمائی 25 جنوری کو ترکی کے شہر استنبول میں مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ جس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور ان کے ترک ہم منصب عبد اللہ گل کی شرکت متوقع ہے۔
لغت کی تیاری پر وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان حمید کی یہ کاوش عظیم قومی خدمت اور قابل ستائش علمی سفارتکاری ہے۔ مصنف نے پاکستان اور ترکی کے عوام کو اس کتاب کا تحفہ دے کر ایک دوسرے کی زبان سمجھنے کا بہترین موقع دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ترک وزیر اعظم نے ڈاکٹر فرقان حمید کی تصنیف پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ لغت ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
کتاب کے مصنف ڈاکٹر فرقان حمید 1961 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور جامعہ پنجاب میں تعلیم حاصل کی۔ 1985 سے 1988 تک انہوں نے ریڈیو پاکستان میں ترک زبان کے براڈ کاسٹر کے طور پر فرائض انجام دیے۔ 1993 میں ترک زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ آپ مختلف پاکستانی اور ترک تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے شعبوں سے بھی وابستہ رہے۔ ڈاکٹر فرقان حمید آج کل ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی اردو سروس سے وابستہ ہیں۔
بحوالہ روزنامہ جنگ 24 جنوری