شکیب
محفلین
اینڈرائیڈ پر گوگل کے ذریعے متعارف کیا گیا "لینس" بے حد کام کا ہے، منجملہ اس کی بہت سی فیچرز کے یہ بھی ہے کہ تصویر سے متن شناخت کرے جسے او سی آر (آپٹیکل کیریکٹر ریکاگنیشن) کہتے ہیں۔
اس سے قبل ہم لوگ گوگل ڈاکس کا استعمال کر کے پی ڈی ایفس سے متن حاصل کرتے رہے ہیں، البتہ میں نے نوٹس کیا کہ گوگل لینس (اینڈرائیڈ) کا نتیجہ گوگل ڈاکس سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔
چنانچہ لینس کو کمپیوٹر میں استعمال کرنے کی تلاش ہوئی تو پایا کہ اپریل 2021 میں او سی آر کی یہ فیچر "گوگل فوٹوز" میں ڈال دی گئی ہے۔ تصویر اپلوڈ کریں، اس پر کلک کر کے کھولیں، اوپر ہی متن کاپی کرنے کے لیے بٹن آئے گا۔ چنانچہ پی ڈی ایف نہ سہی، تصاویر کے ذریعے آپ آسانی سے ٹیکسٹ کاپی کر سکتے ہیں۔
امید ہے جلد ہی یہ نیا ماڈل بھی گوگل ڈاکس میں بھی انٹیگریٹ کر دیا جائے گا۔
سوچا شیئر کر دوں تاکہ جنہیں علم نہ ہوا ہو وہ فائدہ اٹھا سکیں۔