نبیل
تکنیکی معاون
میں نے باسم کے بنائے ہوئے امیج اردو جملہ کی انسٹالیشن پر اپلوڈ کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی میں نے اپنی لوکل انسٹالیشن پر اس کی سٹائل شیٹس کو اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے لیے ایڈجسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خاصا مشکل کام نکلا ہے۔ ابھی تک میں نے ایک ٹمپلیٹ کسٹمائز کی ہے اور اس کے لیے مجھے کئی نئے سٹائل ڈیفائن کرنے پڑے ہیں۔ یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن مجھے جملہ کے چند ماڈیولز کے سورس کوڈ میں بھی کچھ تبدیلی کرنا پڑی۔ یہاں میری جملہ کی customizability سے متعلق خوش فہمی ذرا کم ہو گئی۔ بہرحال میں زیادہ کچھ نہیں کہتا کیونکہ حال ہی میں جملہ نے بہترین سی ایم ایس کا ایوارڈ جیتا ہے۔
فی الحال ایک ٹمپلیٹ rhuk_solarflare_ii پر کام مکمل ہوا ہے۔ جونہی کچھ اور ٹمپلیٹس پر کام مکمل ہوا، میں ان ٹمپلیٹس اور کوڈ کی تبدیلیوں سمیت اردو جملہ کا پیکج یہاں اپلوڈ کر دوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس طرح لوگوں کے لیے اردو ویب سائٹ میکنگ کا کام زیادہ سے زیادہ آسان ہو جائے۔ اس سے اگلا مرحلہ جملہ میں اردو ایڈیٹر کا شامل کرنا ہوگا۔