مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکروبیٹ ریڈر تقریباً ہر کسی کے پاس نصب ہوتا ہے کیونکہ اکثر سرکاری وغیر سرکاری فارم اور برقی کتب پی ڈی ایف فورمیٹ میں ہوتی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے ایکروبیٹ ریڈر کا ہونا لازمی امر ہے.. لیکن اس میں بھی کوئی کلام نہیں کہ ایکروبیٹ ریڈر بہت بھاری بھرکم سوفٹ ویر ہے جو ہارڈ ڈسک کی اچھی خاصی جگہ پر قابض رہتا ہے اور چلنے میں بہت سست روی سے کام لیتا ہے..
اس کے متبادل کے طور پر اردو ریڈر پیشِ خدمت ہے جو اصل میں Foxit Reader کا اردو ترجمہ ہے.. یہ سوفٹ ویر نہ صرف مفت ہے بلکہ اسے نصب کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں بس اتاریے اور چلائیے.. اس کی کوئی ذیلی فائلیں بھی نہیں ہیں.. یعنی یہ صرف تن تنہا ہے.. اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ انتہائی کم حجم رکھتا ہے یعنی صرف 1.10 میگابائٹ.. اور پہلی بار چلانے پر یہ خود ہی تمام پی ڈی ایف فائلوں کے ساتھ خود کو منسلک کرلیتا ہے جس کے بعد صرف پی ڈی ایف فائل پر ڈبل کلک کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اسی میں کھل کر حاضر ہوجاتی ہے..
امید ہے کاوش پسند آئے گی..
ڈاونلوڈ: يہاں سے
واللہ الموفق