منہاج علی
محفلین
اردو زبان میں لفظ ’’کہ‘‘ کا درست استعمال
آج کل کئی اردو دوست حضرات ’’کے‘‘ کو ’’کہ‘‘ تو کبھی ’’کہ‘‘ کو ’’کے‘‘ لکھ رہے ہیں۔
لفظ ’’کہ‘‘ کے تین درست استعمال ہیں۔
پہلا استعمال:
’’کہ‘‘ کا ایک استعمال یہ ہے کہ یہ دو جملوں میں ربط بڑھاتا ہے۔ مثلاً ’’ میں نے اس کو کہا کہ وہ بات نہیں کرتا ہے۔‘‘
کیا ستم ہے کہ اب تِری صورت
غور کرنے پہ یاد آتی ہے
(جَون ایلیا)
دوسرا استعمال:
’’کہ‘‘ کا استعمال ’’یا (or)‘‘ کے طور پر بھی ہوتا ہے۔ ’’یا‘‘ کو اساتذہ دو حرفی لفظ کے طور پر استعمال کرتے ہیں سو اگر مصرعے میں ’’یا‘‘ کا استعمال کرنا مقصود ہو اور جگہ یک حرفی لفظ کی ہو تو ’’کہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔
یہ دل ہے یا کوئی افسوس کی صراحی ہے؟
یہ چشم و دل ہیں کہ حسرت بھری ہے پیالوں میں؟
(نصیر ترابی)
تیسرا استعمال:
’’جب‘‘ کو ’’کہ‘‘ کے ساتھ بھی لکھا جاتا ہے (جبکہ)۔ اس کے دو مطلب ہیں۔ پہلا مطلب ’’جب‘‘ ہی ہے۔
کون لیتا تھا نام مجنوں کا
جبکہ عہدِ جنوں ہمارا تھا
(میر تقی میر)
غش میں حضرتؑ نے سنے جبکہ یہ زینبؔؑ کے سخن
کھول کر دیدۂ پرخوں کو اٹھائی گردن
(میر انیسؔ)
’’جبکہ‘‘ کا دوسرا استعمال کسی حقیقت کو واضح کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ اس کا ایک ہم مطلب لفظ ’’حالانکہ (حالاں کہ)‘‘ ہے۔ اس کا انگریزی زبان میں بدل ''even though'' ہے
الزامِ خود سری بھی تو ثابت کِیا گیا
میں جبکہ خاکسار بہت دیر تک رہا
(خالد ملک ساحل)
دوسرے مصرعے کا انگریزی زبان میں ترجمہ یوں ہوگا
Even though I remained modest for a long time.
شکریہ،
از قلمِ منہاجؔ علی