الف نظامی
لائبریرین
- قدرتی و سماجی علوم اور ٹیکنالوجیز سے متعلق 1000 سے زائد اردو کتب
- بی ایس سی / ایم ایس سی سطح کی نصابی کتب
- بنیادی علوم ، سماجی علوم ، ٹیکنالوجیز ، حوالہ جاتی کتب ، سائنسی انسائیکلو پیڈیا ، معلومات عامہ
- عام قارئین اور چھوٹے بچوں کے لیے سائنسی کتب
- اردو زبان میں سائنسی و تکنیکی علوم کے فروغ کے لیے ہر وقت کوشاں
آئین پاکستان میں اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے ترقی دینے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ، ان کا تقاضا تھا کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو ملکِ عزیز میں اردو کی ترقی کے لیے اس طرح کام کرے کہ یہ زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوسکے۔ چنانچہ 1961 میں قائم کردہ شریف کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کابینہ نے ایک قرارداد کے ذریعے ایک ایسے ادارے کے قیام کی منظوری دے دی۔
1962ء پہلی قراردار : 24 مئی 1962ء میں قراردار نمبر S.R.O.594(k.64) کے ذریعے مرکزی بورڈ برائے اردو ترقی وجود میں آیا
1982 ء : دوسری نظر ثانی شدہ قرارداد: 31 مئی 1982 ء کو ابتدائی قرارداد میں ترمیم کر کے قرارداد نمبر F.9-3/82-LB-1 کے ذریعے مرکزی اردو بورڈ کا نام "اردو سائنس بورڈ" رکھ دیا گیا۔
بورڈ کا صدر دفتر لاہور میں (299 ، اپر مال) واقع ہے جب کہ اس کی تین برانچیں پشاور ، حیدر آباد اور کوئٹہ میں قائم ہیں جن کے پتے اور فون نمبر نیچے لکھ رہا ہوں۔
- اردو سائنس بورڈ ، 299 ، اپر مال لاہور
35758674
3575475
فیکس:
042-35789215
- منطور چیمبرز ، گاڑی کھاتہ ، حیدر آباد
022-9200070
- سوئیکارنو سکوائر ، خیبر بازار پشاور
091-2553257
- یونیورسل کمپلیکس ، آفس 9-10 کولون روڈ ، کوئٹہ
081-9203659
اردو سائنس میگزین
اردو سائنس بورڈ کے زیر اہتمام اردو سائنس میگزین بھی چھپتا ہے ، جس کو اردو سائنس بورڈ سے منگوایا جا سکتا ہے:
اندرون ملک (بشمول ڈاک خرچ)
فی شمارہ 40 روپے ، زر سالانہ 160 روپے
آخری تدوین: