عین لام میم
محفلین
میں کافی عرصے سے اس فلم کے سب ٹائیٹلز بنانے میں مصروف تھا۔ درمیان میں بہت لمبہ وقفہ آ گیا تھا جس کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہو گیا تھا۔
لیکن اب یہ کام مکمل ہو گیا ہے اور اردو میں سب ٹائیٹلز بن چکے ہیں۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
اس فلم کی ٹورنٹ فائل یہاں سے مل سکتی ہے۔
فلم کے بارے میں تھوڑا سا بتاتا چلوں کہ یہ فلم ٹام ہینکس کی ہے جو کہ ایک مشہور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سٹیون شپیلبرگ ہیں۔
فلم کا مرکزی کردار (ٹام ہینکس) ایک ایسے وقت میں امریکی ہوائی اڈے پر اترتا ہے جب اس کا ملک اندرونی بغاوت کا شکار ہوتا ہے اور اس کے امریکہ پہنچنے سے پہلے ہی باغی شبخون مار کر حکومت کا تختہ الٹ دیتے ہیں۔ اسے بتایا جاتا ہے کہ اس کے ملک کا وجود اب نہیں رہا، لہذا اس کی شہریت اب مشکوک ہو چکی ہے اسلئے اب اسے نیویارک میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکتی۔ اور ملکی حالات کی وجہ سے اسے ڈی پورٹ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے اسے عارضی طور پہ اسی ہوائی اڈے کے بین الاقوامی لاؤنج میں رکنا ہو گا جب تک کہ معاملہ اوکے نہ ہو جائے۔ ایک ایسا شخص جو انگریزی زبان سے نا آشنا ہے، لوگوں کے ہجوم میں تنہا رہ جاتا ہے۔
مزید معلومات کیلئے یہاں جائیں۔