اردو سپیچ سنتھسز- کرلپ کے سوفٹویر

نبیل

تکنیکی معاون
کرلپ کی سائٹ‌ پر اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کنورژن سے متعلقہ کچھ سوفٹویر دستیاب ہیں۔ ربط ذیل میں ہے:

ٹیکسٹ‌ ٹو سپیچ (کرلپ)

اس ربط پر اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ سسٹم کا ربط موجود ہے جہاں موجود انفارمیشن کے مطابق یہ سسٹم لینکس پر کام کرتا ہے۔ بدقسمتی سے اس وقت اس کی ڈاؤنلوڈ کام نہیں کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں ٹیکسٹ ٹو سپیچ کنورژن سے متعلقہ ذیل کے سوفٹویر بھی دستیاب ہیں:

اردو ویب پیج ریڈر
اردو ای میل ریڈر

ان سوفٹویر کو میں نے ابھی آزما کر نہیں دیکھا ہے۔ اگر آپ میں سے کسی دوست نے یہ سوفٹویر استعمال کیے ہوں تو یہاں اپنے نتائج سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ نبیل بھائی ۔ آپ کی پوسٹ سے مجھے یاد آیا کہ شاید چار چھ ماہ پہلے میں نےاسے انسٹال کیا تھا اور بی بی سی کے اُردو ویب صفحوں کو سنا کرتا تھا۔ عجیب خبریں سناتا تھا۔ تاریخ پڑھی عنوان پڑھا پھر خبر کوئی دوسری پڑھی۔ اُوپر سے اس ربورٹ کی آواز بھی عجیب و غریب تھی۔
 
Top