اردو سکھانے کا انتطام

نعمان

محفلین
اس تھریڈ سے میرے ذہن میں یہ فرمائش آئی ہوسکتا ہے یہ پہلے زیربحث آچکی ہو۔ میرے خیال میں ہمیں اردو لکھنا، پڑھنا اور بولنا سکھانے کا بھی کوئی انتظام کرنا چاہئیے۔ ایک ایسا انٹرایکٹو طریقہ کار جس میں اسباق ہوں، مشقیں ہوں، الفاظ، قواعد اور دیگر سب چیزوں کو بخوبی چلایا جاسکے۔ مجھے یہ لگتا ہے کہ ہندوستان سے بھی اور دنیا بھر سے بھی لوگ ضرور اردو زبان سیکھا چاہیں گے اگر ہم اس سیکھنے کو کسی طرح مفت اور آسان ترین انداز میں پیش کرسکیں۔

مجھے اندازہ ہے کہ فورم کے بے لوث کارکنان کے پاس پہلے ہی کام کا ڈھیر ہے لیکن اگر جگہ نکل سکے تو اسے بھی مستقبل کے منصوبوں میں شامل رکھیں۔
 

نعمان

محفلین
بہت محنت طلب کام ہوگا۔ لیکن اس کا فائدہ بھی بہت ہوگا۔ میں خود کوشش کرتا مگر مجھے تصویری اردو بنانے، آڈیو فائلز بنانے اور پھر انہیں اپلوڈ کرنے کا کچھ علم نہیں ہے۔ پھر مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ زبان سکھانے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے اور ٹیوٹوریل کیسے لکھے جاتے ہیں۔
 
Top