اردو سیارہ ورکشاپ

تمام اردو بلاگنگ کمیونٹی کو مطلع کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ کافی عرصہ بعد محفل انتظامیہ نے توجہ طلب پروجیکٹ اردو سیارہ کے حوالے سے کچھ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت اگلے چند ہفتوں تک تمام درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔ نیز مستقبل قریب میں اردو سیارہ کا حلیہ بدلنے کی بابت بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی نظامت کو سہل اور یوزر انٹرفیس کو بہتر بنایا جا سکے۔

اردو بلاگروں سے توقع ہے کہ اس بات کی تشہیر ضرور کریں گے تاکہ نئے بلاگران بھی اس خدمت سے استفادہ کر سکیں۔ نیز یہ کہ سیارہ میں کسی بھی بلاگر کی شمولیت و اخراج پر عمومی رائے زنی کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
 
آج کم و بیش پندرہ نئے بلاگ سیارہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ نیز درخواستوں کے مطابق چند پہلے سے موجود بلاگوں میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔

بے شمار درخواستیں رد ہوئی ہیں جن میں سے بیشتر کے رد کیے جانے کا سبب دو ماہ کی مدت کا پورا نہ ہونا یا پھر بلاگ میں مراسلات کی تعداد انتہائی کم ہونا رہا ہے۔

کسی بھی بلاگر کو مزید کچھ کہنا ہو تو بلا تکلف یہاں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔
 
فی الحال اردو سیارہ پلانیٹ نامی سافٹوئیر پر مشتمل ہے جسے کسی نعم البدل سے تبدیل کرنے کا ارادہ ہے۔ اگر کچھ بہتر نہ مل سکا تو ایک کسٹم ایپلیکیشن بنا لی جائے گی۔ یوزر اینڈ پر انٹرفیس میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اس کی نظامت کا سسٹم جو کہ فی الحال ای میل اور ایک عدد کنفگ فائل پر مشتمل ہے اس کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
آج کم و بیش پندرہ نئے بلاگ سیارہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ نیز درخواستوں کے مطابق چند پہلے سے موجود بلاگوں میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔

بے شمار درخواستیں رد ہوئی ہیں جن میں سے بیشتر کے رد کیے جانے کا سبب دو ماہ کی مدت کا پورا نہ ہونا یا پھر بلاگ میں مراسلات کی تعداد انتہائی کم ہونا رہا ہے۔

کسی بھی بلاگر کو مزید کچھ کہنا ہو تو بلا تکلف یہاں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔
کم از کم مدت 2 ماہ اور بلاگ کی کم از کم کتنی پوسٹ ہونی چاہیے؟

کیا اس طرح نئے آنے والے لوگوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہو گی۔

یہ قانون تو ٹھیک تھا کہ جو زیادہ ایکٹو بلاگ نہیں ہو گا اسے ختم کر دیا جائے ۔

باقی مرضی ہے نا منتظمین کی
 
دو ماہ کی مدت کچھ اتنی زیادہ نہیں ہے کہ سنجیدگی سے لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو جائے۔ اور پھر یہ حدود و قیود محض ان نئے بلاگروں کی اضافی آلائشوں سے سیارہ کو پاک رکھنے کی غرض سے متعین کیئے گئے ہیں جو بلاگ کی ویلکم پوسٹ کرنے سے بھی پہلے سیارہ میں شمولیت چاہتے ہیں۔ ایسے موقعوں کے لئے ہمارے یہاں ایک محاورہ استعمال کیا جاتا ہے کہ گاؤں بسا نہیں اور بھکاری پہلے آ گئے۔ قبلہ آپ یقین فرمائیں ایسے بلاگروں کی بلاگنگ موسمی بخار کی مانند ہوتی ہے جو چند روز اور چند عنوانات پر دم توڑ دیتی ہے۔ جب کہ ایک بار کوئی بلاگ سیارہ میں شامل ہو جائے تو سرور کے ریسورسیز ہر گھنٹے جند سیکینڈوں کی شرح سے اس کے نام ہوتے رہتے ہیں خواہ وہ تا حیات مردہ ہی کیوں نہ پڑا رہے۔

کم سے کم پوسٹ کی کوئی تعداد متعین نہیں لیکن نظامت کرنے والوں سے تھوڑی سی عقل کی توقع رکھی جاتی ہے۔ مثلاً اب سے پانچ ماہ قبل کسی نے بیس مراسلے ارسال کیے متواتر ایک ہی ماھ میں اور سے کے بعد پانچ ماہ کی مسلسل خاموشی تو اس کا کیا مطلب اخذ کیا جائے؟ وہیں ایک دوسرے بلاگر پچھلے پانچ ماہ میں ہر پندرہ دن پر ایک مراسلہ پوسٹ کرتے رہے، ان کے بارے میں کیا فیصلہ ہونا چاہیئے؟ حاصل کلام یہ کہ محض تعداد ہی نہیں تواتر بھی ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ اس پوری کوشش کا مقصد ہی یہی ہے کہ سیارہ جیسی خدمت میں انھیں بلاگروں کا اندراج ہو جو متواتر لکھتے رہتے ہیں۔

یہ ورکشاپ اسی نیت سے منعقد کیا گای ہے کہ احباب اپنی رائے سے نوازیں۔ ویسے آپ ناظم ہوتے سیارہ کے تو آپ کی "مرضی" کیا ہوتی؟
 
سیارہ کے ای میل پتے پر بعض دفعہ لوگ مختلف سوشل نیٹورک سائٹوں کے پرومو اور انویٹیشن بھیجتے رہتے ہیں جنھیں ہم اسپیم رپورٹ کر دیتے ہیں۔ غالباً کچھ ایسے ہی اسباب کے باعث چند درخواستیں اسپیم میں چلی گئی تھیں جن پر ہماری نظر نہیں پڑ سکی تھی۔ آج کسی وقت ان درخواستوں پر بھی نظر ڈال لیں گے ان شاء اللہ۔
 
ہمارا خیال ہے کہ اب تک موصول تمام درخواستوں کو ہم نے پراسیس کر لیا ہے۔ لہٰذا کسی کا بلاگ سیارہ میں نظر نہ آ رہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کی درخواست یا تو ملتوی کر دی گئی ہے یا پھر رد کر دی گئی ہے۔ احباب اس حوالے سے کچھ کہنا چاہیں تو بصد شوق اپنی بات رکھیں۔
 
فخرنوید

محفلین
دو ماہ کی مدت کچھ اتنی زیادہ نہیں ہے کہ سنجیدگی سے لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو جائے۔ اور پھر یہ حدود و قیود محض ان نئے بلاگروں کی اضافی آلائشوں سے سیارہ کو پاک رکھنے کی غرض سے متعین کیئے گئے ہیں جو بلاگ کی ویلکم پوسٹ کرنے سے بھی پہلے سیارہ میں شمولیت چاہتے ہیں۔ ایسے موقعوں کے لئے ہمارے یہاں ایک محاورہ استعمال کیا جاتا ہے کہ گاؤں بسا نہیں اور بھکاری پہلے آ گئے۔ قبلہ آپ یقین فرمائیں ایسے بلاگروں کی بلاگنگ موسمی بخار کی مانند ہوتی ہے جو چند روز اور چند عنوانات پر دم توڑ دیتی ہے۔ جب کہ ایک بار کوئی بلاگ سیارہ میں شامل ہو جائے تو سرور کے ریسورسیز ہر گھنٹے جند سیکینڈوں کی شرح سے اس کے نام ہوتے رہتے ہیں خواہ وہ تا حیات مردہ ہی کیوں نہ پڑا رہے۔

کم سے کم پوسٹ کی کوئی تعداد متعین نہیں لیکن نظامت کرنے والوں سے تھوڑی سی عقل کی توقع رکھی جاتی ہے۔ مثلاً اب سے پانچ ماہ قبل کسی نے بیس مراسلے ارسال کیے متواتر ایک ہی ماھ میں اور سے کے بعد پانچ ماہ کی مسلسل خاموشی تو اس کا کیا مطلب اخذ کیا جائے؟ وہیں ایک دوسرے بلاگر پچھلے پانچ ماہ میں ہر پندرہ دن پر ایک مراسلہ پوسٹ کرتے رہے، ان کے بارے میں کیا فیصلہ ہونا چاہیئے؟ حاصل کلام یہ کہ محض تعداد ہی نہیں تواتر بھی ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ اس پوری کوشش کا مقصد ہی یہی ہے کہ سیارہ جیسی خدمت میں انھیں بلاگروں کا اندراج ہو جو متواتر لکھتے رہتے ہیں۔

یہ ورکشاپ اسی نیت سے منعقد کیا گای ہے کہ احباب اپنی رائے سے نوازیں۔ ویسے آپ ناظم ہوتے سیارہ کے تو آپ کی "مرضی" کیا ہوتی؟
بڑا ہی اوکھا کام ہے اللہ بچائے اس سے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سعود بھائی یہ بتائیں کہ جن کے ساتھ سرخ لائن لگی ہوئی ہے اس کا کیا مطلب ہے
میرے ایک دوست کا بھی بلاگ ہے لنک یہ ہے
http://ranasillia.blogspot.com/
اس کا نام بھی ایڈ ہو گیا ہے لیکن اس کے ساتھ سرخ لائن ہے
میں نے ان کو رجسٹر ہونے کا کہا تھا کافی دن پہلے وہ رجسٹر ہوئے تھے لیکن کوئی رپلائے نہیں آیا تھا ابھی آیا ہے لیکن سرخ لائن کے ساتھ اور بہت سے دوسرے بلاگ بھی دیکھے ہیں جو سرخ لائن کے ساتھ ہیں اس کا کیا مطلب ہے کچھ بتا دیں تاکہ میں اپنے دوست کو بھی بتا سکوں
 
زیک

مسافر

اس سرخ لائن پر hover کریں تو وجہ معلوم ہو جائے گی.
 
Top