عمران ارشد
محفلین
اردو سیارہ میں نئے بلاگ کی شمولیت کون صاحب دیکھتے ہیں؟؟
اردو سیارہ میں نئے بلاگ کی شمولیت کون صاحب دیکھتے ہیں؟؟
یہ پوچھنا تھا کہ سیارہ میں شمولیت کے لیئے فارم بھرنے کے علاوہ کوئی مٹھائی کوئی نظرانہ وغیرہ بھی دینا ہوتا ہے؟؟
فارم تو ہفتہ قبل بھر دیا تھا۔۔
ہم نے اعلان بھی کیا تھا کہ اردو بلاگ اسفئیر میں فعال کچھ لوگ سامنے آجائیں جو اس کی ادارت کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔ در اصل ہمارا براہ راست اردو بلاگ اسفئیر سے زیادہ تعلق رہا نہیں اس لیے وہ ترجیحات میں نیچے چلا گیا ہے۔ ہم نے ایک آدھ لوگوں سے بات بھی کی لیکن وہ اردو بلاگ اسفئیر کی بد زبانیوں اور بے لگام الزامات سے گھبرا کر پیچھے ہٹ گئے۔
براہِ کرم یا برائے کرم (ان دونوں میں سے جن الفاظ کو آپ پسند کریں ) ان کو مدِ نظر رکھ کر اپنے لکھے گئے الفاظ کی وضاحت کر دیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آویںاردو بلاگ اسفئیر کی بد زبانیوں اور بے لگام الزامات سے گھبرا کر پیچھے ہٹ گئے
ارے قبلہ کیوں کریدتے ہیں زخموں کو۔ اردو ویب اور اردو ویب انتظامیہ کو جیسی فصیح و بلیغ قسم کی گالیاں اور جیسے بے بنیاد الزامات ملے ہیں ماضی میں، بوقت ضرورت اس کی سند کے دفاتر پیش کیے جا سکتے ہیں۔ آپ کو پتا نہیں علم ہو یا نہ ہو کہ جب ہم نے ماورائی فیڈر بنایا تھا تب اردو بلاگ اسفئیر کے بیشتر بلاگوں پر ہماری دن بھر میں کئی دفعہ آمد و رفت رہتی تھی اور گاہے گاہے تبصرے بھی کرتے تھے۔ در اصل وہ ٹول بنایا ہی اپنے استعمال کے لیے تھا جسے بعد میں افادہ عامہ کے لیے جاری کر دیا تھا۔ آخر کچھ تو وجہ ہوگی کہ اردو بلاگوں کا ایک ریگیولر قاری بلاگستان سے یوں منہ پھیر لے۔براہِ کرم یا برائے کرم (ان دونوں میں سے جن الفاظ کو آپ پسند کریں ) ان کو مدِ نظر رکھ کر اپنے لکھے گئے الفاظ کی وضاحت کر دیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آویں
نہیں برادر بات کریدنے کی نہیں ہے۔۔۔بات ہے سند کی ۔۔۔مجھے پتہ ہے آپ ایک نہیں سینکڑوں سندیں بمعہ دستا ویزات کے پیش کر سکتے ہیں۔ارے قبلہ کیوں کریدتے ہیں زخموں کو۔ اردو ویب اور اردو ویب انتظامیہ کو جیسی فصیح و بلیغ قسم کی گالیاں اور جیسے بے بنیاد الزامات ملے ہیں ماضی میں، بوقت ضرورت اس کی سند کے دفاتر پیش کیے جا سکتے ہیں۔ آپ کو پتا نہیں علم ہو یا نہ ہو کہ جب ہم نے ماورائی فیڈر بنایا تھا تب اردو بلاگ اسفئیر کے بیشتر بلاگوں پر ہماری دن بھر میں کئی دفعہ آمد و رفت رہتی تھی اور گاہے گاہے تبصرے بھی کرتے تھے۔ در اصل وہ ٹول بنایا ہی اپنے استعمال کے لیے تھا جسے بعد میں افادہ عامہ کے لیے جاری کر دیا تھا۔ آخر کچھ تو وجہ ہوگی کہ اردو بلاگوں کا ایک ریگیولر قاری بلاگستان سے یوں منہ پھیر لے۔