عثمان
محفلین
محترم منتظمین!
میں نے آپ لوگوں کو پہلے بھی اس طرف توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔ ایک بار پھر سعی کر رہا ہوں۔
اردو سیارہ پر نظر ڈالنے سے معلوم پڑتا ہے کہ کچھ بلاگروں کو بین کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ شائد حالیہ تنازع تھا۔ جس طرح بعض بلاگروں نے حالیہ دنوں میں مثبت بلاگنگ کا مظاہرہ نہیں کیا اسطرح میں سمجھتا ہوں کہ اردو سیارہ کے منتظمین بھی مثبت انتظام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس طرح یکلخت کچھ بلاگروں کو بین کردینا ہرگز صحت مند قدم نہیں ہے۔ وارننگ دینے کا ایک طریقہ وضع کیا جاسکتا ہے۔ جس کی اس وقت اشدضرورت ہے۔ میرے خیال سے اس کے لئے کوئی بہت لمبا چوڑا انتظام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ محض ایک ای میل سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ اگر کسی بلاگر کی کوئی سخت شکایت موصول ہوئی ہے تو اسے بذریعہ ای میل وارننگ دی جا سکتی ہے۔ اگر وہ باز نہ آئے تو عارضی طور پر کچھ عرصہ کے لیے معطل کی جا سکتا ہے۔ پھر بھی اگر کوئی بلاگر اپنی روش تبدیل نہ کرے تو کوئی انتہائی قدم اٹھایا جائے۔
ہر انسان کی طرح ظاہر ہے میں بھی کچھ اخلاقیات کا قائل ہوں۔ لیکن یہ بھی زندگی کی تلخ حقیقت ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کی اخلاقیات کا پیمانہ دوسروں کے پیمانے سے میل کھائے۔ زندگی میں بھی اچھے برے بھانت بھانت کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ اگر بلاگستان کو زندگی سے بھرپور رکھنا ہے تو خوبصورتیوں کے ساتھ ساتھ کچھ بدصورتیوں کو بھی جگہ دینی پڑے گی۔
یہ بات ذہین میں رکھی جائے کہ بلاگر اور خاص طور پر نئے بلاگر کچے لکھاری ہوتے ہیں۔ اور کچے لکھاری سے نبٹنے کے لئے بہت حساسیت کی ضرورت ہے۔ محض ہتھوڑا چلانے سے کام نہیں چلے گا۔ اردو سیارہ کے منتظمین جن کے کاندھوں پر پروورش پاتے اردو بلاگستان سے متعلق ایک اہم ذمہ داری ہے۔۔۔وہ براہ کرم اپنے منشور کو جامع اور مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے انتظام میں حساس صورتحال سے نبٹنے کے لئے لچک پید کریں۔
شکریہ۔