اردو سیارہ ۔۔۔۔ کس سے رابطہ کریں؟

عین لام میم

محفلین
میں نیا موضوع شروع تو نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کافی انتظار کے بعد کوئی حل نہیں رہا۔۔۔۔ اردو سیارہ سب سے زیادہ کھولا جانے والا بلاگ ایگریگیٹر ہے کیوں کہ یہ سب سے پرانا ہے (میرے اندازے کے مطابق) اور اسی کے باعث بہت سے اردو بلاگز کا ’رزق‘ یعنی ٹریفک وابسطہ ہے۔ دوسرے فیڈر بھی اسی سے خوراک لیتے ہیں۔ جتنا زیادہ ضروری ہے اتنا ہی سروس میں آجکل سست چل رہا ہے۔ خاص طور پر کسی قسم کی اپڈیٹ کیلئے رابطہ کرو تو کوئی شنوائی نہیں!

میری بھی شکائت یہی ہے کہ میں نے اپنے بلاگ کا ربط اپڈیٹ کرنے کی درخوات دی تھی، لیکن ابھی تک عمل نہیں ہو سکا۔ میں بذاتِ خود ماورائی فیڈر کو پسند کرتا ہوں اور جب اس میں میری ہی پوسٹ نظر نہ آئے تو میں باقی کیا خاک دیکھوں گا۔ :(
ماورائی فیڈر والے بھی میری نہیں سن رہے (ماورائی فیڈر کے بارے میں یہ الفاظ میں واپس لے چکا ہوں، لہٰذا انہیں نہ پڑھا جائے!) اور اگر سیارہ نے بھی نہ اپڈیٹ کیا تو میں بلاگستان سے کٹ کے رہ جاؤں گا۔ ایک اردو بلاگز والوں نے میری سنی ہے بس!
لہٰذا ایک واری فیر مودبانہ گزارش ہے کہ فدوی کے بلاگ کا ربط اپڈیٹ کیا جائے۔ ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اس تھریڈ میں روز احتجاجی پوسٹیں کروں گا!!:mad:
 
عثمان

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔۔
صبر کرو درویش۔۔۔صبر۔
ابن سعید ۔۔۔ ماورائی فیڈر کے خالق آجکل ہندوستان کے سفر پر ہیں۔ شائد عدم الفرصت کی وجہ سے اپڈیٹ نہیں کرپائے۔
یہی صورتحال سیارہ کے ساتھ ہے۔ کہ زیک اور نبیل دونوں مصروف ہیں۔
آپ اتنی دیر سیارہ کی گردش جاری رکھیں۔ برقی سگنل بھیجتے رہیں۔ جیسے ہی موسم موافق ہوا۔۔۔نیچے اترنے کی کوشش کریں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمیر، مجھے ابھی تک اردو سیارہ کو اپڈیٹ کرنے کا وقت نہیں ملا ہے، اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ آج یہ کام کر پاؤں۔ آپ بے شک یہاں احتجاجی پوسٹس کریں۔ اسی بہانے آپ یہاں آتے رہیں گے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
عمیر، مجھے ابھی تک اردو سیارہ کو اپڈیٹ کرنے کا وقت نہیں ملا ہے، اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ آج یہ کام کر پاؤں۔ آپ بے شک یہاں احتجاجی پوسٹس کریں۔ اسی بہانے آپ یہاں آتے رہیں گے۔ :)

احتجاج بھلے ہی کرتے رہیں لیکن جلوس نکالنے، دھرنا دینے اور ٹائر جلانے کی کوشش نہ کریں۔ :)
 
عین لام میم

محفلین
چونکہ ’اوپر والوں‘ نے ہماری مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، اس لئے میں شمشاد کے کہنے پر اپنا ’پر امن‘ احتجاج ریکارڈ کروا دیتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔
:cool:
 
میری بھی شکائت یہی ہے کہ میں نے اپنے بلاگ کا ربط اپڈیٹ کرنے کی درخوات دی تھی، لیکن ابھی تک عمل نہیں ہو سکا۔ میں بذاتِ خود ماورائی فیڈر کو پسند کرتا ہوں اور جب اس میں میری ہی پوسٹ نظر نہ آئے تو میں باقی کیا خاک دیکھوں گا۔ :(
ماورائی فیڈر والے بھی میری نہیں سن رہے اور اگر سیارہ نے بھی نہ اپڈیٹ کیا تو میں بلاگستان سے کٹ کے رہ جاؤں گا۔ ایک اردو بلاگز والوں نے میری سنی ہے بس!:mad:

عمیر بھائی آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے مجھے کوئی جواب طلب ای میل کیا ہو اور میں نے جواب نہ دیا ہو۔ ہاں بعض وجوہات کے چلتے تاخیر ہوئی ہو تو اور بات ہے۔ میں نے اپنا ذاتی ان باکس اور ماورائی فیڈر کا ان باکس ایک بار پھر چیک کر کے توثیق کر لی ہے کہ آپ کی جانب سے کوئی بھی ای میل نئی تبدیلی کے حوالے نہیں موصول ہوئی ہے۔

ہاں میں نے آپ کی وہ بلاگ پوسٹ ضرور پڑھی تھی جس میں آپ نے پبلکلی اناؤنس کیا ہے۔ اور میں عموماً ایسی اناونسمینٹ پر ایکشن لے لیتا ہوں۔ لیکن ان دنوں میں ہندوستان میں چھٹی پر تھا اور انٹرنیٹ تک میری رسائی بہت محدود تھی اور بعض حالات میں درست کام نہیں کرتا تھا۔ اب میں امریکہ واپس آ گیا ہوں لیکن طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ ان شاء اللہ جلدی ہی تبدیلی کرکے یہیں مطلع کر دوں گا۔

لیکن آپ کو ماورائی فیڈر سے شکایت بہر حال واپس لینی ہوگی :) ۔ اور اگر آپ نے واقعی ماورائی فیڈر کو کوئی درخواست بھیجی ہو تو اس کو دوبار بھیج دیجئے گا۔
 
عین لام میم

محفلین
نوٹس برائے واپسئ الفاظات و ملفوظات

ابن سعید بھائی، میں واقعی معذرت خواہ ہوں کہ میں نے ماورائی فیڈر والوں کو بھی بیچ میں رگڑ دیا۔۔۔۔۔! :grin:
اصل میں میرا یہ خیال تھا کہ ماورائی فیڈر تو فیڈ ریڈر کی طرح ہے سو اس میں تو متعلقہ فیڈز بس پڑھی جاتی ہیں۔ اس لئے اصل میں تو سیارہ وغیرہ میں ہی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
جہاں تک مجھے یاد ہے میں ماورائی کے فیڈ ایڈ کرنے والے صفحے پہ بھی گیا تھا لیکن شاید پوسٹ نہیں کیا تھا پیغام۔ ابن سعید بھائی میں واقعی نہایت شرمندہ ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو زحمت ہوئی۔ میں اپنے تمام الفاظ جو میں نے ماورائی فیڈر والوں کے لئے لکھے، واپس لیتا ہوں۔ ویسے تو زبان سے نکلا تیر اور کمان سے نکلے الفاظ کبھی نہیں پلٹتے۔۔۔ (یہ غلط لکھا ہے۔۔۔ حقیقی رنگ دینے کیلئے!!) لیکن کی بورڈ پہ دبائے گئے الفاظ بدل سکتے ہیں۔ خوش۔۔ :grin::grin::grin:
(سو کا نوٹ: سیارہ کیلئے الفاظ واپس نہیں لئے گئے ہیں۔)
شکریہ:)
 
اصل میں میرا یہ خیال تھا کہ ماورائی فیڈر تو فیڈ ریڈر کی طرح ہے سو اس میں تو متعلقہ فیڈز بس پڑھی جاتی ہیں۔ اس لئے اصل میں تو سیارہ وغیرہ میں ہی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

یہ بات صد فیصد درست ہے کہ ماورائی فیڈر محض ایک فیڈ ریڈر ہے لیکن درست فیڈ پڑھنے کے لئے فیڈ کا درست ربط اس میں شامل ہونا ضروری ہے ورنہ صارف کو از خود فیڈ کا ربط شامل کرنا ہوتا ہے جو کہ دائمی نہیں ہوتا اور مارائی فیڈر کا صفحہ دوبارہ لوڈ کرنے یا براوزر بند ہونے پر ضائع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ طے شدہ طور پر پہلی بار لوڈ ہونے پر اس میں سیارہ کے فیڈ نظر آتے ہیں اور صارف کی مرضی ہو تو اردو بلاگز کے فیڈ بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ ویسے اردو بلاگز کی فعالیت سے متاثر ہوں لہٰذا سوچ رہا ہوں کہ ڈیفالٹ فیڈ بجائے سیارہ کے اردو بلاگز کا کر دوں۔
 
لیجئے جناب ابھی ابھی ماورائی فیڈر کے ذریعہ پتا چلا کہ آپ کے بلاگ کا ربط سیارہ میں درست کر دیا گیا ہے ساتھ ہی م بلال م اور کاشف نصیر صاحب کا بلاگ بھی۔
 
محمدصابر

محفلین
یہ بات صد فیصد درست ہے کہ ماورائی فیڈر محض ایک فیڈ ریڈر ہے لیکن درست فیڈ پڑھنے کے لئے فیڈ کا درست ربط اس میں شامل ہونا ضروری ہے ورنہ صارف کو از خود فیڈ کا ربط شامل کرنا ہوتا ہے جو کہ دائمی نہیں ہوتا اور مارائی فیڈر کا صفحہ دوبارہ لوڈ کرنے یا براوزر بند ہونے پر ضائع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ طے شدہ طور پر پہلی بار لوڈ ہونے پر اس میں سیارہ کے فیڈ نظر آتے ہیں اور صارف کی مرضی ہو تو اردو بلاگز کے فیڈ بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ ویسے اردو بلاگز کی فعالیت سے متاثر ہوں لہٰذا سوچ رہا ہوں کہ ڈیفالٹ فیڈ بجائے سیارہ کے اردو بلاگز کا کر دوں۔
میرا خیال ہے کہ آپ import/export کا کوئی فنکشن بھی شامل کر سکیں تو کر دیں۔
 
عین لام میم

محفلین
مطلب سیارہ کی طرح از خود ایک ایگریگیٹر بنا دیں۔۔۔۔ یہ زیادہ بہتر ہے۔
مجھے ماورائی فیڈر کا انٹرفیس اور مکمل تحریر دینے کا انداز پسند ہے۔ اسی لئے میں وہاں ہی پڑھ لیتا ہوں اگر تبصرہ کرنا ہو تو پھر لنک پہ چلا جاتا ہوں۔ اس کے علاوہ پاکستان کی لوڈ شیڈنگ میں بھی یہ کام کی چیز ہے کہ آپ ایک دفعہ لوڈ کرکے سکون سے پڑھتے رہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
کیا ایکسپورٹ یا امپورٹ کرانا چاہتے ہیں؟ ذاتی فیڈ روابط؟ یا کچھ اور؟
کیونکہ اس میں سیٹنگ محفوظ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے اس لئے یہ مشورہ دیا تھا۔ کہ ایک ہی دفعہ فیڈ ڈالیں اور پھر ایکسپورٹ کر لیں اور دوبارہ آنے پر پھر امپورٹ کر لیں ۔ اگر پھر کچھ اضافہ کیا تو پھر ایکسپورٹ کر لیا۔ کافی حد تک کمی پوری ہو جائے گی۔
اور اگر آپ کا "کچھ اور" مکمل ڈیٹا ایکسپورٹ کے بارے میں ہے تو میں صرف :grin: دکھا سکتا ہوں۔ بلکہ زیادہ دکھانے چاہئیں۔:grin: :grin: :grin: :grin: :grin: :grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
 
Top