نیبل بھائی، اصل میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اردو سے لگاؤ رکھتے ہیں اور اچھی خاصی اردو سمجھ بھی لیتے ہیں لیکن رسم الخط نہ پڑھ پانے کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔اگر آپ گوگل والوں کا انڈک زبانوںکا کنورٹر دیکھیں
http://www.google.co.in/transliterate/indic
تو وہ بڑی عمدگی سے کام کرتا ہے اور اکثر اوقات رومن کی غلطیوں کو بھی نبھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ urdu urdoo دونوں ہجوں کو صحیح طریقے سے شناخت کر کے ناگری میںدرست ہجے لکھتا ہے۔ اسی طرح zindagi, zindagy, zindegee کو بھی درست لکھتا ہے۔
یہ بات درست ہے رومن اردو مختلف طریقوں سے لکھی جاتی ہے، لیکن ہندی والوں نے ایک معیاری طریقہ مقرر کر کے iTRANS نامی ایک نظام بنایا ہے جو رومن کو ناگری میں منتقل کرتا ہے۔ میں ے کسی زمانے میںاردو کے لیے uTRANSکے بارے میں سنا تھا اور کچھ لوگوںنے اس پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن شاید بات کچھ آگے نہیںبڑھ سکی۔
میں نے گذشتہ تحریر میں پٹیالہ یونیورسٹی کی سائٹ کی مثال دی تھی۔ ان کا بنایا ہوا کنورٹر بڑی سہولت سے اردو رسم الخط کو گورمکھی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ گورمکھی اور ناگری رسم الخط ملتے جلتے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر ایسا کوئی سافٹ ویر اردو کے لیے بھی دستیاب ہوتا۔ کیوں کہ بھارت میںلاتعداد ایسے لوگ ہیں جو اردو بولتے ہیں لیکن پڑھ نہیں سکتے۔
لیکن خیر، ہزاروں خواہشیں ایسی ۔۔۔۔
زیف