اردو فانٹ براؤزر - ویب سائٹ

mohdumar

محفلین
معزز محفلینز!
خاکسار فانٹس بنانے سے زیادہ فانٹس کے استعمال میں دلچسپی رکھتا ہے،لہٰذا ایک ویب سائٹ ترتیب دی ہے جس میں ڈیزائنرز اور کمپوزرز کے لئے اردو فانٹس کا چناؤ آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ نیز نئے اور انجانے فانٹس سے آگاہی کے لئے بھی کام آسکتی ہے۔ وزٹ کیجیے
urdufonts.base.pk

نوٹ: فانٹس کی تعداد کی وجہ سے سائٹ پہلی مرتبہ تاخیر سے لوڈ ہوگی پھر آپ کے کیش cacheمیں سٹور ہو جائے گی۔لہٰذا جب تک سائٹ پر Loading کا پیغام رہے سائٹ استعمال نہ کریں۔
بہترین نتائج کے لیے سائٹ کو نئے latest براؤزر میں ڈیسک ٹاپ پر کھولیے۔
آپ اپنی مرضی کی عبارت کو فانٹس میں دیکھ سکتے ہیں اور فانٹ اس کے نام سے سرچ بھی کرسکتے ہیں۔
اردو کے علاوہ فارسی اور عربی فانٹس بھی شامل ہیں جن کو ان کے لیبل سے پہچانا جا ستکا ہے۔
ابھی فانٹ ڈاونلوڈ کی سہولت میسر نہیں ہے اگر آپ کو ضرورت ہو تو گوگل سے رجوع فرمائیں۔

یہ صرف دو دن کی کاوش کا نتیجہ ہے ابھی مزید فانٹس ڈالے جائیں گے۔ نیز نستعلیق فانٹس فالحال نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ان کا حجم بہت زیادہ ہوتا ہے اور ہوسٹ سرور پر اتنے حجم کی فائل کی اجازت نہیں۔

GMajAnh.png


کچھ تکنیکی معلومات: ویب سائٹ سادہ HTML اور Js کی مدد سے بنائی گئی ہے۔فانٹس کی کوئی ڈیٹا بیس نہیں بلکہ فانٹس کی فائلز سےہی PHPکے ذریعے فانٹ کا نام ، ورژن اور جملہ حقوق جیسی معلومات حاصل کی جاتی ہے۔لیکن سکرین پر ڈسپلے کے لئے کم حجم والی WOFFفائلز آپ کا براوزر ڈاونلوڈ کرتا ہے۔ PHP میں اردو تصویر پر رینڈر کرنے کی سہولت نہیں اس لئے ٹیکسٹ پر انحصار کیا گیا ہے۔نتیجتاً کم و بیش 40 MB فانٹس کا ڈیٹا سائٹ کھلتے وقت ڈاونلوڈ ہوتا ہے۔ صبر سے کام لیجیے گا!
 

arifkarim

معطل
ہم دانستہ ایسا نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ویب فونٹ امبیڈنگ کے مسائل پر بات ہو چکی ہے۔ :) :) :)
آپکی بات درست ہے۔ ابھی مندرجہ بالا سائٹ کو ویب براؤزر میں کھولا تو یہ کچھ دیر بعد کریش کر گیا :)
اگر ویو میں فانٹس کی تعداد کم رکھی جائے تو شاید اسمیں بہتری آسکتی ہے۔
 
آپکی بات درست ہے۔ ابھی مندرجہ بالا سائٹ کو ویب براؤزر میں کھولا تو یہ کچھ دیر بعد کریش کر گیا :)
اگر ویو میں فانٹس کی تعداد کم رکھی جائے تو شاید اسمیں بہتری آسکتی ہے۔
جمیل خط نما میں ہر خط کا تصویری نمونہ موجود ہے۔ ڈائنامک متن پر کوئی فونٹ اپلائی کیا جا سکتا ہے لیکن ایسے فونٹس کا حجم چند سو کیلو بائٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اور یہ کہ ایک بار میں فقط ایک ہی فونٹ کی امبیڈنگ کی جانی چاہیے۔ ایسی سہولت جمیل خط نما میں تفصیلات والے ونڈو میں شامل کی جا سکتی ہے لیکن اچھے اردو فونٹس کئی میگا بائٹ میں ہوتے ہیں لہٰذا ان سب کے ساتھ ایک وارننگ دکھانی ہوگی۔ یہی سارے مسائل تھے جن کے باعث ابتدا میں ویب فونٹ امبیڈنگ سے گریز کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہر فونٹ کا لائسنس اس کی ویب فونٹ کے طور پر امبیڈنگ کی اجازت بھی نہیں دیتا۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
جمیل خط نما میں ہر خط کا تصویری نمونہ موجود ہے۔ ڈائنامک متن پر کوئی فونٹ اپلائی کیا جا سکتا ہے لیکن ایسے فونٹس کا حجم چند سو کیلو بائٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
شکریہ۔ مطلب نسخ فانٹس تک تو یہ ٹھیک ہے البتہ جونہی نستعلیق اور ترسیمہ فانٹس میں قدم رکھیں گے تو یہ ڈئینامک انٹرفیس ناکام ہونا شروع ہو جائے گا۔ :)
 

mohdumar

محفلین
ایمبیڈنگ کی متبادل تکنیک تلاش کرتا رہوں گا لیکن یہ تجربہ میں نے اس لئے پبلک کردیا کیونکہ میرے 5 سال پرانے pcاور 5 mbps کنیکشن پر یہ سائٹ آدھ پونے ایک منٹ کے بعد مکمل لوڈ ہو جاتی تھی اور استعمال میں بھی صرف اتنی اٹکتی تھی جتنی msword میں فانٹ کی لسٹ کھولنے میں دیر لگتی ہے۔ یعنی بالکل قابل استعمال تھی۔
 

تجمل حسین

محفلین
زبردست جناب بہت اچھے۔ میری تو کوئی مشکلات آسان ہوگئی ہیں سب بڑی تو یہی کہ اردو کی ڈیزائننگ کے لیے اب فونٹ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہی۔
 

mohdumar

محفلین
اگر ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی ہو تو ذیل میں دیے گئے ربط سےFontView سافٹ وئیر اتار لیں جو آپ کے ونڈوز ڈیسکٹاپ پر چلے گا۔ یہ سافٹ ویئر یونیکوڈ سپورٹ کرتا ہے اور اس میں آپ بیک وقت نمونہ عبارت کو اپنے سسٹم میں انسٹالڈ فانٹس یا کسی فولڈر میں موجود فانٹس میں دیکھ سکتے ہیں۔اس سافٹ وئیر کے لئے فانٹس کا ذخیرہ آپ کے پاس پہلے سے موجود ہونا چاہیے۔
http://www.mediafire.com/download/8vbxhr28u2p0sob
JNQCoeq.png
 

اسد

محفلین
اوپر دیا ہوا ربط FontViewOK کے پرانے ورژن کا ہے اور پبلشر کی سائٹ کے بجائے فائل شیرنگ سائٹ کا ہے۔

SoftwareOK.com کے اس صفحے سے موجودہ ورژن (4.05) ڈاؤنلوڈ کریں۔ یہ سوفٹویئر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کنٹرول استعمال کرتا ہے۔ اگر کسی فونٹ میں کچھ حروف موجود نہ ہوں تو یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر والی فونٹ سبسٹیٹیوشن استعمال کرتا ہے۔ مثلاً جن فونٹس میں اردو حروف موجود نہ ہوں تو یہ اردو حروف ایک ہی اردو فونٹ میں دکھاتا ہے۔
 
Top