اردو فورم اور اردو پورٹل

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پر اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا انسٹالیشن پیش کیا گیا ہے جس کی بدولت اب ایک تحریری اردو میں فورم بنانا حد درجے آسان ہو گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ دوست اس سے آگے جانا چاہیں اور ایک مکمل پورٹل بنانا چاہیں۔ اردو محفل پر بھی اسی سمت میں کام ہوتا رہا ہے۔ سادہ phpbb فورم پر مبنی ایک اچھا پورٹل تشکیل دینے کے لیے کئی موڈ انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔ اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہphpbb کے کسی اچھے pre-modded پیکج کو مقامیایا جائے۔ pre-modded پیکج میں پہلے سے بے شمار موڈ شامل ہوتے ہیں۔

اگرچہ انٹرنیٹ پر phpbb کے کئی pre-modded پیک موجود ہیں لیکن میری نظر میں ان میں دو پیک انٹیگراموڈ (IntegraMOD) اور پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پلس (phpbb plus) زیادہ بہتر ہیں۔ ان دونوں کے استعمال کا مجھے کوئی تجربہ نہیں ہے۔ میری ذاتی پسند شاید IntegraMOD ہو کیونکہ اس میں IM Portal کا استعمال کیا گیا ہے جو اس بورڈ پر بھی استعمال ہو رہا ہے۔

میں نے اس بورڈ پر کسی pre-modded پیک کا استعمال کرنے کی بجائے خود سے اپنی پسند کے موڈ انسٹال کرنے کو ترجیح دی حالانکہ یہ کافی محنت طلب کام ہے۔ دراصل میں صرف اپنی مرضی کے موڈ انسٹال کرنا چاہ رہا تھا جبکہ ان pre-modded پیکس میں بے تحاشہ موڈز شامل ہوتے ہیں جن میں کچھ میری نظر میں غیر ضروری بھی ہیں۔

جہاں تک ان پری ماڈڈ پیکس کو مقامیانے کا تعلق ہے تو اس میں زیادہ کام لینگوج فائلوں کے ترجمے کا ہے (توجہ شاکر :p )۔ اگر یہ کام ہو جائے تو میں اس میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن جبکہ زکریا اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ مہیا کرنے کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔ ترجمے کے سلسلے میں کافی کام پہلے ہو چکا ہے۔ جو اردو ترجمہ سادہ phpbb میں شامل ہے، وہ سارا استعمال ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ جہانزیب اشرف نے بھی کچھ عرصہ قبل phpbb plus کے ترجمہ پر کافی کام کیا ہوا ہے۔ یہی ترجمہ IntegraMOD کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

میرا مقصد یہاں اس بارے میں ایک تجویز پیش کرنا تھا۔ اگر آپ دوست اس میں دلچسپی لیں تو یہ سلسلہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس کی لینگوئج فائلیں ہونگی؟؟
جیسا کہ پہلے پی ایچ پی بی بی کی تھیں۔
وہ ذرا آنلائن فرما دیجیے دیکھے لیتے ہیں اسے بھی۔
 
Top