اردو فورم کی ضروریات؟؟

السلام علیکم
میں یہاں یہ استفسار کرنا چاہتا ہوں‌کہ اردو فورم کی تمام ضروریات بشمول پلگ انز کیا ہوتی ہیں‌اور کہاں‌سے‌حاصل کی جاسکتی ہیں؟

سیکشنوں کے درمیان فاصلہ کس طرح ڈالا جاسکتا ہے؟

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ اپ کرنے کے لیے وی بلیٹن سوفٹویر کےعلاوہ ذیل کی چیزیں ضروری ہیں:

- اردو لینگویج فائل
- اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن
- فورم کے سٹائل میں اردو متن کے اعتبار سے ایڈجسٹمنٹ

میں وی بی کے موڈز اور پلگ انز کے لیے vbulletin.org ہی پر زیادہ تر جاتا ہوں۔ کٹیگریز میں سپیس دینےکے لیے اس ربط پر موجود موڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
وی بلیٹن کو بطور اردو فورم سیٹ اپ کرنے کے لیے وی بلیٹن سوفٹویر کےعلاوہ ذیل کی چیزیں ضروری ہیں:

- اردو لینگویج فائل
- اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن
- فورم کے سٹائل میں اردو متن کے اعتبار سے ایڈجسٹمنٹ

میں وی بی کے موڈز اور پلگ انز کے لیے Vbulletin.org ہی پر زیادہ تر جاتا ہوں۔ کٹیگریز میں سپیس دینےکے لیے اس ربط پر موجود موڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شکریہ نبیل
(1) اردو لینگویج کی فائل مجھے‌شاکر القادری صاحب نے‌عنایت کردی تھی۔ ورزن چونکہ آخری تھا اس لئے کئی عبارتوں‌کا ترجمہ موجود نہیں۔ وہ عبارتیں جیسے‌جیسے‌سامنی آتی جائیں گی اضافہ کرتا رہوں گا۔
(2) اردو ایڈیٹر کہاں‌سے حاصل کروں؟ اور اسکا اضافہ کرنے‌کا طریقہ؟
(3) آپکی تیسری وضاحت نہیں سمجھ‌سکا۔
 
راسخ اس کی مزید وضاحت کردیں کس طرح کا فاصلہ اور کون سے سیکشن ہیں۔

جی اپنے فورم کو میں‌نے دو اقسام میں بانٹنا ہے۔
پہلی عربی ہوگی اور دوسری اردو کی۔
نبیل اور شاکر صاحبان کی مدد سے کافی حد تک سمندر پار کرچکا ہوں اردو اور عربی کا مرحلہ بھی طےکرلیا ہے۔
فاصلے‌سے‌مراد یہ ہے‌ایک سیکشن کے‌درمیان فاصلہ تاکہ دوسرا سیکشن جدا نظر آئے۔ ورنہ گڈ مڈ ہوجائیں تو اچھا نہیں لگتا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نبیل
(1) اردو لینگویج کی فائل مجھے‌شاکر القادری صاحب نے‌عنایت کردی تھی۔ ورزن چونکہ آخری تھا اس لئے کئی عبارتوں‌کا ترجمہ موجود نہیں۔ وہ عبارتیں جیسے‌جیسے‌سامنی آتی جائیں گی اضافہ کرتا رہوں گا۔
(2) اردو ایڈیٹر کہاں‌سے حاصل کروں؟ اور اسکا اضافہ کرنے‌کا طریقہ؟
(3) آپکی تیسری وضاحت نہیں سمجھ‌سکا۔

اردو لینگویج فائل کو اگر آپ مکمل کر پاتے ہیں تو اسے شاکرالقادری صاحب کو بھی اپڈیٹ کرنے کے لیے فراہم کر دیجیے گا۔ اردو ایڈیٹر کا موڈ آپ کو یہاں یا یہاں مل سکتا ہے۔ ہدایات اسی موڈ میں شامل ہیں۔
تیسری ہدایت میں اس موڈ کی نشاندہی ہے جس کے ذریعے فورم کی کٹیگریز میں سپیس دی جا سکتی ہے۔
 
Top