اردو فونٹ کا غیر معیاری نظارہ ۔ مدد درکار ہے

محمداحمد

لائبریرین
پچھلے کچھ دنوں سے (جب سے نئی ونڈوز انسٹال کی ہے) مجھے اردو فونٹ پڑھنے میں دقت کا سامنا ہے اور نستعلیق فونٹ کے نظارہ تسئلی بخش نہیں ہے عکس نیچے موجود ہے ۔

mehfiltextsample.gif

محفل پر اردو ٹیکسٹ کا نظارہ

wordtextsample.gif


ایم ایس ورڈ پر اردو ٹیکسٹ کا نظارہ

میرے زیرِ استعمال براؤزر فائر فاکس ہے ویسے ایکسپلورر میں بھی ایسے ہی نتائیج ہیں۔ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسسلے میں مدد فرمائیں۔

شکریہ
 

arifkarim

معطل
بھائی جان آپکی اسکرین کی اسیٹنگز میں‌مسئلہ ہے۔ کنٹرول پینل میں اسکرین کی آپشنز میں‌جاکر وہاں ٹیکسٹ کی اسموتھنگ اسٹینڈرڈ کر دیں!
 

بلال

محفلین
اگر ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں تو درج ذیل جگہ پر دیکھیں کہ باکس چیک ہے یا نہیں۔
کنٹرول پینل۔۔۔ سسٹم۔۔۔ ایڈوانس۔۔۔ پرفارمنس کی سٹنگز۔۔۔ وژول افیکٹس۔۔۔ آخر سے چھٹی آپشن Smoth Edges of screen fonts کے چیک باکس کو منتخب کر دیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ بھائی عارف کریم اور بھائی بلال۔

میں کافی دن سے اس مسئلے میں پھنسا ہوا تھا۔

اللہ آپ کو جزائے خیر دے (آمین)
 
Top