شاہ فیصل
محفلین
میں کتابیں آئی پیڈ یا کنڈل بک ریڈر پر پڑھتا ہوں۔ آئی پیڈ پر تو بڑی سکرین کی وجہ سے پی ڈی ایف دیکھنے کا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن کنڈل کی سکرین چھ انچ کی ہے اور عمومی طور پر پی ڈی ایف فائلز دکھانے کیلئے ناموزوں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ لائبریری کی سائٹ میں ایک ذمرہ ایسی پی ڈی ایف فائلز کا بھی بنا دیا جائے جو چھوٹی سکرین مثلا چھ انچ کے بک ریڈر (کنڈل، کوبو، سونی وغیرہ) یا موبائل فونز (3 تا 5 انچ سکرین) پر بھی نسبتا بہتر نظر آئیں؟ اسکے لئے ورڈ یا ٹیکسٹ فائل کو مناسب سائز کے ساتھ پی ڈی ایف میں تبدیل کرنا اتنا مشکل نہیں۔
یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ کنڈل اردو، عربی، عبرانی وغیرہ کو سپورٹ نہیں کرتا ورنہ ٹیکسٹ فائل کی موجودگی میں پی ڈی ایف کی ضرورت ہی باقی نہ رہتی۔ میرے اندازے کے مطابق اور موبائل ڈیوائسز میں یہ سہولت محدود ہے، مثلا میرا ونڈوز فون بھی دائیں سے بائیں تحریر کو سپورٹ نہیں کرتا اور انڈرائڈ کے ذرا پرانے ورژن بھی اس سہولت سے محروم ہی ہیں۔ آئی او ایس (آئی پیڈ، آئی فون، آئی پاڈ) البتہ اس معاملے میں بہتر ہے۔
مجھے نہیں معلوم کہ کتنے دوست چھوٹی سکرین مثلا موبائل پر کتب بینی کرتے ہیں۔ اگر آپکے خیال میں یہ تعداد نہایت قلیل ہے تو پھر شاید میری فرمائش بیجا ہے۔ آپ رہنے دیں
والسلام
فیصل
پس نوشت: کیا لائبریری منتظمین سوشل میڈیا مثلا گوگل پلس یا فیس بُک پر کوئی پیج بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ میرے جیسے بھلکڑ لوگ اردو محفل کی جانب کم کم ہی آتے ہیں اور لائبریری میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھنا سوشل میڈیا کی وجہ سے شائد آسان ہو۔ شکریہ۔