الف عین
لائبریرین
عزیزی محسن حجازی کی طرف سے اعلان کا انتظار کرتا رہا تھا، آخر میں خود ہی یہ اعلان کرنے کو مجبور ہوں کہ انھوں نے اردو ٹولز کا اجراء کر دیا ہے۔ اس کے ہوم پیج پر تو اسی کو شامل کیا گیا ہے جس کا محفل میں بھی مباحثے کا سلسلہ چلا تھا، یعنی آسی عروضی انجن ہے، جس کے ذریعے اپنے اشعار کی آن لائن تقطیع کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ معرب، صرف و نحو اور لغت کے بھی چینلز ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ ادریس آزاد نے اردو لفظ کا اجراء بھی کر دیا ہے، اس میں مختلف ٹولز اس طرح ہیں۔
قافیہ ڈھونڈیں، رومن سے اردو اور اردو سے رومن کنورٹر، لغت اور آن لائن شاعری کمپوزر، جو غزل کے اشعار کو کسی خاص فانٹ کے مطابق جسٹی فائی کر کے پیش کر دیتا ہے۔
باقی محفلین خود سمجھ دار ہیں ماشاء اللہ، یہاں جا کر دیکھیں دونوں سائٹس کو۔