سعادت
تکنیکی معاون
آج کل مَیں اردو lists کے کاؤنٹرز (counters) کے بارے میں کچھ تحقیق کر رہا ہوں۔ ایک سوال سامنے آیا تو سوچا کہ آپ سب سے رہنمائی کی درخواست کرتا ہوں۔
لِسٹ کے کاؤنٹر سے میری مراد وہ ہندسہ یا حرف ہے جو اُس کے ہر آئٹم سے پہلے موجود ہوتا ہے۔ مثلاً، ذیل میں ایک لِسٹ ہے:
۱۔ پہلا آئٹم
۲- دوسرا آئٹم
۳- تیسرا آئٹم
۴- چوتھا آئٹم
۵- پانچواں آئٹم
اِس لِسٹ میں ۱، ۲، ۳، ۴، اور ۵ کاؤنٹرز ہیں۔
اردو میں ہندسوں کے کاؤنٹرز والی lists تو عام ہیں، جبکہ حروف کے کاؤنٹرز والی lists بھی استعمال ہوتی ہیں، جیسے:
ا۔ پہلا آئٹم
ب- دوسرا آئٹم
ج- تیسرا آئٹم
د- چوتھا آئٹم
ہ- پانچواں آئٹم
اِس لِسٹ میں حروف کی ترتیب ابجد نظام کے تحت کی گئی ہے، یعنی ا، ب، ج، د، ہ، و، ز، ح، ط، ی،…
میرا سوال یہ ہے: کیا آپ کی نظر سے کبھی ایسی lists بھی گزری ہیں جن میں کاؤنٹرز کے حروف کی ترتیب اردو کے حروفِ تہجی کے مطابق ہو؟ یعنی:
ا- پہلا آئٹم
ب- دوسرا آئٹم
پ- تیسرا آئٹم
ت- چوتھا آئٹم
ٹ- پانچواں آئٹم
اگر ہاں، تو کیا آپ براہِ کرم کچھ مثالیں بھی فراہم کر سکتے ہیں؟ ضروری نہیں کہ یہ مثالیں کسی لِسٹ کی ہی ہوں۔ اکثر کتابوں میں ابتدائی صفحات کے نمبر حروف میں ہوتے ہیں، اور مرکزی متن کے صفحات کی نمبرنگ ہندسوں میں ہوتی ہے — ایسی مثالیں بھی چل جائیں گی۔
ایک بونس سوال: اگر کوئی لِسٹ اتنی لمبی ہو (یا صفحات اتنے زیادہ ہوں) کہ حروف ختم ہو جائیں، تو انھیں جاری رکھنے کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟ مثلاً ابجد نظام میں آخری حروف …ظ، غ، ش ہیں؛ اِن کے بعد کیا ہو گا؟ اسی طرح حروفِ تہجی پر مبنی کاؤنٹرز کو کیسے جاری رکھا جائے گا؟ میں نے ایک جگہ پڑھا کہ حروفِ تہجی والے کاؤنٹرز میں جب حروف ختم ہو جائیں تو اگلے آئٹمز کے کاؤنٹرز کچھ یوں ہوں گے: اا، بب، پپ، تت، … کیا یہ درست ہے؟ یا کیا کچھ اس قسم کی سکیم لاگو ہو گی: اا، اب، اپ، ات، اٹ، …، ای، اے، با، بب، بپ، بت، بٹ، …؟

آخری تدوین: