اردو لکھائی سے بولنے والا سافٹ وئیر

اظفر

محفلین
السلام علیکم
انگلش میں ٹیکسٹ‌سپیکنگ سافٹ ویر تو کافی ہیں ۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ یہاں‌اردو بولنے والا سافٹ ویر موجود ہے ؟ اگر موجود ہے تو کون سا ہے ۔ ایک سافٹ ویر تھا ایسا شاید محفل کے ڈاون لوڈ والے ڈبے میں سے ہی لیا تھا مگر وہ انگلش سٹایل میں بولتا جس کا فایدہ نہیں‌ہے ۔ اگر کوئی ایسا سافٹ ہے جو اردو کو ہمارے یعنی پاکستانی لہجے میں ہی بولتا تو اس کا ربط مہیا کریں ۔ اگر ابھی تک نہیں ہے تو اس کی تیاری شروع کر دیتے ہیں ۔یہ زیادہ لمبا کام نہیں ہو گا ۔
اردو لائبریریز کیلیے یہ کافی فایدہ مند ثابت ہو گا اور لکھائی کی رفتار تین سے چار گنا تک بڑھ جائے گی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے علم میں تو ایسا کوئی سوفٹویر نہیں ہے۔ آپ شروع کرنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ۔

مدد کرنے والے یہاں بہت مل جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
بھائی ایسا سافٹویر میری اطلاع کے مطابق اب تک صرف ایک شخص نے بنایا ہے۔ اور وہ ہے نسیم امجد صاحب کا ’’متکلم‘‘۔ یہ سافٹویر انگلش اسٹائل میں اردو بولتا ہے اور اعراب ڈالے بغیر کام بھی نہیں کرتا۔ آپ چاہیں تو اس پراجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں
 
اظفر

محفلین
اردو سپیکنگ اور اوسی آر

ہم نے اس پر میٹنگ میں ڈسکس کیا تھا۔ ایسے سافٹ ویر کے دو استعمال ہونے چاہیے ۔ نمبر ایک یونی کوڈ‌اردو سے بولنا ، نمبر د و پکچر فارمیٹ سے اردو دیکھ کر اس کو بولنا
اس وقت ہم سب کو اصل ضرورت اس دوسرے نمبر والے حصہ کی ، یہی زیادہ فایدہ مند ہو گا ۔
اس کیلیے ایک بڑا ، بلکہ کافی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اردو یونی کوڈ کو دیکھ کر بول لے گا سافٹ ویر ، مگر اس کا فائدہ کم ہے ۔ مطلب اس حد تو بہت کم وقت میں‌ہوجاے گا ایک سافٹ ویر بن جاے جس میں ایک لاکھ اردو الفاظ‌ہوں، جو یوز کرنا چاہے وہ لفظ کے مقابلہ پر ایک آواز اپنی ہی ریکارڈ کروا لے ۔ اس کے بعد اس سافٹ ویر کو دو موڈز میں یوز کیا جا سکے گا
1 ۔ آپ بولیں ، وہ ریکارڈ میں سے آواز کی جانچ کر کے اس کے ساتھ منسلک لفظ‌لکھتا جاے گا ۔
2۔ اس کو لکھے لفظ‌دیں‌وہ ریکارڈ‌کی جانچ کر کے ان الفاظ‌کے ساتھ منسلک آڈیو چلاتا جاے گا ۔

لیکن یہاں‌تک اس کا فایدہ شاید اردو کی دنیا میں 20 فیصد بھی نہ ہو نا ۔ کل ہم ڈسکس کر رہے تھے کہ اس سے پہلے اردو الفاظ‌کی جانچ پہچان (اردو او سی آر) پر توجہ دیں‌، اگر اردو او سی آر کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں‌تو پھر وہی سافٹ ویر کسی کتاب کے سکین کیے صفحہ کو بھی بولنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا ۔
او سی آر میں اردو کا سافٹ ویر بنانا انگلش کے مقابلہ کافی مشکل ہو گا کیون‌کہ سینکروں قسم کے فونٹ ہیں اور ان کی لاجک کافی پیچیدہ ہے۔ میرے علم کے مطابق شاکر بھائی او سی آر کے چکر کے میں تھے کچھ عرصہ پہلے ، انہوں‌نے اس پر کچھ کام کیا یا نہیں‌مجھے علم نہیں‌۔

اگر شاکر برادر نے اردو الفاظ‌کی جانچ پہچان(او سی آر) والے سافٹ ویر پر کچھ کام ہے تو اس کی کامیابی تک ، دوسرے قسم کے اردو سپیکنگ سافٹ ویر کیلیے انتظار کر لیتے ہیں اور تب تک پہلی قسم والا کا ریکارڈ‌مرتب کر لیتے ہیں‌ کیوں‌ریکارڈ دونوں‌کا ایک ہی ہو گا جس مین الفاظ اور آوازیں ہون‌گی ۔ مگر اگر اردو او سی آر پر ابھی تک کچھ پیشرفت نہیں ہو سکی تو پہلے اس کو کرنا پڑے گا ۔
 
اندھا کیا چاہے دو آنکھیں :biggrin::biggrin::biggrin:
ٓآپ کی پروگرامنگ صلاحیتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اردو کے پہلے قابل استعمال او سی آر کا صلہ آپ کے سر جانا ہے۔ کیونکہ اس پر انفردای لوگوں نے بھی کام کیا ہے اور حکومتی اداروں نے بھی، لیکن کوئی خاطر خواہ یا قابل استعما ل رزلٹ سامنے نہیں آرہے:(
اسوقت محفل پر نئی دہلی سے ابن سعید صاحب اردو او سی آر پر کام کر رہے ہیں اور اسکا کرنٹ اسٹیٹس بھی نا معلوم ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ دونوں پروگرامر حضرات باہم مشاورت سے اس پر کام کریں۔ ۔۔۔ مختلف فانٹس کے چکر میں جانے کی بجائے اگر صرف نوری نستعلیق لگیچرز تک او سی آر ڈٹیکشن کو رکھا جائے، تب بھی بہت اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ کیونکہ اردو کا ۹۹ فیصد مواد اسی فانٹ میں شائع ہوتا ہے! یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی جیسا آپ بہتر سمجھیں، کیونکہ Text to speech اور speech to text پروگرامز OCR کے بغیر واقعی بیکار ہیں!
 
فاتح

لائبریرین
ہم نے اس پر میٹنگ میں ڈسکس کیا تھا۔ ایسے سافٹ ویر کے دو استعمال ہونے چاہیے ۔ نمبر ایک یونی کوڈ‌اردو سے بولنا ، نمبر د و پکچر فارمیٹ سے اردو دیکھ کر اس کو بولنا
اس وقت ہم سب کو اصل ضرورت اس دوسرے نمبر والے حصہ کی ، یہی زیادہ فایدہ مند ہو گا ۔
اس کیلیے ایک بڑا ، بلکہ کافی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اردو یونی کوڈ کو دیکھ کر بول لے گا سافٹ ویر ، مگر اس کا فائدہ کم ہے ۔ مطلب اس حد تو بہت کم وقت میں‌ہوجاے گا ایک سافٹ ویر بن جاے جس میں ایک لاکھ اردو الفاظ‌ہوں، جو یوز کرنا چاہے وہ لفظ کے مقابلہ پر ایک آواز اپنی ہی ریکارڈ کروا لے ۔ اس کے بعد اس سافٹ ویر کو دو موڈز میں یوز کیا جا سکے گا
1 ۔ آپ بولیں ، وہ ریکارڈ میں سے آواز کی جانچ کر کے اس کے ساتھ منسلک لفظ‌لکھتا جاے گا ۔
2۔ اس کو لکھے لفظ‌دیں‌وہ ریکارڈ‌کی جانچ کر کے ان الفاظ‌کے ساتھ منسلک آڈیو چلاتا جاے گا ۔

لیکن یہاں‌تک اس کا فایدہ شاید اردو کی دنیا میں 20 فیصد بھی نہ ہو نا ۔ کل ہم ڈسکس کر رہے تھے کہ اس سے پہلے اردو الفاظ‌کی جانچ پہچان (اردو او سی آر) پر توجہ دیں‌، اگر اردو او سی آر کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں‌تو پھر وہی سافٹ ویر کسی کتاب کے سکین کیے صفحہ کو بھی بولنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا ۔
او سی آر میں اردو کا سافٹ ویر بنانا انگلش کے مقابلہ کافی مشکل ہو گا کیون‌کہ سینکروں قسم کے فونٹ ہیں اور ان کی لاجک کافی پیچیدہ ہے۔ میرے علم کے مطابق شاکر بھائی او سی آر کے چکر کے میں تھے کچھ عرصہ پہلے ، انہوں‌نے اس پر کچھ کام کیا یا نہیں‌مجھے علم نہیں‌۔

اگر شاکر برادر نے اردو الفاظ‌کی جانچ پہچان(او سی آر) والے سافٹ ویر پر کچھ کام ہے تو اس کی کامیابی تک ، دوسرے قسم کے اردو سپیکنگ سافٹ ویر کیلیے انتظار کر لیتے ہیں اور تب تک پہلی قسم والا کا ریکارڈ‌مرتب کر لیتے ہیں‌ کیوں‌ریکارڈ دونوں‌کا ایک ہی ہو گا جس مین الفاظ اور آوازیں ہون‌گی ۔ مگر اگر اردو او سی آر پر ابھی تک کچھ پیشرفت نہیں ہو سکی تو پہلے اس کو کرنا پڑے گا ۔

اظفر صاحب! مجھے آپ اس کے مراسلے میں جس جملے نے اپنی جانب بے حد متوجہ کیا وہ ہے "آپ بولیں ، وہ ریکارڈ میں سے آواز کی جانچ کر کے اس کے ساتھ منسلک لفظ‌لکھتا جاے گا"
میرے خیال میں اگر ایسا ہو جاتا ہے تو لائبریری کے لیے کتب کی ٹائپنگ کا کام بے حد تیز ہو سکتا ہے کہ ٹائپنگ کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی اور کتاب سامنے رکھ کر محض پڑھنے پر وہ کتاب یونیکوڈ میں منتقل ہو جائے گی۔
اردو او سی آر کا جوئے شیر لانا بھی اپنے محاذوں میں شامل رکھیں لیکن جیسا آپ نے کہا کہ اول الذکر کام نسبتآ آسان ہے تو کیوں نہ اس سے آغاز کیا جائے۔
 
فاتحَ: آواز کو سن کر تحریر کرنا بیشک قدرے آسان کام ہے، لیکن اصل مسئلہ پھر وہی آواز ڈٹکشین انجن کا ہوتا ہے۔ آپ کو ایک ایک لفظ‌درست تلفظ کیساتھ ادا کرنا ہوگا، تھوڑی سی پھرتی دکھائیں گے اور آپکو کمپیوٹر اسکرین پر کیڑے مکوڑوں کے سوا کچھ نہیں‌ ملے گا!
 
محمد نعمان

محفلین
واہ اظفر بھائی بہت خوب۔۔۔
یہ کام تو ضرور کیجے
ہم آپ کی تکنیکی طور پر تو کوئی مدد نہیں کر سکتے کہ ہم ٹہرے غیر تکنیکی لوگ۔۔۔۔
ہاں پر دعائیں ہماری آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔۔کہ یہی ہمارا سازوسامان ہے کہ اس راہ پر آپکے ہمراہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
آپ دوا کیجیئے ہم دعا کر رہے ہیں۔۔۔
اللہ آپکو اس مشن میں جلد از جلد قابل ذکر کامیابی عنایت فرمائے۔
آمین
 
زیک

مسافر
او‌سی‌آر اور ٹی‌ٹی‌ایس میں کافی فرق ہے اور دونوں کی اپنی افادیت ہے۔ ٹی‌ٹی‌ایس یعنی ٹیکسٹ ٹو سپیچ سسٹم بنانا آسان ہے مگر اس کے لئے اردو بولنے کا کافی ڈیٹا چاہیئے۔ کیا کسی کو معلوم ہے کہ ایسا ڈیٹا موجود ہے یا نہیں؟
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم

[
ٓآپ کی پروگرامنگ صلاحیتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اردو کے پہلے قابل استعمال او سی آر کا صلہ آپ کے سر جانا ہے۔ کیونکہ اس پر انفردای لوگوں نے بھی کام کیا ہے اور حکومتی اداروں نے بھی، لیکن کوئی خاطر خواہ یا قابل استعما ل رزلٹ سامنے نہیں آرہے
یہاں‌واضح کر دوں میں اس قسم کی پروگرامنگ نہیں‌کرتا کیون کہ میں خود بی سی الیکترانکس کے لاسٹ ایر میں ہون وقت بہت چاہیے ہوتا ہے اس کیلیے ۔ اس کام کیلیے میرے دوست اور اردولنک کے پروگرامرز کی ٹیم ضرور ساتھ دے گی۔

اسوقت محفل پر نئی دہلی سے ابن سعید صاحب اردو او سی آر پر کام کر رہے ہیں اور اسکا کرنٹ اسٹیٹس بھی نا معلوم ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ دونوں پروگرامر حضرات باہم مشاورت سے اس پر کام کریں۔ ۔۔۔
میں ابن سعید سے بات کر کے سٹیٹس معلوم کرتا ہوں ۔امید ہے اس پر اگر محنت کریں تو جلد کام ن جاے گا

مختلف فانٹس کے چکر میں جانے کی بجائے اگر صرف نوری نستعلیق لگیچرز تک او سی آر ڈٹیکشن کو رکھا جائے، تب بھی بہت اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ کیونکہ اردو کا ۹۹ فیصد مواد اسی فانٹ میں شائع ہوتا ہے! یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی جیسا آپ بہتر سمجھیں، کیونکہ Text To Speech اور Speech To Text پروگرامز Ocr کے بغیر واقعی بیکار ہیں!
اس نظام کا جو سٹرکچر ڈیزاین میں چاہتا ہوں اس میں یہ سہولت خود ہی بن جاے گی کہ کوی صارف چاھے تو اپنی ہمت سے کسی بھی فونٹ کو اس سافٹ ویر شامل کر سکتا ہو ۔ ویسے نستعلیق ہو جاے وہ کافی ہو جائے گا ۔

اظفر صاحب! مجھے آپ اس کے مراسلے میں جس جملے نے اپنی جانب بے حد متوجہ کیا وہ ہے "آپ بولیں ، وہ ریکارڈ میں سے آواز کی جانچ کر کے اس کے ساتھ منسلک لفظ‌لکھتا جاے گا"
میرے خیال میں اگر ایسا ہو جاتا ہے تو لائبریری کے لیے کتب کی ٹائپنگ کا کام بے حد تیز ہو سکتا ہے کہ ٹائپنگ کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی اور کتاب سامنے رکھ کر محض پڑھنے پر وہ کتاب یونیکوڈ میں منتقل ہو جائے گی۔
اردو او سی آر کا جوئے شیر لانا بھی اپنے محاذوں میں شامل رکھیں لیکن جیسا آپ نے کہا کہ اول الذکر کام نسبتآ آسان ہے تو کیوں نہ اس سے آغاز کیا جائے۔

یہاں‌ایک بات واضح کر دوں کہ سپیچ ٹو ٹیکسٹ جو میں چاہ رہا ہوں‌ وہ صرف ایک خالی کاپی ہو گی لکھنا اس میں سب نے خود ہے۔ ہم اس میں ایک ایسا سافٹ ویر بنا دیں گے جو آپ کو اردو کے 50 ہزار لفظ باری باری دکھاتا جاے گا اور آپ ان الفاظ‌کو اپنی آواز میں بول بول کر ریکارڈ کرتے جائین ۔ اس کا فایدہ یہ ہو گا کہ کبھی یہ مسیلہ نہیں ہو گا کہ سسٹم آواز کی جانچ میں ناکام ہو گیا ۔ ریکارڈ بھی آپ کی آواز ہو گا ہو گا اسلیے ہمیشہ وہ سافٹ ویر درست کام کرے گا (امید سے )

فاتحَ: آواز کو سن کر تحریر کرنا بیشک قدرے آسان کام ہے، لیکن اصل مسئلہ پھر وہی آواز ڈٹکشین انجن کا ہوتا ہے۔ آپ کو ایک ایک لفظ‌درست تلفظ کیساتھ ادا کرنا ہوگا، تھوڑی سی پھرتی دکھائیں گے اور آپکو کمپیوٹر اسکرین پر کیڑے مکوڑوں کے سوا کچھ نہیں‌ ملے گا!
اس کا حل اوپر بتا چکا ہوں کہ جو چاھے وہ اپنی آواز والا ریکارڈ مرتب کر لے اور یہ مسئیلہ دور ہو جاے گا ۔

او‌سی‌آر اور ٹی‌ٹی‌ایس میں کافی فرق ہے اور دونوں کی اپنی افادیت ہے۔ ٹی‌ٹی‌ایس یعنی ٹیکسٹ ٹو سپیچ سسٹم بنانا آسان ہے مگر اس کے لئے اردو بولنے کا کافی ڈیٹا چاہیئے۔ کیا کسی کو معلوم ہے کہ ایسا ڈیٹا موجود ہے یا نہیں؟
زیک برادر ان دونوں چیزوں کو ساتھ لکھنے کا مقصد میرا یہ تھا کسی بھی نستعلیق والی پکچر فایل کو براہ راست یونی کوڈ آوٹ پٹ لی جا سکے جو پہلے او سی آر میں جاے پھر ٹی ٹی ایس میں ۔ یعنی دو سافٹ ویرز کو ایک پیکج میں مرج کر کے کام لیں ۔

16 تاریخ سے میرے سمسٹر ایگزام سٹارٹ ہو رہے ہیں ۔ ان کے بعد ان شاء اللہ پہلے سے موجود ریکارڈ اور جو کام کر چکے ہیں ان پر نظر کروں‌گا اور جلد اس پر کام شروع کر دیں گے ۔ مجھے امید ھے ضرورت کے وقت سب ساتھ دینے کو راضی ہوں گے ۔ (اگر ضرورت ہو)
 
اظفر

محفلین
آئیڈیا تو اچھا پر مجھے اسکی امید کم لگتی ہے؟ اظفر؟
ہمت مرداں مدد خدا ۔

15 سال پہلے تک ہم سب یہ بھی ناممکن سمجھتے تھے کمپیوٹر می اردو بھی آسکتی ہے
دس سال پہلے اردو سافٹ ویرز کا وجود نہ ہونے جیسا ہے
اب کیا کچھ ہے سب کے سامنے ہے ۔ ہمارے پاس کیا نہیں‌ ؟
جو نہیں ہے وہ بنا لیں گے ان شاءاللہ
 
arifkarim

معطل
یہاں‌ایک بات واضح کر دوں کہ سپیچ ٹو ٹیکسٹ جو میں چاہ رہا ہوں‌ وہ صرف ایک خالی کاپی ہو گی لکھنا اس میں سب نے خود ہے۔ ہم اس میں ایک ایسا سافٹ ویر بنا دیں گے جو آپ کو اردو کے 50 ہزار لفظ باری باری دکھاتا جاے گا اور آپ ان الفاظ‌کو اپنی آواز میں بول بول کر ریکارڈ کرتے جائین ۔ اس کا فایدہ یہ ہو گا کہ کبھی یہ مسیلہ نہیں ہو گا کہ سسٹم آواز کی جانچ میں ناکام ہو گیا ۔ ریکارڈ بھی آپ کی آواز ہو گا ہو گا اسلیے ہمیشہ وہ سافٹ ویر درست کام کرے گا (امید سے )

ہاہاہا، اگر ہماری قوم کے پاس اتنا وقت ہوتا تو ہم ترویج اردو میں لاطینی زبانوں سے بھی آگے ہوتے :rollingonthefloor:
 
اظفر

محفلین
ھاھاھاھاھا
نہیں بھگوڑے بھی بہت ہیں تو کام کرنے والے بھی بہت ہیں ۔ یہاں سب ایڈمنز جانتے ہیں کہ ان کا اور پروگرامرزکا وقت نہ نہ لرتے بھی ڈیلی دو چار گھنٹے اس طرف لگ جاتے ہیں ۔ اردو لکھنے والے 25 کڑوڑ سے کم ہی ہون‌گے دنیا میں ، البتہ اردو بولنے والے 40 کڑوڑ ہوں‌گے ۔ یہاں‌اردو لکھنے والا چل سکتا ہئ کیون‌کہ بولنے میں کوئی محنت نہیں ہے ، لکھنے والا ہی سافٹ ویر بنا سکتا ھے اور لکھنے والا ہی فورم چلا سکتا ہے ۔ مجھے معلوم نہیں محفل کا اصل اونر کون ہے ۔ لیکن جو بھی محفل کو کافی اچھا مینج کیا ہوا ہے دودرے اردو فورمز کی نسبت ۔
اگر سافٹ ویرز ، لایبریری ، اور دوسرے سب چیزوں کے اعتبار سے دیکھیں تو اس وقت محفل کسی بھی زبان کی کسی فورم سے کم نہیں‌ہے۔
 
arifkarim

معطل
۔ مجھے معلوم نہیں محفل کا اصل اونر کون ہے ۔ لیکن جو بھی محفل کو کافی اچھا مینج کیا ہوا ہے دودرے اردو فورمز کی نسبت ۔
اگر سافٹ ویرز ، لایبریری ، اور دوسرے سب چیزوں کے اعتبار سے دیکھیں تو اس وقت محفل کسی بھی زبان کی کسی فورم سے کم نہیں‌ہے۔

ماشاءاللہ۔ کافی یک طرفہ طبیعت ہے آپکی:biggrin:
اس محفل کے اونر اور ایڈمن محترم نبیل نقوی صاحب ہیں۔ جو روز و شب کی محنتوں سے اس رضاکارانہ کام کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔ آپکا بنایا ہوا اردو ویب پیڈ ہر اردو فارم و بلاگ میں استعمال ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ یہ سفر دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ اٰمین!
 
شکیب

محفلین
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! جی ایک سافٹ ویئر یہ بھی ہے جو بہترین اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کے طور پر مددگار ہے اسے بھی ضرور ملاحظہ فرمائیں http://182.180.102.251:8080/UrduTTS/ جزاک اللّہ خیرا
بہت سست رفتار اور نتائج انتہائی غیر تسلی بخش ہیں! ویب سائٹ کی آخری تدوین 2015 میں کی گئی ہے...
 
MindRoasterMirs

محفلین
زیادہ تر لنک اور پراجیکٹ جو یہاں موجود ہیں وفات پا چکے ہیں ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ حکومت پاکستان اس سلسلے میں کیا کر رہی ہے ؟
 
Top