اردو لکھنے پڑھنے میں مدد

ایک پوسٹ باوجود کوشش کے مجھے نہیں مل رہی۔ پوسٹ تھی اردو لکھنے کے لیے کی بورڈ‌ کی تصویری شکل جس میں ساری کنجیوں کی تفصیل تھی اور جسے دیکھ کر نئے سیکھنے والے انگریزی کنجیوں سے اردو کے حروف ٹائپ کر سکتے ہیں ۔ اس پوسٹ کی بہت سخت ضرورت ہے کیونکہ نئے آنے والوں کے لیے اردو لکھنا کافی مشکل ہوتا ہے اور اس پوسٹ کا لنک کر دے کر ان کی اس مشکل کا
بہت حد تک ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ دو ممبران اس انتظار میں ہی بیٹھے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار محب، مجھے یہ پیغامات پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے میں کتنے ہی لوگوں کے اردو تحریر کرنے کی راہ میں حائل ہوں کیونکہ میں نے اب تک اوپن پیڈ کی میپنگ مکمل نہیں کی ہے۔ :cry:

بہرحال میں تمہاری بتائی ہوئی پوسٹ ڈھونڈھ کر اس کا ربط یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔
 
نبیل اس پوسٹ کی اصل جگہ تو اردو لکھنے پڑھنے میں مدد والا فورم ہے اور اسے وہیں ہونا چاہیے۔

دوسرا اردو کا انسٹالر جس میں اردو کی سپورٹ شامل ہے ایک دو فونٹس کے ساتھ اس کا ایک ورژن تو اپ لوڈ کردو ، یہ بھی بہت ضروری ہے۔
 

زیک

مسافر
محب صحیح کہتے ہو۔ میں نے اس پوسٹ کو لکھنے پڑھنے میں مدد والے فورم میں منتقل کر دیا ہے اور اسے چسپاں بھی کر دیا ہے۔
 
Top