سید سیف اللہ حسینی
محفلین
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ، اردو محفلین میں ناچیز کا اصل تعارف اردو کے ایک پرستار کی حیثیت سے کیا جاسکتا ہے ۔ رسمی تعارف کچھ اسطرح ہے
نام : سید سیف اللہ حسینی (سیف گلبرگوی)۔ اردو زبان کے اولین صاحب تصنیف نثر نگار حضرت سید محمد حسینی گیسودراز المعروف حضرت خواجہ بندہ نواز رح کے شہر گلبرگہ صوبہ کرناٹک (بھارت) سے تعلق ہے۔1966ء کی پیدائش ۔ تقریبا 17 سال سےزائد عرصہ مکہ المکرمہ اور جدہ میں گذار کر ابھی لاک ڈاون میں وطن لوٹا ہوں۔ انجنئرنگ فیلڈ سے تعلق ہے لیکن اردو زبان سے طالب علمی کے دور سے ہی دلچسپی رہی،اس وقت شعرفہمی کا شعور تو تھا لیکن شاعری اپنے بس کی بات نہیں لگتی تھی، نثر کی مختلف اصناف پر قلم آزمائی کا شوق رہا تعلیم سے فراغت کے بعد قریب 25 سالوں کا طویل عرصہ ادب اور ادبی دنیا سے بہت دور صرف حصول معاش کی سر گرمیوں میں گم رہے، پھر جب طبیعت اپنے شوق کی طرف مائل ہوئی تو اب رخ شاعری کی طرف تھا یہ دوسری ایننگ قریب 5 سال پہلے شروع ہوئی مجھے یہاں یہ کہنے میں ذرا بھی جھجک نہیں ہے کہ میری جیسی بھی شاعری ہے وہ "آو شاعری سیکھیں " کے گہرے مطالعہ اور aruuz.com کی مرہون منت ہے ، ویسے اب تقطیع اور معائب سخن کو سمجھنے لگا ہوں اردو محفلین کے اساتذہ کرام سے اصلاح اور رہنمائی کی امید پر جوائن ہوا ہوں