اردو محفل جمیل نستعلیق میں

رضا

معطل
نبیل بھائی ! کیا میں یہ پوچھنے کی جسارت کرسکتا ہوں کہ آپ نےابھی تک اردو محفل کو ایشیا نسخ فانٹ ہی لگایا ہوا ہے۔۔بھائی اب سے اس کی جان چھوڑ ہی دیں۔۔
دیگر ارکان بھی میری بات کی تائید کریں۔اور نبیل بھائی کا ذہن بنائی کہ وہ محفل کو نستعلیق فانٹ میں کنورٹ کریں۔
اگر سپیسنگ کا مسئلہ ہے تو جمیل اور عارف بھائی وغیرہ سب مل کر اس کا کوئي حل نکالیں۔اور جان چھڑائيں ایشیا نسخ سے۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ آپ محفل کے ڈیفالٹ سٹائل میں جا کر علوی نستعلیق کا انتخاب کر لیں اور ساری محفل نستعلیق میں دیکھیں۔ لیکن دوسرے جو اسی سٹائل میں خوش ہیں ان کے لئے یہی سٹائل ہی ٹھیک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں خود بھی نستعلیق فونٹ پر مبنی سٹائل کو فورم کا ڈیفالٹ سٹائل بنانا چاہتا ہوں۔ کچھ عرصے سے فورم کے آپریشن میں مسائل آ رہے تھے، اس لیے سٹائلز کو اپڈیٹ کرنے وغیرہ کے کام میں التوا پیدا ہو گیا تھا۔ اب آپ دوستوں کی آراء ‌کی روشنی میں کچھ تبدیلیاں لاؤں گا۔
 

arifkarim

معطل
میری ناقص رائے میں ڈیفالٹ فانٹ نستعلیق نہیں‌ہونا چاہیے۔ کیونکہ بعض اوقات پبلک لائبریری اور دوسری ایسی جگہوں سے محفل ایکسس کرنی پڑتی ہے جہاں کوئی نستعلیق فانٹ موجود نہیں ہوتا۔ موجودہ حالت بہت بہتر ہے اور میرا بلاگرز کیلئے بھی یہی مشورہ ہو گا کہ اپنے بلاگز پر محفل کی طرح نسخ / نستعلیق تھیمز شامل کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کا حل یہ رکھا جائے گا کہ نستعلیق والے سٹائل میں فال بیک کے طور پر ایشیا ٹائپ او رٹاہوما فونٹ رکھ دیے جائیں گے۔
 
Top