اردو محفل سالانہ صفائی و ستھرائی

الف نظامی

لائبریرین
مختلف زمرہ جات میں اطلاعاتی مواد بے مقصد جھمگٹ کے اندر دبا ہوا اور کہیں بکھرا ہوا ہے۔
اس کو نتھار کر ، سنوار کر ، سدھار کر پیش کرنے اور اردو ویب کا مجموعی تاثر معیاری بنانے کے لیے تجاویز مطلوب ہیں۔لہذا تمام ناظمین اراکین سے گذارش ہے کہ وہ اردو محفل کا تنقیدی جائزہ لیں اور اپنے خیالات اظہار فرمائیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
1۔“انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ“ کا ترجمہ اطلاعاتی فنیت اور کمپیوٹنگ
2۔اور اس میں ایک زمرہ اردو کلیدی تختے کا ہونا چاہیے جس میں کلیدی تختہ سے متعلقہ دھاگے منتقل کر دئیے جائیں۔
3۔“اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ“ کا ترجمہ اردو اطلاقیات
4۔“اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل“ کو اردو آئی ٹی اسباق
5۔“لینکس کارنر“ کوگوشہ لینکس
6۔“ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ“ کو منصوبہ برقی اردو کتب خانہ
7۔ User ] Legend: [ Administrator کا ترجمہ

تیکنیکی زمرہ جات کی بحث کا خلاصہ بنا کر وکی پر رکھ دیا جائے اور اس مواد کی مصدقہ ہونے کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔
8۔ کلر سکیم
9۔ ٹیبلز کی ہیڈنگ کے متن کا پیلا رنگ تبدیل کردیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آئی ٹی= معلوماتی تکنیک (لفظی ترجمہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ انگریزی اور دیگر زبانیں اسی کو ترجیح ‌دیتے ہیں)
لائبریری= خزینہ کتب یا کتاب خانہ

کا بھی ترجمہ ہو جائے تو بہتر رہے گا
 

دوست

محفلین
کلر سکیم بولے تو رنگ آمیزی کیسا ہے؟؟
اور آئی ٹی کو آئی ٹی ہی رہنے دیں میرا خیال ہے۔
محفل کو واقعی صفائی کی ضرورت ہے۔ اب سب دوست اکٹھے ہوتے ہیں تو سوچتے ہیں۔ فی الحال تو آدھے فعال ممبران + منتظمین غائب ہیں۔
 

زیک

مسافر
شکریہ راجا۔ آپ لوگ یہاں املاء کی غلطیاں اور دوسری تجاویز وغیرہ اکٹھی کریں۔ ہم جلد ان پر کام کریں گے۔

دوست: منتظمین یہیں ہیں۔ نبیل پاکستان سے کبھی کبھی لاگ‌ان کرتے ہیں مگر میں تو روز یہیں ہوتا ہوں۔
 
Top