اردو محفل - سرگزشت بے ترتیبانہ تبصرے و تجزیے

میری ایک بری عادت یہ بھی ہے کہ دھاگے میں کچھ ہو نہ ہو ، اس پر تبصرے اور تجزیوں کے لیے ایک اور دھاگہ ضرور کھول لیتا ہوں تو ایک نئے دھاگے



اردو محفل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ سرگزشت بے ترتیبانہ

کے لیے یہ دھاگہ کھول لیا ہے تاکہ احباب اس میں اراکین پر کھل کر تبصرے اور تجزیے پیش کر سکیں۔
 
تو پہلی رکن کس کا انتخاب میں نے کیا ہے وہ ہے ہر دلعزیز

ناعمہ عزیز :)

پچھلے طریقہ واردات سے ہٹ کر اس دفعہ پہلے رکن پر کھلم کھلا تبصرے اور تجزیے ہوں گے اور پھر خاکہ پوسٹ ہوگا بلکہ میں بھی اپنا تجزیہ اور تبصرے یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا اور پھر اسے ایک پوسٹ کی شکل میں اصل دھاگے میں پوسٹ کر دوں گا۔
 
ناعمہ عزیز

کسی زمانے میں ایک خوبصورت اور معصوم سی لڑکی ہوا کرتی تھی ، اب ایک عرصہ ہوا کوئی جن حلول ہو گیا ہے یا معروف الفاظ میں آسیب کا سایہ ہو گیا ہے اور جانے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ محفل کے سب سے ماہر جن نکالنے والے عامل حجازی شمشاد نے بھی یہاں اپنی بے بسی کا اظہار کر دیا ہے کہ اس لڑکی کا جن کوئی بہت ہی پہنچا ہوا ہے میں خطوط کے جن (شمشاد عرف عام میں خداوند خطوط بھی کہلاتے ہیں اور محفل پر ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زیادہ ذاتی خطوط پیغمبر بھی بھیج چکے ہیں ) بھی آزما چکا پر کوئی کامیابی نہیں ملی۔

کسی زمانے میں پنجابی اور اسلامیات پڑھا کرتی تھی مگر اب فرنگی زبان کا چسکہ لگ گیا ہے (جس کی وجہ شاید مویا فرنگی کافر جن ہو) اور جن سمیت اس میں مہارت پیدا کر رہی ہے۔

یہ بات ابھی تحقیق طلب ہے کہ خوبصورت بچیوں کی تصاویر جمع اور نمایاں کرنے کا شوق جن آنے سے پہلے کا ہے یا آسیب کے زیر اثر ہوا ہے۔
 
اب چونکہ محفل میں سوچ اور خیالات کے دھارے کو اسٹیٹس میں لکھا جا سکتا ہے تو کیسے ہو سکتا تھا کہ ناعمہ عزیز اس فیچر کو عزیز نہ رکھتی۔ نت نئے اسٹیٹس اس طرح لگائے ہوتے ہیں جیسے بناؤ سنگھار کی دکان پر آرائش و زیبائش کی چیزیں قطار در قطار لگی ہوتی ہیں۔
پچھلے دنوں ناعمہ کا جن کچھ اس طرح کا اسٹیٹس لکھتے پایا گیا

تلخی حیات سے گھبرا کے پی گیا

پینے سے زیادہ حیرت یہ ہے کہ کسی کو خبر نہ ہوئی اور بغیر فتوی لگے ہی جام کے کئی دور ہو گئے۔
 
ایک عدد چھوٹی بہن بھی محفل پر ہے جو کتابیں ٹائپ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مفید کام سر انجام دیتی ہے جبکہ ناعمہ اکبری کی طرح ہر گپ شپ کے دھاگے میں حاضری ویسے ہی فرض سمجھتی ہے جیسے عائشہ اصغری کی طرح کتابوں کے دھاگوں میں شرکت فرض سمجھتی ہے۔
 
ناعمہ کے چند نادر اسٹیٹس اپڈیٹ ملاحظہ ہوں

ہزاروں عیب دیکھتے ہیں دوسروں کے پہلوؤں میں ، اپنے کردار میں لوگ فرشتے ہوں جیسے!!!
(اس شعر کو لکھ کر ناعمہ یہ بتانا چاہ رہی ہے کہ میرے عیب دیکھنے کی ضرورت نہیں مجھے پتہ ہے تم جتنے فرشتہ صفت ہو مجھے پتہ ہے ، رہنے دو ابھی میرے جن کو جانے دو پھر بتاؤ گی ابھی تو میں بتا سکتا ہوں سکتی نہیں۔ )

دوستوں کا دُکھ کتنا اپنا لگتا ہے، کہ ان کی تکلیف پر آنکھیں برسنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگاتیں !!!!
( یہ ناعمہ کے نازک جذبات ہیں اس میں جن کا کوئی ہاتھ نہیں )


کچھ دنوں میں محفل سے غائب ہو جانا ہے میں نے۔
(اس اسٹیٹس کے بعد بھی کسی کو شک رہ جاتا ہے کہ جن کا سایہ ہے کہ نہیں)

زندگی بھی ایک مذا ق ہے !
(لو کر لو بات پوری زندگی کو مذاق بنا دیا ہے ، جن کی حرکت تو نہیں لگتی)

اے خدا حشر میں نا دینا ، پھر کوئی سزا زندگی جیسی ۔
(اتنا اچھا شعر ، یقینا جن بہت باذوق ہے)

ساڈا چڑیاں دا چنبا وے بابولا وے اساں اُڈ جاناں ۔
(یہاں ناعمہ نے شادی کا ہلکا سا اشارہ دیا ہے یا شاید جن ناعمہ سے بور ہو کر اڑنے کی تیاری میں ہے)

نئے دنوں کی مسافتوں کو اُجالانا ہے۔
(صوفی سوپ کی پوری تھیلی لگ جانی ہے اس پر ورنہ سرف ایکسل ہے نہ )

ٹوٹے برتن کسی کام نہیں آتے۔۔
( برتن توڑنے کے بعد اکثر یہ گلہ کرتی پائی جاتی ہے۔ بیچاری عائشہ امی کی نظر بچا کر ٹوٹے برتن غائب کر دیتی ہے)
 
ناعمہ کے مزید مزیدار اسٹیٹس اپڈیٹس

تیری بندہ پروری سے میرے دن گزر رہے ہیں، نا گلہ ہے دوستوں کا ناشکایتِ زمانہ۔
(اس میں ناعمہ بتا رہی ہے کہ اگر کوئی سہیلی کینٹین یا بازار میں دہی بھلے یا فروٹ چاٹ کھلا دے یا کوئی استانی مفت میں مہندی لگا دے تو خدا کی ایک بندی کے دن اچھے گزر جاتے ہیں ورنہ دوستوں کا تو وہ حال ہے کہ ادھار لے کر بھی دوبارہ ادھار لینے سے باز نہیں آتے۔ اب ان کی شکایت زمانے میں کس دوست سے کروں اور زمانہ کی شکایت کا تو سوال ہی کیا ، ایسا ستم ظریف ہےکہ بھائی کو دوست کی باقاعدہ عرفیت کے ساتھ اسی محفل میں رجسٹر کروا رکھا ہے جس میں میرا آنا جانا ہے۔
 
جس طرح ہر شخص بڑے ہو کر کچھ بننے کے خواب دیکھتا ہے اسی طرح ناعمہ نے اپنی خواب کا اظہار یہ دھاگہ کھول کر کیا

مہندی لگے گی تیری ہاتھ

یہ اس لیے ضروری تھا کہ کچھ لوگ اگر پچھلے اسٹیٹس
ساڈا چڑیاں دا چنبا وے بابولا وے اساں اُڈ جاناں ۔

سے اگر نہ سمجھیں ہوں تو یہ سمجھانے کے لیے کافی ہوگا ۔ اس دھاگے کو دیکھنے کے بعد مہندی کے کاروبار میں خاصی تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک مہندی کی کون ستر روپے سے زائد میں ہفتہ بھر بکتی رہی۔
 
کچھ دیر ادھر ادھر سے کھانے پینے کے بعد ناعمہ نے اپنا ایک عدد چائے خانہ (ناعمہ کا چائے خانہ) کھول لیا جس میں شمشاد ،@مقدس ، تبسم اور دیگر اراکین نے جی بھر کر عیاشی کی اور واجبات آج تک بیچاری ناعمہ عزیز ہ بھرتی آ رہی ہے۔
 
آج کل ناعمہ ایک بلاگ بھی فرماتی ہیں ۔

پنجابی مزے سے بولتی ہے اور کہتی ہے کہ اردو بولنا ایسے ہے جیسے انسان تکلف برت رہا ہو اور انگریزی تو منہ درد کی دوا ہو جیسے۔
 

مقدس

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی فینٹاسٹک
مزہ آگیا بھیاااا

ناعمہ کو آنے دیں ذرا۔۔۔۔ آپ کا بینڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چائے خانہ میں نے کھول کر اسے دیا تھا کہ مجھے کچھ آمدنی ہو اور اسے بھی وقت گزارنے کا آسرا ہو۔ لیکن ہوا یہ کہ چائے خانے کی آمدنی سے مجھے کچھ بھی نہیں ملا، اور اس کا میک اپ سامان ہی پورا ہونے میں نہیں آتا۔
 

تبسم

محفلین
کچھ دیر ادھر ادھر سے کھانے پینے کے بعد ناعمہ نے اپنا ایک عدد چائے خانہ (ناعمہ کا چائے خانہ) کھول لیا جس میں شمشاد ،@مقدس ، تبسم اور دیگر اراکین نے جی بھر کر عیاشی کی اور واجبات آج تک بیچاری ناعمہ عزیز ہ بھرتی آ رہی ہے۔
محب بھائی یہ ہم پر الظام لگا رہے ہیں آپ چائے خانہ میں ناعمہ نے مجھے چائے پلا ئی ہی نہیں ۔ ہم بس پکار تے ہی رہے جا تے چائے پلیز چائے پلیز چائے آتی ہی نہیں :brokenheart2:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی فینٹاسٹک
مزہ آگیا بھیاااا

ناعمہ کو آنے دیں ذرا۔۔۔ ۔ آپ کا بینڈ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
:rollingonthefloor:

مقدس مجھے خفیہ انداز میں کام کرنے والے کچھ لوگ چاہیئں جو کہ لڑائی بھرائی میں بھی ماہر ہوں ، اب یہ مت پوچھنا کہ کیا کرنا ہے ، یہ جو محب لالہ نے میرے خلاف سازش کی ہے نا ، بس اب دیکھنا بچو ، محب لالہ آپ ذرا باہر تو آئیں محفل سے :battingeyelashes:
 

مقدس

لائبریرین
مقدس مجھے خفیہ انداز میں کام کرنے والے کچھ لوگ چاہیئں جو کہ لڑائی بھرائی میں بھی ماہر ہوں ، اب یہ مت پوچھنا کہ کیا کرنا ہے ، یہ جو محب لالہ نے میرے خلاف سازش کی ہے نا ، بس اب دیکھنا بچو ، محب لالہ آپ ذرا باہر تو آئیں محفل سے :battingeyelashes:
ارے جب چاہو بلا لو
میں تو ہوں ہی تمہارے ساتھ
 
Top