اردو محفل عالمی مشاعرہ 2014 کا انعقاد

محمداحمد

لائبریرین
جیسا کہ احباب کے علم میں ہے کہ اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر مشاعرے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس تجویز کا اہلیانِ محفل کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔ محفلِ سخن کے اساتذہء کرام اور دیگر دوستوں نے اس سلسلے میں بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔

اسی حوصلہ افزائی کو زادِ راہ بناتے ہوئے باہمی مشورے سے محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر منعقدکئے جانے والے مشاعرے کا باقاعدہ اعلان اس لڑی کے توسط سے کیا جار رہا ہے۔ تمام محفلین بالخصوص شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے دوستوں سے درخواست ہے کہ اس محفلِ مشاعرہ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور اس خوبصورت محفلِ مشاعرہ کو یادگار بنائیں۔

مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب الف عین اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی : عزت مآب جناب محمد یعقوب آسی صاحب

شعراء کرام
شعراء کی فہرست ترمیم و اضافے کی غرض سے فی الحال حذف کردی گئی ہے۔ جلد تازہ فہرست شامل کر دی جائے گی۔

زیرِ سرپرستی
عزت مآب جناب محمد وارث صاحب

تاریخِ آغاز
بتاریخ :۷ جولائی دوہزارچودہ
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)

منتظمین
خرم شہزاد خرم ، مہدی نقوی حجاز (ناظمینِ مشاعرہ)
محمد خلیل الرحمٰن ، محمد احمد
@محمد اسامہ سَرسَری، محمد بلال اعظم

نوٹ:
  1. شعراء کی فہرست حتمی نہیں ہے۔
  2. مشاعرے میں کچھ مزید شعراء کی آمد بھی متوقع ہے جن کے نام ان کی محفل میں شمولیت کے بعد شامل کر دیے جائیں گے۔

اگر آپ شعر و شاعری سے وابستہ ہیں اور مشاعرے میں بطور شاعر / شاعرہ شرکت کے خواہاں ہیں تو محمد خلیل الرحمٰن یا محمداحمد سے رابطہ کیجے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
مجھے سامعین کی صف میں کوئی نشست عنایت کر دیں۔
امید ہے بہت اچھا اچھا کلام سُننے کو ملے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اعلان میں شعراء کی فہرست شامل کر دی گئی ہے۔

اگر آپ شعر و شاعری سے وابستہ ہیں اور مشاعرے میں بطور شاعر / شاعرہ شرکت کے خواہاں ہیں تو (شعراء کی فہرست میں اپنے نام کی عدم موجودگی پر) محمد خلیل الرحمٰن یا محمداحمد سے رابطہ کیجے۔
 
جی بالکل! اور ہماری کرسی کا اب خیال رکھا جائے بھئی ۔۔۔ :biggrin:
آہا ۔ آپ گئے کرسی سے سید صاحب!! ۔ وہ جنہیں کرسی عزیز ہوتی ہے وہ دوسرے سے یوں نہیں کہتے، وہ تو کہتے ہیں ’’یہ جس کرسی پہ آپ براجمان ہیں یہ تو میری ہے!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آہا ۔ آپ گئے کرسی سے سید صاحب!! ۔ وہ جنہیں کرسی عزیز ہوتی ہے وہ دوسرے سے یوں نہیں کہتے، وہ تو کہتے ہیں ’’یہ جس کرسی پہ آپ براجمان ہیں یہ تو میری ہے!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ۔
ہاہاہا ۔۔۔۔۔ استاد محترم کوئی بات نہیں کرسی سے چپکنے والے جراثیم بہترے دوستوں میں موجود ہیں !! ۔۔۔ انشاء اللہ ہم بھی کسی نہ کسی کے ساتھ چپک جائیں گے ۔۔۔ !! :p
 
عظیم

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔۔۔ استاد محترم کوئی بات نہیں کرسی سے چپکنے والے جراثیم بہترے دوستوں میں موجود ہیں !! ۔۔۔ انشاء اللہ ہم بھی کسی نہ کسی کے ساتھ چپک جائیں گے ۔۔۔ !! :p

دیکھئے گا کہیں مشاعرے کے بعد بھی چپکے ہی نہ رہ جائیں :ROFLMAO:
 
مانی عباسی

محفلین
یہاں محفل پر سارہ بشارت گیلانی بھی ہیں، میں نے ان کی شاعری دیکھی ہے، اچھا شعر کہتی ہیں۔ مانی عباسی بھی ہیں۔انہیں بھی شامل کیجئے۔

شکریہ سر جی .. اصل میں ماہ صیام کے دوران میں نیٹ استعمال نہیں کرتا سو حصہ لینا ممکن نہیں ھو گا..معزرت
 
جیسا کہ احباب کے علم میں ہے کہ اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر مشاعرے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس تجویز کا اہلیانِ محفل کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔ محفلِ سخن کے اساتذہء کرام اور دیگر دوستوں نے اس سلسلے میں بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔

اسی حوصلہ افزائی کو زادِ راہ بناتے ہوئے باہمی مشورے سے محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر منعقدکئے جانے والے مشاعرے کا باقاعدہ اعلان اس لڑی کے توسط سے کیا جار رہا ہے۔ تمام محفلین بالخصوص شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے دوستوں سے درخواست ہے کہ اس محفلِ مشاعرہ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور اس خوبصورت محفلِ مشاعرہ کو یادگار بنائیں۔

مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب الف عین اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی : عزت مآب جناب محمد یعقوب آسی صاحب

شعراء کرام
محترم محمد وارث
محترم منصور آفاق
محترم منیر انور
محترم شاکر القادری
محترم م۔ م۔ مغل مغزل
محترم فاتح الدین بشیر
محترم طارق شاہ
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محترم محمد احمد
محترمہ غزل ناز غزل
محترم سعود عالم (ابن سعید)
محترم سید عاطف علی
محترم محمود احمد غزنوی
محترم ایس فصیح ربانی
محترم نوید ظفر کیانی
محترمہ زہراء علوی
محترم محمد حفیظ الرحمٰن
محترم محمد اسامہ سرسری
محترم عمران شناور
محترم شاہد شاہنواز
محترم ایم۔ اے۔ راجا
محترم مزمل شیخ بسمل
محترم مہدی نقوی حجاز
محترم ابن رضا
محترم ندیم حفی
محترم فلک شیر
محترمہ عینی مروت
محترم محمد ذیشان نصر (متلاشی)
محترم منیب احمد فاتح
محترم محمد اظہر نذیر
محترم ذیشان ZEESH
محترم محمد امین
محترم محمد بلال اعظم
محترم خرم شہزاد خرم
محترم ملک عدنان احمد
محترم عظیم
محترم واسطی خشک
محترم شیراز خان
محترم ساقی۔

زیرِ سرپرستی
عزت مآب جناب محمد وارث صاحب

تاریخِ آغاز
بتاریخ :۷ جولائی دوہزارچودہ
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)

منتظمین
خرم شہزاد خرم ، مہدی نقوی حجاز (ناظمینِ مشاعرہ)
محمد خلیل الرحمٰن ، محمد احمد
@محمد اسامہ سَرسَری، محمد بلال اعظم

نوٹ:
  1. شعراء کی فہرست حتمی نہیں ہے۔
  2. مشاعرے میں کچھ مزید شعراء کی آمد بھی متوقع ہے جن کے نام ان کی محفل میں شمولیت کے بعد شامل کر دیے جائیں گے۔

اگر آپ شعر و شاعری سے وابستہ ہیں اور مشاعرے میں بطور شاعر / شاعرہ شرکت کے خواہاں ہیں تو محمد خلیل الرحمٰن یا محمداحمد سے رابطہ کیجے۔
ارے واہ۔۔
پہلی بار کسی آن لائن مشاعرے کے شرکاء کی فہرست میں اپنا نام دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔۔ محفل کی جانب سے اس عزت افزائی سے سیروں خون بڑھ گیا ہے :love:
تمام محفلین کے لیے ڈھیروں دعائیں اور محفل کی سالگرہ کی تمام تقریبات کے لیے نیک خواہشات (y)
 
Top